ایڈیٹر انٹرانس اوپن پیڈ انٹگریشن کے ساتھ اور لوکلائزیشن کا بہتر ورک فلو!

نبیل

تکنیکی معاون
السلام علیکم،

میں اس آرٹیکل میں سوفٹویر کی اردو لوکلائزیشن کے لیے کچھ ٹُول متعارف کروا رہا ہوں۔ اس کے ساتھ ہی میں ان ٹول کے ذریعے اردو لوکلائزیشن کا ایک ورک فلو تجویز کر رہا ہوں جس سے لوکلائزیشن پراجیکٹس پر بہتر اور جلد کام کرنا ممکن ہو سکتا ہے۔

اردو ویب پر مختلف سوفٹویر کی اردو لوکلائزیشن کے لیے انٹرانس سوفٹویر کا استعمال کیا جا رہا ہے جسے اس ربط پر دیکھا جا سکتا ہے۔ انٹرانس خاص طور پر پو فارمیٹ کی لینگویج فائلوں کے ترجمہ کے لیے تیار کیا گیا سوفٹویر ہے۔ ہم نے اس میں اردو ویب پیڈ انٹگریٹ کر دیا ہے جس کی بدولت ترجمہ کا کام کرنے میں بہت سہولت واقع ہو گئی ہے۔ انٹرانس کی ایک خصوصیت یہ بھی ہے کہ اس میں پہلے سے کیا گیا ترجمہ خودکار طریقے سے دوبارہ استعمال ہوجاتا ہے۔ یعنی کسی نئی پو فائل کو اپلوڈ کرنے پر اس پو فائل میں موجود سٹرنگز کو چیک کیا جاتا کہ آیا ان کا ترجمہ پہلے سے ڈیٹابیس میں موجود ہے یا نہیں، اور اگر ان کا ترجمہ مل جائے تو اسے ازخود ان سٹرنگز پر اپلائی کر دیا جاتا ہے۔

اب چونکہ دوسری ویب سائٹس پر بھی اردو سوفٹویر کی لوکلائزیشن کا رجحان بڑھ رہا ہے، اسی لیے میں نے انٹرانس کا ایک پیکج تیار کیا ہے جس میں اردو اوپن پیڈ کی انٹگریشن شامل ہے۔ اس کے ذریعے آپ اپنے لوکل ویب سرور یا اپنی ویب سائٹ پر اردو لوکلائزیشن کا کام شروع کر سکتے ہیں۔ میں نے اس پیکج میں انٹرانس کا حالیہ ورژن 0.3.2 استعمال کیا ہے۔

انٹرانس کا اوپن پیڈ انٹگریشن کے ساتھ پیکج ڈاؤنلوڈ کریں


انسٹالیشن

انٹرانس کی انسٹالیشن کے وقت خیال رکھیں کہ اس کی ڈیٹابیس کی کولیشن latin1 رکھی جائے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ انٹرانس میں utf8 کولیشن کی ڈیٹابیس صحیح طرح کام نہیں کرتی۔ دوسری اہم بات جس کا خیال رکھا جانا ضروری ہے وہ یہ ہے کہ MySQL میں ڈیٹابیس انجن MyISAM ٹائپ کا ہونا چاہیے۔ مجھے یہ معلوم نہیں ہے کہ یہ مائی ایس کیو ایل میں کیسے سیٹ کیا جا سکتا ہے۔ پہلے میں نے MySQL ورژن 4.1 پر انٹرانس انسٹال کرنے کی کوشش کی تو ایرر آ رہا تھا کہ ڈیٹابیس میں فل ٹیکسٹ انڈکس سپورٹ نہیں کی جا رہی۔ اس کے بعد میں اردو ویب سرور پر انٹرانس انسٹال کیا تو اس میں کوئی دقت پیش نہیں آئی۔ اردو ویب سرور بنیادی طور پر یونیفارم سرور پر مبنی ہے اور اس میں مائی ایس کیو ایل سرور کا ورژن 5.0 استعمال ہوا ہوا ہے۔ اگر آپ لوکل ہوسٹ پر انٹرانس انسٹال کر رہے ہیں تو مثال کے طور پر آپ اپنے لوکل ہوسٹ‌ کی روٹ میں entrans فولڈر میں انٹرانس کی فائلیں کاپی کر سکتے ہیں۔ اس کے بعد اپنے براؤزر میں http://localhost/entrans/conf/setup.php یو آر ایل کو وزٹ‌ کریں جہاں انٹرانس کی انسٹالیشن سٹارٹ ہو جائے گی۔

