انوشہ رحمٰن نے قائد اعظم کی تصویر کو وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کام سے باہر پھینک دیا

وزیر مملکت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کام انوشہ رحمٰن نے بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح کی تصویر کو وزارت آئی ٹی و ٹیلی کام سے باہر کا راستہ دکھا دیا۔
وزارت آئی ٹی سے ملنے والی حالیہ تصاویر میں قائد اعظم کی تصویر کے بجائے وزیراعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف کی تصویر دکھائی دے رہی ہے۔
یہ امر باعث شرم ہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن کی حکومت پاکستان پیپلز پارٹی ہی کے نقش قدم پر چلتے ہوئے اپنے سیاسی رہنماؤں کو قائد اعظم محمد علی جناح پر ترجیح دے رہی ہے۔
واضح رہے کہ پیپلز پارٹی دور حکومت میں متعدد مواقع پر اجلاسوں کے دوران قائد اعظم کی تصاویر کو ہٹایا گیا تھا اور ان کی جگہ پارٹی رہنماؤں جیسا کہ آصف علی زرداری، بلاول بھٹو، بے نظیر بھٹو اور ذوالفقار علی بھٹو کی تصاویر آویزاں کی گئیں۔
—–
اپڈیٹ:

وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی نے اس تحریر پر فوری جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ قائد اعظم محمد علی جناح کی تصویر تمام سرکاری دفاتر میں آویزاں ہے۔
اسی طرح قائد اعظم کی تصویر وزیر مملکت کے دفتر میں بھی لگائی گئی ہے۔
البتہ ذیل میں دی گئی تصویر ایک غیر رسمی کمرے کی ہے جہاں وزیر وفود سے ملتی ہیں۔ وزارت کا کہنا ہے کہ یہ دیوار پہلے خالی تھی اور میاں نواز شریف کی تصویر یہاں حال ہی میں آویزاں کی گئی ہے۔
—–
وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی کی ویب سائٹ پر ظاہر کی گئی مندرجہ ذیل دونوں تصاویر مع کیپشن ملاحظہ کریں:
1_thumb.jpg

وزارت مملکت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی انوشہ رحمٰن ٹیلی نار کے ایک وفد سے ملاقات کر رہی ہیں

کینیڈا کے ہائی کمشنر ایچ ای گریگ گیوکس وزیر مملکت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی انوشہ رحمٰن سے اسلام آباد میں ملاقات کر رہے ہیں، بتاریخ 9 جولائی 2013ء۔
 

محمداحمد

لائبریرین
ہم حکومتی عہدیداروں کے عقب میں موجود قائدِ اعظم کی تصویر کو حب الوطنی اور بانیِ پاکستان کے نظریات سے وابستگی کی علامت سمجھتے ہیں۔

وہ تمام لوگ جو اپنے سیاسی رہنماؤں کو قائدِ اعظم سے زیادہ اہمیت دیتے ہیں یقیناً اس قابل نہیں کہ ہماری نمائندگی کریں۔
 

S. H. Naqvi

محفلین
ضمیر فروشوں سے ایسی جسارتوں کی ہی توقع رکھی جا سکتی ہے۔ جب کعبہ و قبلہ دولت اور امریکہ بہادر ہو تووطن اور اسکے بانیوں کی کیا اہمیت رہ جاتی ہے۔
(یہ ٹیبل پر ریچارجنگ فین کیا کر رہا ہے:rolleyes: ایسا تو میرے گھر میں ہے:) اعلٰی سرکاری ادارے کے اے سی والے اس کمرے میں بھی کیا لوڈ شیڈنگ ہوتی ہے:cool: )
 

محمداحمد

لائبریرین
(یہ ٹیبل پر ریچارجنگ فین کیا کر رہا ہے:rolleyes: ایسا تو میرے گھر میں ہے:) اعلٰی سرکاری ادارے کے اے سی والے اس کمرے میں بھی کیا لوڈ شیڈنگ ہوتی ہے:cool: )

آپ شاید بھول گئے ایک زمانے میں جب ہاتھ کے پنکھے کام نہیں آتے تھے تو اُنہیں بطور شو پیش (دستکاری) دیوار پر سجایا جاتا تھا۔ آپ کی "بڑے کام کی چیز" اُن کے لئے "شو پیس" کا کام کر رہی ہے اسی لئے غیر فعال ہے۔ :)
 

نایاب

لائبریرین
قائد اعظم کی تصویر کے سامنے کرپشن و رشوت ستانی میں مشکل آتی ہو گی ۔ سو اتار دی ۔۔۔۔۔۔۔۔
اور ویسے بھی یہ وہ غیر رسمی کمرہ ہے جہاں غیر رسمی تقریبات ہی منعقد ہوتی ہیں ۔ سو نواز شریف صاحب کی تصویر جچتی ہے یہاں قائداعظم کی تصویر رنگ میں بھنگ کا سبب بنتی ہوگی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 

زبیر مرزا

محفلین
قائد اعظم کی تصویراُتاردیں لیکن ان کی خدمات اور قوم کے دلوں سے اُن کے نقوش کوکیسے اُتاریں گے
آتے جاتے سربراہران کی تصاویرلگتی رہیں گی اُترتی رہیں کہ ان کی جگہ نہ عوام میں نہ عوام کے دلوں میں
 

شمشاد

لائبریرین
نئی نسل سے آپ کیا امید رکھتے ہیں؟ ان کا بس چلے تو اصلی قائد کی جگہ کئی ایک قائد اعظم بنا لیں۔
 
Top