انٹرانس پر ورڈ پریس 2.7 کے ترجمے پر کام

زیک

مسافر
یہ رہا ورڈپریس 2.7 کے لئے پو فائل کا آغاز۔ یہاں پو فائل اٹیچ کر رہا ہوں۔

اسے ایٹرانس پر بھی یہاں اپلوڈ کر دیا ہے۔
 

Attachments

  • ur-2.7.po
    425.1 KB · مناظر: 5

نبیل

تکنیکی معاون
بہت شکریہ زیک۔
میری تمام دوستوں سے گزارش ہے کہ ذیل کے ربط پر جا کر ورڈپریس 2.7 کا اردو ترجمہ مکمل کرنے میں مدد کریں تاکہ اس کا اردو ورژن جلد از جلد تیار کیا جا سکے۔
انٹرانس پر ورڈپریس 2.7 کی پو فائل

ترجمہ کرنے کا طریقہ یہ ہے کہ پہلے ur-2.7.po پر جائیں اور اس کے بعد صفحے کے اوپر View Untranslated پر کلک کریں۔ اس طرح آپ کے سامنے وہ ٹیکسٹ آ جائیں گے جن کا ابھی تک ترجمہ نہیں ہوا ہوا ہے۔ اس کے بعد Edit All پر کلک کرنے سے ایک صفحے پر موجود تمام ٹیکسٹس کو ترجمہ کرنےکے لیے ان کے سامنے اردو ایڈیٹر مہیا ہو جائے گا۔ اسی جگہ پر ترجمہ شامل کرنا ہے۔ جب آپ کئی ٹیکسٹس کا ترجمہ کر چکیں تو اس کے بعد Submit Selected پر کلک کرنے سے یہ تراجم محفوظ ہو جائیں گے۔ واضح رہے کہ یہ تراجم اس وقت تک تصدیق شدہ کے طور پر ظاہر نہیں ہوں گے جب تک کہ کوئی validator ان کی تصدیق نہیں کر دے گا۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
آپ میں سے جو دوست ترجمہ کا کام کر رہے ہوں ان سے درخواست ہے کہ یہاں اس کی اطلاع کر دیں۔ شکریہ۔
 
نبیل بھائی میں صبح سے ہی جب تب ترجمہ کر رہا ہوں کوئی 50 کے قریب فقروں کا ترجمہ میں نے کر دیا ہے۔ یہ کام اب بھی جاری ہے۔ پر نیٹ کنکشن ذرا سلو ہے اس لئے دیر لگتی ہے۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
میں نے ترجمے کے کام سے متعلقہ پیغامات کو الگ تھریڈ میں منتقل کر دیا ہے۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
جزاک اللہ خیر ابن سعید۔
اگر آپ نے انٹرانس کی سائٹ پر رجسٹر کیا ہے تو زیک کو اپنا آئی ڈی بتا دیں تاکہ آپ کو بھی validator بنایا جا سکے۔
 
نبیل بھائی مجھے یاد نہیں کہ محفل میں جب شروع شروع میں آیا تھا تو ریجسٹر کیا تھا یا نہیں۔ پر فی الحال تو بغیر لاگن کیئے ترجمہ کر رہا تھا۔ ایسا کرتا ہوں کہ میں ریجسٹر کئے لیتا ہوں۔
 
جی میں نے ریجسٹر کر لیا ہے اور زکریا بھائی آن لائن ہونگے تو بتا مطلع کر دوں گا ان شاء اللہ۔
 
کسی نے settings کا ترجمہ تراتیب کیا ہے۔ مجھے شبہہ ہے کہ ترتیب کی جمع تراتیب بھی ہوتی ہے۔ میں عموماً ترتیبات استعمال کرتا ہوں۔

کوئی تحقیق کر سکتا ہے ذرا۔
 

دوست

محفلین
تراتیب کی جگہ ترتیبات کرلیں جی، یہاں سارے ماجے گامے ہیں میرے جیسے ترجمہ کرنے والے اہل زبان کون ہے تو پھر ترجمہ ایسے ہی ہوگا۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
میں جے کویری کے اردو ایڈیٹر پلگ ان لکھنے میں پیشرفت کر رہا ہوں۔ ابھی آن سکرین کی بورڈ‌ شامل کرنا باقی ہے۔ میرے خیال میں اب آن سکرین کی بورڈ اور لینگویج موڈ تبدیل کرنےکے لیے کنٹرولز کی ضرورت نہیں رہی ہے لیکن legacy کے طور پر انہیں پھر بھی شامل کیا جا رہا ہے۔

کوئی دوست ترجمے کے کام کی پیشرفت کے بارے میں اپڈیٹ فراہم کر سکتے ہیں؟ اس وقت کون کون دوست انٹرانس پر ورڈ پریس 2.7 کے ترجمے کا کام کر رہے ہیں؟
 
ابھی میں نے ترجمے کا کام شروع کیا۔ کچھ ترجمے مجھے عجیب سے لگے پر میں انہیں چھیڑ اس لیے نہیں رہا کہ خدا جانے کس نے کیا سوچ کر کیے ہیں۔
جیسے
Center : حرف
Border: صفحہ ترتیب
Align: بائیں حاشیہ دیں
 
Top