ایڈمن اور validator اکاؤنٹ

انٹرانس کی انسٹالیشن کے دوران آپ کو ایڈمن اکاؤنٹ سیٹ اپ کرنے کے لیے کہا جائے گا۔ انٹرانس میں ایڈمن فائلیں اپلوڈ کرنے اور انہیں ترتیب دینے کا مجاز ہوتا ہے لیکن ترجمے کی تصدیق کے لیے علیحدہ سے validator اکاؤنٹ ہونا ضروری ہے۔ ایڈمن خود سے ترجمہ کی تصدیق نہیں کر سکتا ہے۔ ویلیڈیٹر اکاؤنٹ سیٹ اپ کرنے کے لیے پہلے انٹرانس پر علیحدہ سے ایک یوزر اکاؤنٹ رجسٹر کریں جیسا کہ ذیل کی تصویر میں دکھایا گیا ہے۔


user_reg.jpg


اس کے بعد بطور ایڈمن لاگ ان کریں۔ بطور ایڈمن لاگ ان ہونے کے بعد آپ کو انٹرانس کے صفحہ اول پر Manage Validators کا ربط نظر آئے گا۔ اس پر کلک کرنے سے آپ کو ذیل کی تصویر کے مطابق صفحہ نظر آئے گا جہاں آپ وہ یوزر نیم شامل کر سکتے ہیں جسے آپ ویلیڈیٹر بنانا چاہتے ہیں۔

validator.jpg


میرے خیال میں ایڈمن اکاؤنٹ فائلیں اپلوڈ کرنے اور دوسرے انتظامی امور کے لیے موزوں ہے جبکہ ترجمہ کرتے وقت بطور Validator لاگ ان ہونا زیادہ بہتر رہتا ہے کیونکہ اس سے ترجمہ کی تصدیق بھی اسی وقت ممکن ہو جاتی ہے۔

آپ دوستوں کی سہولت کے لیے میں نے انٹرانس کے اردو ایڈیٹر کی سپورٹ والے ورژن کو اردو ویب سرور پیکج میں بھی شامل کر دیا ہے۔ اس کے ذریعے آپ کو اردو ویب سرور میں اردو ایڈیٹر کی سپورٹ کے ساتھ انٹرانس پری انسٹالڈ دستیاب ہو جائے گا جسے آپ فوری طور پر اپنے لوکلائزیشن کے پراجیکٹس کے لیے استعمال کر سکیں گے۔ اردو ویب سرور میں انٹرانس کی یہ انسٹالیشن آپ کو http://localhost/entrans پر ملے گی۔

اردو ویب سرور بمعہ انٹرانس ڈاؤنلوڈ کریں

میں نے اس انٹرانس انسٹالیشن میں ایک ایڈمن اکاؤنٹ سیٹ اپ کر دیا ہے جس کی تفصیل ذیل میں ہے:
یوزر نیم: admin
پاسورڈ: urduweb

اس کے علاوہ میں نے ایک validator اکاؤنٹ بھی سیٹ اپ کر دیا ہے جس کی تفصیل ذیل میں ہے:

یوزر نیم: validator
پاسورڈ: urduweb

میں نے اس انٹرانس انسٹالیشن میں اردو لینگویج کوڈ شامل کرنے کے لیے علاوہ ورڈپریس کی ایک قدرے پرانی پو فائل بھی اپلوڈ کی ہوئی ہے جس میں اردو ترجمہ بھی شامل ہے۔

