راحت اندوری انصاف ظالموں کی حمایت میں جائے گا۔۔۔ ڈاکٹر راحت اندوری

عمراعظم

محفلین
انصاف ظالموں کی حمایت میں جائے گا​
یہ حال ہے تو کون عدالت میں جائے گا​
دستار نوچ ناچ کے احباب لے اُڑے​
سر بچ گیا ہے یہ بھی شرافت میں جائے گا​
دوزخ کے انتظام میں اُلجھا ہے رات دن​
دعوٰی یہ کر رہا ہے کہ جنت میں جائے گا​
خوش فہمیوں کی بھیڑ میں تو بھول کیوں گیا​
پہلے مرے گا بعد میں جنت میں جائے گا​
واقف ہے خوب جھوٹ کے فن سے یہ آدمی​
یہ آدمی ضرور سیاست میں جائے گا​
ڈاکٹر راحت اندوری​
 

نایاب

لائبریرین
محترم راحت اندوری صاحب خوب کہتے ہیں مختصر مختصر مگر پر اثر ۔ بلا شبہ
دوزخ کے انتظام میں اُلجھا ہے رات دن
دعوٰی یہ کر رہا ہے کہ جنت میں جائے گا
خوش فہمیوں کی بھیڑ میں تو بھول کیوں گیا
پہلے مرے گا بعد میں جنت میں جائے گا
بہت شکریہ بہت دعائیں شراکت پر محترم عمر بھائی
 

عمراعظم

محفلین
محترم راحت اندوری صاحب خوب کہتے ہیں مختصر مختصر مگر پر اثر ۔ بلا شبہ
دوزخ کے انتظام میں اُلجھا ہے رات دن
دعوٰی یہ کر رہا ہے کہ جنت میں جائے گا
خوش فہمیوں کی بھیڑ میں تو بھول کیوں گیا
پہلے مرے گا بعد میں جنت میں جائے گا
بہت شکریہ بہت دعائیں شراکت پر محترم عمر بھائی
بہت شکریہ نایاب بھائی۔
 

سید زبیر

محفلین
انصاف ظالموں کی حمایت میں جائے گا​
یہ حال ہے تو کون عدالت میں جائے گا​
دستار نوچ ناچ کے احباب لے اُڑے​
سر بچ گیا ہے یہ بھی شرافت میں جائے گا​
دوزخ کے انتظام میں اُلجھا ہے رات دن​
دعوٰی یہ کر رہا ہے کہ جنت میں جائے گا​
خوش فہمیوں کی بھیڑ میں تو بھول کیوں گیا​
پہلے مرے گا بعد میں جنت میں جائے گا​
واقف ہے خوب جھوٹ کے فن سے یہ آدمی​
یہ آدمی ضرور سیاست میں جائے گا​
ڈاکٹر راحت اندوری​

بہت خوب ، ہر شعر لاجواب
بہت شکریہ عمراعظم بھائی
 

مزمل اختر

محفلین
راستہ میں پھر وہی پیروں کا چکر آگیا
جنوری گزرا نہیں تھا اور دسمبرآگیا

یہ شرارت ہے، سیاست ہے کہ ہے سازش کوئی
شاخ پر پھل آئیں ، اس سے پہلے پتھر آگیا

میں تو سمجھا تھا تماشا ختم ہے اب کے مگر
پھر وہی جن ایک بوتل سے نکل کر آگیا

اپنے دروازے پہ میں نے پہلے خود آواز دی
اور پھر کچھ دیر میں خود ہی نکل کر آ گیا

راحت اندوری صاحب
 
Top