انور مسعود انور مسعود کے قطعات.......

حسان خان

لائبریرین
انور مسعود کی فارسی شاعری ۔ کسی ویب سائٹ میں یک جا؟ کسی دوست کے علم میں ہو!؟
محمد تابش صدیقی ، فلک شیر
انور مسعود کی فارسی شاعری تا حال میں نے کہیں نہیں دیکھی، لیکن چند ایک سال قبل ایک ایرانی اخبار کے ساتھ انور مسعود کا مُصاحبہ دیکھا تھا جس میں اُنہوں نے اپنی فارسی شاعری کا ذکر کیا تھا اور اُس میں کہا تھا کہ وہ فارسی میں فراواں شاعری کر چکے ہیں، لیکن اُنہوں نے اُس شاعری کو ہنوز اِس لیے طبع و شائع نہیں کروایا ہے کیونکہ وہ کسی خوب فارسی گو شاعر کے مُنتظر ہیں جو اُن کی فارسی شاعری کے مجموعے کو خوانے (پڑھے)، اور وہ تجدیدِ نظر اور لازم اصلاحات کے بعد اُس کو شائع کروا دیں۔
اُس اخباری گُفتگو میں اُن کا یہ ایک فارسی مصرع درج تھا:
شمعِ اردو از چراغِ فارسی روشن شده"
شمعِ اردو چراغِ فارسی سے روشن ہوئی ہے۔
 
آخری تدوین:
Top