پو فائلیں اپلوڈ کرنا

انٹرانس انسٹال کرنے کے لیے بعد آپ اس میں بطور ایڈمن لاگ ان ہو کر اس میں پو فائلیں اپلوڈ کر سکتے ہیں اور ان کے ترجمے کے کام کا آغاز کر سکتے ہیں۔ پو فائلیں اپلوڈ کرتے ہوئے ایک بات کا خیال رکھیں کہ اس میں Run as background کی آپشن کو ان-چیک کر دیں جیسے کہ ذیل کی تصویر میں دکھایا گیا ہے۔ پو فائلوں کو بطور بیک گراؤنڈ ٹاسک لوڈ کرنے سے فائلیں صحیح طور پر اپلوڈ نہیں ہوتی۔


entrans01.jpg


انٹرانس میں فائل منیجمنٹ

انٹڑانس میں پو فائلیں اپلوڈ کرنے یا انہیں منظم کرنے کے لیے بطور ایڈمن لاگ ان ہونا ضروری ہے۔ بطور ایڈمن لاگ ان ہونے کے بعد آپ کو صفحہ اول پر Database Administration کا ربط نظر آئے گا جس پر کلک کرکے آپ ڈیٹابیس ایڈمنسٹریشن کے صفحے پر چلے جائیں گے۔ انٹرانس میں انسٹالیشن کے وقت اردو کا لینگویج کوڈ شامل نہیں ہوتا ہے، اس لیے سب سے پہلے ذیل کی تصویر کے مطابق اردو کا لینگویج کوڈ شامل کریں۔


lang_code.jpg


اس کے بعد آپ جو لوکلائزیشن پراجیکٹ شروع کرنا چاہ رہے ہیں، اس کی علیحدہ برانچ شامل کریں جیسا کہ ذیل کی تصویر میں دکھایا گیا ہے۔


create_branch.jpg


اس کے بعد آپ اس برانچ میں ذیل کی تصویر کے مطابق پو فائل اپلوڈ کر سکتے ہیں۔ جیسا کہ میں عرض کر چکا ہوں، خیال رکھیں کہ اپلوڈ کرتے ہوئے Run as background کا چیک باکس ختم کیا گیا ہو۔

file_upload.jpg



پہلے سے اپلوڈ کردہ فائلوں کو منظم کرنے کے لیے آپ Organize Files کے ربط پر جا کر فائلوں کو مختلف برانچز میں منتقل کر سکتے ہیں یا انہیں حذف بھی کر سکتے ہیں۔

ترجمہ کا طریقہ

انٹرانس کے صفحہ اول پر اس پر اپلوڈ کی گئی پو فائلوں کے روابط نظر آئیں گے۔ ان میں کسی ایک کے ترجمہ پر کام کرنے کے لیے اس کے ربط پر کلک کریں۔ اس سے ذیل کی تصویر کی مطابق ایک صفحہ نمودار ہوگا جہاں پر اس پو فائل میں موجود سٹرنگز کے ترجمہ کا کام شروع کیا جا سکتا ہے۔

entrans08.jpg


جیسا کہ میں نے ذکر کیا ہے، میں نے ترجمہ کے کام میں سہولت کی خاطر انٹرانس میں اردو اوپن پیڈ شامل کر دیا ہے جس کی بدولت اردو ٹائپنگ میں بہت سہولت پیدا ہو گئی ہے۔ انٹرانس میں سٹرنگز کا ترجمہ کرنے کے لیے کسی ایک ٹیکسٹ کے سامنے edit کا بٹن کلک کرنے سے ذیل کی تصویر کے مطابق ایڈٹ باکس سامنے آ جائے گا جس میں متعلقہ سٹرنگ کا ترجمہ کرکے اسے سبمٹ کیا جا سکتا ہے۔

entrans04.jpg


ایک ایک سٹرنگ کا ترجمہ کرنے ک بجائے اوپر Edit All پر کلک کرنے سے اس صفحے پر تمام سٹرنگز کے سامنے ایڈٹ باکس ظاہر ہو جائیں گے جن میں ان کا ترجمہ ٹائپ کیا جا سکتا ہے جیسا کہ ذیل کی تصویر میں دکھایا گیا ہے۔

