انوکھا/انوکھی لغت

گلاب: گل میں آب ڈال ڈال کر تیار کیا جاتا ہے۔

موٹر سائکل؟

اپیا کوئی لفظ بھی دے دیا کریں ناں تو سہولت ہو جاتی ہے۔
 
خوشی

محفلین
موٹر سائیکل ، نوجوانوں کی سواری بوڑھوں کی خواری

پان

لفظ کیا دوں اپنی مرضی سے لے لیا کریں

ویسے مجھے یاد نہیں رہتا
 
پان: مزہ تو تب ہے کہ جب باچھوں سے ٹپکے اور داڑھی سمیت توند پر کرتے تک کو سرخ کر جائے۔

بدمزہ؟
 
شمشاد

لائبریرین
مدرس بھائی صبح الخیر بھی دعا ہی ہے جس کے جواب میں صبح النور کہا جاتا ہے۔

اور یہ سمجھ میں نہیں آیا کہ آپ نے " جسمیں شام کی خیر نہ ہو " کیونکر لکھا ہے؟ جبکہ مساء الخیر بھی دعا ہی ہے کہ آپ کا شام کا وقت خیریت سے گزرے اور اس کے جواب میں مساء النور کہا جاتا ہے۔
 
مدرس

شمشاد بھائی
بات صرف اتنی ہے
صباح‌الخیر گڈمورننگ وغیرہ
اور مساء الخیر
کی جگہ پسندیدہ لفظ السلام علیکم ہے ۔جس کا مطلب سراسر سلامتی ہے وقت کی کو ئی قید نہیں
جبکہ مذکورہ بالا کلمات میں صبح اور شام کی قید ہے
 
قینچی: سائیکل چلانے کی وہ ترکیب جسے ایسے بچے استعمال کرتے ہیں جن کے پاؤں سیٹ پر بیٹھ کر پیڈل تک نہیں پہونچتے۔

کھجلی؟
 
Top