انعام تین من پسند جگہیں گھومنے کا

mfdarvesh

محفلین
اسپین کافی لوگوں نے پسند کیا ہے
میں Dan Brown کا ناول Digital Fortressمیں اسپین کا پڑھا تھا مگر مجھے وہ پڑھ کے یہ کچھ ایوی سا لگا ہے
 
شاہ

محفلین
واہ بھئی واہ ماشااللہ تمام دوستوں نےدل خوش کر دیا۔ میں تمام دوستوں سے مکمل اتفاق کرتا ہوں واقعی حجاز مقدس کو اولیت حاصل ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ میرا آبائی قصبہ جس کے ساتھ میری بچپن کی یادیں وابستہ ہیں۔ جن کو شاید میں کبھی نہیں بھول سکتا۔
 
میم نون

محفلین
اسپین کافی لوگوں نے پسند کیا ہے
میں Dan Brown کا ناول Digital Fortressمیں اسپین کا پڑھا تھا مگر مجھے وہ پڑھ کے یہ کچھ ایوی سا لگا ہے

میں نے یہ ناول نہیں پڑھا لیکن اگر یہ بات ہے تو رائٹر نے ضرور ناانصافی کی ہے۔
اسپین میں دو بڑی تہذیبوں کا ملاپ دیکھا جاسکتا ہے اور یہ ایک ایسا ملک ہے جو بہت ہی تاریحی اہمیت رکھتا ہے۔

واہ بھئی واہ ماشااللہ تمام دوستوں نےدل خوش کر دیا۔ میں تمام دوستوں سے مکمل اتفاق کرتا ہوں واقعی حجاز مقدس کو اولیت حاصل ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ میرا آبائی قصبہ جس کے ساتھ میری بچپن کی یادیں وابستہ ہیں۔ جن کو شاید میں کبھی نہیں بھول سکتا۔

السلامُ علیکم شاہ صاحب اور محفل میں خوش آمدید۔
یہاں پر اپنا تعارف تو کرائیں اور اپنے آبائی گاؤں کا بھی کچھ بتائیں :)
 
mfdarvesh

محفلین
نوید بھائی، اس نے وہاں کی پولیس اور کچھ ثقافت کے بارے میں لکھا ہے، مجھے تو پاکستان سے ملتا جلتا ہی لگا ہے
 
میم نون

محفلین
جی ہو سکتا ہے کہ کچھ ایسا بھی ہو لیکن اسکی تاریخی اہمیت تو اپنی جگہ موجود ہے، اور بہت سے خوبصورت مقامات بھی ہیں دیکھنے کیلیئے۔
ویسے سنا ہے کہ یورپ میں یونان کے علاوہ سب سے زندہ دل قوم یہی ہے، باقی تمام یورپی قوموں کا تو کیا ہی کہنا :rolleyes:

اور ہاں ثقافت میں ابھی بھی اسلام کے آثار نظر آتے ہیں، یہاں تک کہ لوگوں کے رہنے سہنے کے انداز میں بھی اس کی کچھ جھلک دیکھی جا سکتی ہے۔
 
mfdarvesh

محفلین
جی ہاں
اندلس مسلمانوں کا شاندار ماضی ہے، شائد ہی تاریخ میں مسلمان وہ مقام حاصل کر سکیں جو اندلس میں تھا
اس وقت یہاں کے مسلمان بہت ترقی یافتہ تھے، مگر پھر جس طرح وہاں سے اسلام کو مٹایا گیا، قرطبہ اور غرناطہ، بس تاریخ میں یہ بھی شائد پھر نہ ہو سکے
میں نے اندلس کی تاریخ الیاس سیتا پوری کی پڑھی ہے بہت رونگٹے کھڑے کر دینے والی ہے
 
موجو

لائبریرین
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
میں تو جاؤں گا پہلے یروشلم
پھر مکہ
پھر مدینہ
بس پھر یہیں رہوں گا ان شاء اللہ یہیں سے اللہ اپنے پاس بلائیں۔ آمین
 
اقبال نے کیا ہی تصویر کشی کی ہے:

ہسپانیہ تو خون مسلمان کا امین ہے
مانند حرم پاک ہے تو میری نظر میں
پوشیدہ تیری خاک میں سجدوں کے نشان ہیں
خاموش اذانیں ہیں تری باد سحر میں
 
میم نون

محفلین
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
میں تو جاؤں گا پہلے یروشلم
پھر مکہ
پھر مدینہ
بس پھر یہیں رہوں گا ان شاء اللہ یہیں سے اللہ اپنے پاس بلائیں۔ آمین

عنائیت اللہ اپنے ایک ناول میں صلاح الدین ایوبی کا فتح بیت المقدس کا واقع بیان کرتے ہوئے لکھتا ہے کہ جب بیت المقدس کو چاروں طرف سے گھیر لیا گیا اور وہاں کے عسائی قابض نے صلح کے لیئے ملاقات کا کہا تو اس ملاقات کے دوران ایوبی کو بتایا گیا کہ بیت المقدس کو آزاد کرا لیا گیا ہے، اسی ملاقات میں عسائی کمانڈر نے بات کرتے ہوئے یروشلم کا نام لیا تو ایوبی اٹھ کھڑا ہو اور زور سے میز پر ہاتھ مارتے ہوئے بولا کہ اب یہ یروشلم نہیں رہا اسے آزاد کرا لیا گیا ہے اس لیئے بیت المقدس بولو۔
بس عنائیت اللہ کی یہ بات دل کو لگ گئی :)
 
x boy

محفلین
مالدیپ،ملائیشیاء، جاوا آئی لینڈ
صرف تیں بھی تو نکل آئے ،، باقی بعد میں سوچیں گے،،
اس سال ان شاء اللہ ملائیشاء جانے کا پروگرام ہے
دبئی میں جتنے بھی رشتہ ہیں یعنی 8 فیملیز سب کے سب شامل ہونگے ایک ساتھ سفر ہوگا
ان شاء اللہ اور خیر و خیریت و عافیت سے واپسی بھی ان شاء اللہ۔
LOL-Smiley-Face.gif
 
Top