entrans05.jpg


ترجمہ کی تصدیق

انٹرانس پر کیے گئے ترجمے کی تصدیق (validation) کے لیے ایک الگ اکاؤنٹ بطور validator تشکیل دینا ضروری ہے۔ ترجمے کی تصدیق کے لیے بطور validator لاگ ان کریں اور ترجمے کی تصدیق کریں۔ تصدیق کے بغیر پو فائل میں ترجمہ شامل نہیں ہو گا۔ ذیل کی تصویر کے مطابق جس ترجمہ کی تصدیق درکار ہو، اس کے سامنے Validate کے چیک باکس کو کلک کر دیں اور اس کے بعد اسے سبمٹ کر دیں۔

entrans10.jpg



اس طرح یہ ترجمہ پو فائل میں شامل ہو جائے گا۔‌ تصدیق شدہ ترجموں کی نشاندہی ان کے سامنے ایک سبز رنگ کے چیک سے کی جائے گی جیسا کہ ذیل کی تصویر میں دکھایا گیا ہے۔‌

entrans03.jpg



دوسری لینگویج فائل فارمیٹس کو پو فائلوں میں کنورٹ کرنا

اگرچہ پو فائلوں کا ترجمہ کرنے کے لیے کئی اچھے سوفٹویر جیسے کہ انٹرانس یا پوایڈٹ وغیرہ موجود ہیں لیکن بہت سے کونٹینٹ منیجمنٹ سسٹمز کی لینگویج فائلیں کئی مختلف فارمیٹس میں دستیاب ہوتی ہیں۔ انٹرانس میں ان مختلف فارمیٹ والی لینگویج فائلوں کا ترجمہ کرنے کا طریقہ یہ ہے کہ پہلے انہیں پو فائلوں میں کنورٹ کیا جائے اور اس کے بعد ان پو فائلوں کا انٹرانس میں ترجمہ کیا جائے اور اس کے بعد ان ترجمہ شدہ پو فائلوں کو واپس ان کی اوریجنل فارمیٹ کر دیا جائے۔ میں نے اس مقصد کے لیے تجرباتی طور پر ایک پروگرام لکھا ہے جو کہ ذیل کے ربط پر دستیاب ہے۔

PoTool ڈاؤنلوڈ کریں


انٹرانس اور PoTool کے ذریعے اردو لوکلائزیشن کا ایک بہتر ورک فلو

میری نظر میں سوفٹویر کی اردو لوکلائزیشن کے لیے انٹرانس میں اردو ایڈیٹر کی انٹگریشن اور اس کے کمبینیشن میں PoTool کے استعمال سے ایک بہت بہتر ورک فلو ممکن ہو جاتا ہے۔ اس کی تفصیل میں اوپر لکھ چکا ہوں کہ پہلے پی ایچ پی لینگویج فائلوں کو پو فائلوں میں کنورٹ کرکے انٹرانس کے ذریعے ان کا ترجمہ کیا جائےاور اس ترجمہ شدہ پو فائل کو PoTool کے ذریعے اوریجنل لینگویج فائل فارمیٹ میں کنورٹ کر دیا جائے۔ میرے ذاتی تجربے کے مطابق اس طریقے سے ترجمے کے کام کی رفتار میں خاطر خواہ اضافہ ہو جاتا ہے۔

پوٹول کے ذریعے پو فائل میں کنورژن کرتے ہوئے اس بات کا خیال رکھیں کہ یہ انہی لینگویج سٹرنگز کو پو فارمیٹ میں کنورٹ کرتا ہے جو ایک لائن پر ہوتی ہیں۔ جو سٹرنگز ایک سے زائد سطور کا احاطہ کریں، انہیں کمنٹس کے طور پر پو فائل میں شامل کر لیا جاتا ہے، یعنی ان کا ترجمہ انٹرانس کے ذریعے نہیں ہو پاتا۔ اسی لیے پوٹُول کے ذریعے اوریجنل لینگویج فائل فارمیٹ میں کنورٹ کرنے کے بعد ضرور چیک کرنا چاہیے کہ کون کون سی سٹرنگز کا ترجمہ ابھی باقی ہے، اور ان کو اسی فائل میں مکمل کرنا چاہیے۔

