تاسف انّا للہ و انا الیہ راجعون

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

شمشاد

لائبریرین
جی ابھی نایاب بھائی سے بات ہوئی تو انہوں نے بتایا ہے کہ اگست میں ان کے بڑے بہنوئی کی وفات ہوئی اور یہ ان کے چھوٹے بہنوئی تھے۔

چند مہینوں میں ہی ان کی دو بہنوں نے بیوگی کی چادر اوڑھ لی۔ اس موقع پر پرانا واقعہ پھر سے تازہ ہوا ہو گا۔

اللہ تعالٰی سے دعا ہے کہ مرحومین پر اپنی رحمتیں نازل فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔
 

نایاب

لائبریرین
السلام علیکم
محترم اراکین اردو محفل میں آپ سب کا شکر گزار ہوں کہ آپ نے میرے دکھ میں شمولیت اختیار کرتے میرے مرحوم بہنوئی کو اپنی پر خلوص دعاؤں سے نوازا ،۔۔ جزاک اللہ
اللہ تعالی آپ سب کی دعاؤں کو شرف قبولیت بخشے ۔ آمین
بے شک اللہ ہی کی ذات باقی رہ جانے والی ہے ۔
اقبال حسین سید میری چھوٹی بہن کے شوہر تھے ۔جو پانچ سال کی طویل بیماری سے گزر کر18 نومبر 2009 کو اس جہان فانی سے رخصت ہو گٰے ۔آپ کو بلڈ شوگر کے ساتھ گردے فیل ہونے کا سامنا تھا ۔ اللہ تعالی مغفرت فرمائے اور جنت عالیہ میں مقام عطا کرے آمین
 

تیشہ

محفلین
انّا للہ و انا الیہ راجعون :( :( :(

بہت افسوس ہوا نایاب بھیا ۔ ۔ ۔



(آپکو میں نے تین دن پہلے ای میل کی ہے ۔ آپکو ملی تو ہے ناں :confused:
 

نایاب

لائبریرین
انّا للہ و انا الیہ راجعون :( :( :(

بہت افسوس ہوا نایاب بھیا ۔ ۔ ۔
(آپکو میں نے تین دن پہلے ای میل کی ہے ۔ آپکو ملی تو ہے ناں :confused:

السلام علیکم
اپیا جی
جزاک اللہ
آپ کی میل تو نہیں ملی تھی ۔۔ مگر آپ کی تعزیت شگفتہ بہنا کی وساطت سے مل گئی تھی ۔
جزاک اللہ
 

تیشہ

محفلین
السلام علیکم
اپیا جی
جزاک اللہ
آپ کی میل تو نہیں ملی تھی ۔۔ مگر آپ کی تعزیت شگفتہ بہنا کی وساطت سے مل گئی تھی ۔
جزاک اللہ



جی نایاب بھائی آپکی ای میل ملی :battingeyelashes:
میں بھی کنفیوز تھی میری میل کیسے؟ کیوں نا ملی آپکو جنک میل میں سے ملی :battingeyelashes:
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
انّا للہ و انا الیہ راجعون ۔

اللہ تعالیٰ ان کو جنت میں جگہ عطا فرمائے آمین
آپی اگر آپ کے پاس ان کا فون نمبر ہے تو مجھے ذپ کر دیں شکریہ

السلام علیکم

خرم شہزاد خرم بھائی ، میرے پاس نایاب بھائی کا فون / سیل نمبر نہیں ہے ، لائبریری کے لیے نایاب بھائی کام کر رہے ہیں اور ایمیل / مسنجر کے ذریعے نایاب بھائی سے رابطہ ہو جاتا ہے ، آپ نایاب بھائی سے ذپ میں ان کا نمبر لے لیجیے ۔
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
انّا للہ و انا الیہ راجعون


نایاب جی بے حد دکھ ہوا یہ خبر سن کے، اللہ تعالی مرحوم کے درجات بلند کرے اور آپ سب کو صبر عطا فرمائے اور آپ کی بہن کو صبر کے ساتھ اپنمے فضلوں سے بھی نوازے، بہن بھائیوں کے دکھ بڑے تکلیف دہ ہوتے ھیں صبر کی تلقین کر دینا بڑا آسان ھوتا ھے مگر صبر کرنا بہت مشکل مگر انسان کر بھی کیا سکتا ھے کہ اسے تو اللہ کی رضا میں‌ہی راضی رھنا ھے

اور ہاں آپ سب غلط فہمی کا شکار ھو رھے ھیں اگست میں فوت ھونے والے نایاب جی کے بڑے بہنوئی تھے یہ ان کے چھوٹے بہنوئی ھیں اور یہ نئی خبر ھے ،سوچیں تو شگفتہ جی پرانی خبر کیسے لگا سکتی تھیں یہاں اتنی بھلکڑ نہیں وہ ، پھرمجھے تو زیادہ عرصہ نہیں ہوا یہاں مگر آپ تو سب ایک دوسرے کو جانتے ھیں آپ سب نے کیسے سوچ لیا یہ؟


بہت شکریہ خوشی ، آپ نے بات کو اس کے درست تناظر میں سوچا ، سمجھا اور لکھا اور اس دکھ میں شریک ہوئیں ۔

اگرچہ یہ پرانی خبر کا دہرانا نہیں تھا تاہم اگر ایسا بھی ہوتا تو بھی انسانی سطح پر ہم ایک دوسرے کے دکھ میں ایک سے زائد بار شریک ہوسکتے ہیں اور اس شرکت میں کوئی قباحت یا شک و شبہ نہیں ہونا چاہیے کہ کچھ دکھ ہمیشہ کے لیے باقی رہ جانے والے ہوتے ہیں ۔ ہمارے جو عزیز ہم سے ہمیشہ کے لیے دور ہوجائیں ان کی یاد جب بھی آئے تو ہم دکھ محسوس کرتے ہیں ، ان کی کمی محسوس کرتے ہیں اور یہ نہیں سوچتے کہ اب بات پرانی ہوئی ۔ میں ذاتی طور پر یہی سوچ رکھتی ہوں کہ اگر ہم ایک دوسرے کے دکھ اور غم اور خوشی میں ایک سے زائد بار بھی شریک ہو جائیں تو یہ ایک مستحسن عمل ہو گا بنسبت کوئی ایسی بات کہنے کے کہ ہماری بات کسی دکھ کو کم کرنے کی بجائے اس میں اضافہ کا سبب بن جائے ۔
 

فرخ منظور

لائبریرین
انّا للہ و انا الیہ راجعون ۔

خدا مرحوم کی مغفرت فرمائے اور پسماندگان کو صبرِ جمیل سے نوازے۔ بہت دکھ ہوا نایاب صاحب۔
 

مغزل

محفلین
انّا للہ و انا الیہ راجعون ۔ اللہ پاک مرحوم کے درجات بلند فرمائےاوراُنکے لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ (آمین)
معافی چاہتا ہوں کہ لڑی آج ہی دیکھی، ۔۔۔
 

ذیشان حیدر

محفلین
انّا للہ و انا الیہ راجعون ۔

اللہ پاک مرحوم کے درجات بلند فرمائیں۔ انُ کو جوارِ رحمت میں جگہ عطا فرمائیں اور انُ کے لواحقین کو صبر جمیل عطا فرئیں (آمین)
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top