البتہ اللہ جھوٹوں پر لعنت فرماتا ہے۔وہ ضرور ہو گی خواہ کوئی بھی ہو
امت اخبار میں ایسی کونسی خبر ہے جو جھوٹ ہو۔ اگر جھوٹ چھپتی ہے تو جس کے خلاف چھپی ہے انہوں نے چوڑیاں پہنی ہوئی ہونگی جو عدالت نہیں جاسکتے
جی جی سچائی کا علم بردار ہے۔ اس مثال کے بعد بھی اگر آپ کو ثبوت چاہیے تو پھر حیرت ہی ہے۔ بھائی اتنے سادہ نہ بنو کہ عدالت میں جاتے۔ تم تو ننھے منے بچے بن جاتے ہو۔ ذرا ذہن کو کشادہ کرو اور علمی بات کیا کرو وقت مت ضایع کرو۔
انیس فاروقی نے کہا:پھر یہ سب کیا ہے۔ بشکریہ جنگ کراچی
"بڑی تعداد میں کھالیں الخدمت کو دینے پر عوام کے مشکور ہیں، تبسم جعفری
کراچی (پ ر) الخدمت ویلفیئر سوسائٹی کراچی کے سیکرٹری ڈاکٹر تبسم جعفری نے الخدمت کو بڑی تعداد میں قربانی کی کھالیں دینے پر عوام سے اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ سال کی نسبت اس سال کھالوں کی تعداد میں غیر معمولی اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام نے الخدمت پر ہر موقع پر اپنے اعتماد کا اظہار اور تمام تر نامساعد حالات کے باوجود ہر ممکن تعاون کیا ہے۔ الخدمت نے بھی عوام کے اس اعتماد کو ٹھیس نہیں پہنچائی اور خدمت میں دیانت کی اعلیٰ مثال قائم کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک ایسی صورتحال میں کہ جب شہر میں جان بوجھ کر خوف و ہراس کی فضا پیدا کی گئی اور یہ کوشش کی گئی کہ عوام کو الخدمت کو کھالیں دینے سے دور رکھا جائے مگر اس کے باوجود عوام کی بڑی تعداد کا الخدمت کو کھالیں دینا اس بات کا ثبوت ہے کہ اصل خدمت کرنے والوں کو شہری اچھی طرح پہچان سکتے ہیں۔
" قربانی کی کھالیں جمع کروا کر عوام نے بھرپور اعتماد کا اظہار کیا، سنی تحریک
کراچی (پ ر) سنی تحریک کے مرکزی رہنماؤں محمد شاہد غوری، محمد شکیل قادری نے کہا ہے کہ عوام نے سنی تحریک شعبہ اہلسنت خدمت کمیٹی ٹرسٹ پر اپنے بھرپور اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کثیر تعداد میں چرم قربانی رضا کارانہ طور پر جمع کروائی جو کہ عوام کا سنی تحریک پر اعتماد کا منہ بولتا ثبوت ہے انہوں نے اہلسنت خدمت کمیٹی کے رضا کاروں کو جنہوں نے اپنی بے پناہ کاوشوں اور جدوجہد سے کھالیں جمع کیں انہیں خراج تحسین پیش کیا انہوں نے کہا کہ شہر کراچی میں امن و امان کو قائم رکھنے کے لیے رینجرز ، پولیس اور دیگر اداروں کا کردار بھی قابل تحسین ہے شہر کے امن و امان کی فضا کو قائم کرنے کے لیے تمام سیاسی و مذہبی جماعتوں نے باہمی تعاون کا سلسلہ شروع کیا ہوا ہے۔ جس سے شہر میں امن و امان کی فضاء بہتر ہوئی ہے۔
چور کی داڑھی میں تنکا
آپ لوگ جس شد و مد سے صفائیاں دے رہے ہو اسی سے اس بات کی وضاحت ہو جاتی ہے کہ کھالیں چھیننے یا زبردستی لے جانے میں ایم کیو ایم کا کوئی ثانی نہیں ۔
مہوش ہمارے علاقے مین ایم کیو ایم نے عید سے قبل پرچیاں دے دی تھیں اور پھر عید والے دن پورے علاقے میں کسی دوسری جماعت کی رسائی تک نہ ہونے دی ۔ ہر گلی میں ایم کیو ایم کا کیمپ لگا دیا گیا تھا لوگ مجبوراً کھالیں دے رہے تھے ۔ پارسائی کا دعوٰی کرنے والوں کو چاہیئے کہ وہ اس طرح کے کیمپ نہ لگاتے اور لوگوں کو خود فیصلہ کرنے دیتے کہ کھال کس کو دینی ہے ۔
اس بار کوئی عید سے قبل کوئی پرچیاں تقسیم نہیں کئی گئی۔ اورکیمپ لگاتے میں کیا بری بات ہے ہر گلی میں kkf کیمپ اس لئے لگا تھا کہ وہاں کھالیں جمع ہونی تھیں۔اگر کیمپ ہی نہیں ہوتا تو لوگ کھالیں جمع کہاں کرواتے ۔