پوٹُول میں فی الوقت صرف تین لینگویج فائل فارمیٹس کو پو فائل میں کنورٹ کرنے کی سپورٹ موجود ہے۔ میری کوشش ہوگی کہ میں اس میں مزید فارمیٹس کی سپورٹ شامل کرتا رہوں۔ اس کے علاوہ پوٹُول میں ابھی ایک وقت میں ایک فائل کنورٹ کی جا سکتی ہے۔ میں چاہتا ہوں کہ اس میں پوری ڈائریکٹری پر آپریشن کرنے کی صلاحیت بھی شامل کر دی جائے۔ یہ کام انشاءاللہ وقت کے ساتھ ساتھ ہوتے رہیں گے۔

ایک بگ اور اس کا حل

میں نے نوٹ کیا ہے کہ PoTool کے ذریعے کنورٹ کردہ پو فائل کو انٹرانس پر اپلوڈ کیا جائے تو بعد میں اسی پوفائل کو انٹرانس سے ڈاؤنلوڈ کرنے اور PoTool سے اویجنل لینگویج فائل میں کنورٹ کرنے پر فائل کے آخر میں پی ایچ پی کا ٹیگ ?> شامل نہیں ہوتا ہے۔ اس کا حل فی الوقت یہی ہے کہ اس فائل کو ایڈٹ کرکے اس کے آخر میں یہ کوڈ خود سے شام کر دیا جائے۔

میں امید کرتا ہوں کہ انٹرانس میں اردو ایڈیٹر مہیا کرنے اور PoTool کے ذریعے مختلف لینگویج فائل فارمیٹس کو پو فائل میں کنورٹ کرنے کی صلاحیت سے ویب سوفٹویر کی اردو لوکلائزیشن کے ایک نئے باب کا آغاز ہوگا۔‌

والسلام
 

ہمسفر

محفلین
سلام
آپ کی اس پوسٹ کو پڑھ کر ایک دفعہ تو دماغ چکرا گیا
مگر ہم جیسے نادان طالب علموں کو ذرا دیر سے سمجھ آئے گی
اللہ تبارک و تعالی آپ کی خدمات کا اجر دے
آمین
 
نبیل زبردست کام ہے اس سے بہت زیادہ مدد ملے گی اردو لوکلائزیشن کے حوالے سے

بلا مبالغہ تمہاری خدمات سنہری حروف میں لکھی جائیں گی اردو کمپیوٹنگ کو انٹرنیٹ پر فروغ دینے کے لیے بلکہ میں تو سوچ رہا ہوں ایک کتابچہ لکھ کر میں بھی اسی بہانے نام کما لوں ;)
 

الف عین

لائبریرین
یہ جاوا سکرپٹ سے چلتا ہے عمار۔ کیا تمگارے براؤزر میں یہ ڈس ایبلڈ ہے؟ چیک کر کے دیکھو۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
عمار کیا تم نے میرا فراہم کردہ پیکج ہی انسٹال کرکے دیکھا ہے یا یہ کہیں اور سے ڈاؤنلوڈ کرکے انسٹال کیا ہے؟
 
جی نبیل بھائی۔ آپ والا پیکج ہی استعمال کررہا ہوں۔۔۔ اردو ویب سرور کے ساتھ جو انٹرانس کا پیکج ہے، وہ بھی استعمال کرکے دیکھا ہے اور جو انٹرانس کا الگ سے پیکج ہے اوپن پیڈ انٹیگریشن کے ساتھ، وہ بھی استعمال کیا۔ فائر فوکس پر بھی اور آئی۔ای پر بھی۔۔۔ لیکن دونوں پر اوپن پیڈ کام نہیں کررہا۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
عمار، میں نے ابھی اردو ویب سرور والا پیکج ڈاؤنلوڈ کیا ہے اور اس میں اوپن پیڈ انٹگریشن صحیح کام کر رہی ہے۔
 
