انوکھا احتجاج

زینب

محفلین
ایک رکشہ والے نے اپنے رکشہ کے پیچھے لکھ رکھا ہے
my.php
[/URL][/IMG]
 

arifkarim

معطل
ہاہاہا۔ عوام کو چاہیے کہ پہلے یہ علم حاصل کرے کہ پاکستان کے قدرتی وسائل کہاں جا رہے ہیں۔ نیز اس بات کی بھی فہم ہونی چاہیے کہ "روپیہ" کیسے بنتا اور تقسیم ہوتا ہے!:worried:
اس طرح کے احتجاج کرکے صرف سیاہی یا پینٹ ہی ضائع ہوتا ہے!
 

شمشاد

لائبریرین
اچھا طریقہ ہے احتجاج کا۔ بات تو وزیر اعلٰی کے کان تک پہنچ ہی جائے گی۔

لیکن دو روپے کی روٹی کہاں مل رہی ہے؟ یہ تو کوئی پرانا اشتہار لگ رہا ہے۔
 

بلال

محفلین
اچھا طریقہ ہے احتجاج کا۔ بات تو وزیر اعلٰی کے کان تک پہنچ ہی جائے گی۔

لیکن دو روپے کی روٹی کہاں مل رہی ہے؟ یہ تو کوئی پرانا اشتہار لگ رہا ہے۔

شمشاد بھائی یہ بات سچ ہے کہ پنجاب میں روٹی دو روپے کی مل رہی ہے کم از کم یہاں گجرات اور اس کے گردونواح میں تو 2 روپے کی مل رہی ہے۔ باقی ہم رہے چور کے چور۔ وہ اس طرح کہ حکومت تندور والوں کو سستا آٹا دیتی ہے کہ روٹی دو روپے میں دو۔ اکثر تندور والے حکومت سے سستا آٹا لے کر مارکیٹ میں مہنگے داموں فروخت کر دیتے ہیں۔ حکومت نے اس کام کو روکنے کے لئے ٹیمیں بھی بنائی ہیں لیکن آپ تو جانتے ہیں کہ یہ عوام کوئی نہ کوئی چور راستہ تو ضرور نکال لیتی ہے۔
 

شمشاد

لائبریرین
بہت شکریہ بلال بھائی، ورنہ میں تو سمجھ رہا تھا کہ پنڈی میں چار یا پانچ روپے کی روٹی ملتی ہے۔
 
بھائی ہمارے وزیر اعلی صاحب سے بات کرنی ہو تو وزیر صاحب کہتے ہیں بابا سے رابطہ کرو پتہ ہے بابا کہتا ہے کام نکلوانا ہے تو رشوت دو نہیں تو بھاڑ میں‌جاو ۔ اب آپ بتائیے کہ ہم اپنے کس وزرا اعلی تک اپنی فریاد پہنچائیں
 

زینب

محفلین
جو بھی ہے بندا دل کی بھراس تو نکال ہی لیتا ہے ایسے ورنہ تو ہمارے ملک کے "بڑے" نا پہلے سنتے تھے نا اب سنیئں گے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔یہ سستی روٹی والا کام عمران خان نے شروع کیا ہے
 

زینب

محفلین
میں نے ووٹ دیا اچھا۔۔۔۔۔پر میں نے تو ابھی تک ایک بھی بار کسی کو بھی ووٹ نہیں دیا۔۔۔۔
 

فخرنوید

محفلین
ووٹ دینے والے ہم لوگ ہی تو ہیں ۔

آپ نے نہین تو بھائی نے ماں نے باپ نے یا بہن دیا ہو گا

ہیں تو ہم میں سے ہی نا
 

زینب

محفلین
بہن نہیں ہے بھائی سارے یہاں ہے میں بھی یہاں امی بھی یہاں۔۔۔اب بتاو میرا کہاں قصور بنا
 

شمشاد

لائبریرین
تو تمہیں دو روپے کی روٹی ہو یا دس کی، کیا فرق پڑتا ہے؟ جب تم وہاں ہے ہی نہیں۔
 

arifkarim

معطل
جو بھی ہے بندا دل کی بھراس تو نکال ہی لیتا ہے ایسے ورنہ تو ہمارے ملک کے "بڑے" نا پہلے سنتے تھے نا اب سنیئں گے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔یہ سستی روٹی والا کام عمران خان نے شروع کیا ہے

آپ ان بڑوں کو "بڑا" نہ تسلیم کریں ۔ آپکے مسائل ختم ہو جائیں گے!
 

زینب

محفلین
مجھے فرق کیوں نہین پڑتا بھائی جی سارے پاکستانی اپنے بھائی بہن ہی ہیں نا سارے پاکستانی خوشحال ہم خوش
 
Top