نہیں جی۔۔۔ یہ تو نہیں ہورہا۔۔۔ خیر۔۔۔ میں ویسے ہی کام کرلیتا ہوں۔ دیکھا جائے گا۔ مجھے یہ بتادیں کہ کیا مختلف فائلز بانٹی ہوئی ہیں؟ اگر ہاں تو پھر مجھے بھی ایک فائل بتادیں۔ یہ نہ ہو کہ ایک فائل پر دو دو جگہ کام ہوجائے۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
عمار میں نے دوسری پوسٹ میں لکھا ہے کہ تم forum.php سے کام کا آغاز کر سکتے ہو۔ اگر تم اس فائل پر کام شروع کر دیتے ہو تو اطلاع کر دو تاکہ میں اس کا ذیل کی پوسٹ میں موجود جدول میں اندراج کر سکوں:

http://www.urduweb.org/mehfil/showthread.php?t=10840

تم اپنے براؤزر کی کیش خالی کرکے دیکھو۔ انٹرنیٹ ایکسپلورر میں کنٹرول پریس کرکے ریفریش کرنے پر بھی کیشن خالی ہو جاتی ہے۔ یہ کرکے دیکھو کہ اس سے فرق پڑتا ہے یا نہیں۔
 
میں معذرت خواہ ہوں کہ اوپن پیڈ کی انٹگریشن کے حوالہ سے تنگ کیا۔ دراصل میں ہر اسٹرنگ کا ترجمہ کرنے کے لیے اس کے سامنے والا "ایڈٹ" کا بٹن دبا رہا تھا۔۔۔ کل جب چھیڑ خانی کرتے ہوئے میں نے اوپر سے "ایڈٹ آل" منتخب کیا تو ہر اسٹرنگ کے سامنے ٹرانسلیشن کے لیے ایڈٹ ایریا کھل گیا۔۔۔ اس میں اوپن پیڈ انٹیگر تھا۔۔۔ شکریہ۔۔۔ اور ایک بار پھر معذرت بھی۔

اچھا۔۔۔ اب ایک اور بات۔۔۔ اگر میں کسی اسٹرنگ کی ٹرانسلیشن کو Fuzzy کے چیک بکس کے ساتھ بھیجتا ہوں تو وہ Fuzzy سیکشن میں ظاہر نہیں ہوتا۔ اس کے علاوہ میں نے جتنی ٹرانسلیشن کی ہے، ہوم پیج پر اس کا ریکارڈ بھی نظر نہیں آتا بلکہ ٹرانسلیٹڈ اسٹرنگز 0 لکھے ہوتے ہیں۔ ایسا کیوں؟
 

نبیل

تکنیکی معاون
عمار، فزی ترجمے کے بارے میں تو تمہیں شاکر کچھ بتا سکیں گے۔ جہاں تک ترجمے کی تعداد کا تعلق ہے تو یہ validate کرنے کے بعد ہی ظاہر ہوتا ہے۔ اسی لیے میرا مشورہ ہے کہ ترجمہ کرنے کے لیے بطور validator لاگ ہوا کرو، اس سے ترجمہ کی تصدیق کرنے میں آسانی رہتی ہے۔
 

دوست

محفلین
فزی کا مطلب ہوتا ہے جو غیر واضح ہو۔ پروگرام ان تراجم کو فزی کرتا ہے جو اپگریڈ کے دوران پرانے سٹرنگز پر ڈالے گئے ہوں۔ میں پوایڈٹ کی بات کررہا ہوں۔ ویسے بھی اگر مترجم کسی ترجمے کے بارے میں پریقین نہ ہو تو اسے فزی کرسکتا ہے تاکہ کوئی دوسرا اس کو دیکھ لے اور مناسب ترمیم وغیرہ کردے۔
 
Top