محمداحمد
لائبریرین
ازراہِ مذاق کہا تھا۔میں سمجھا نہیں، جولائی میں کیا ایسا خاص ہوا 🤔
اس دھاگے میں آخری پوسٹ جولائی کی ہے۔
ازراہِ مذاق کہا تھا۔میں سمجھا نہیں، جولائی میں کیا ایسا خاص ہوا 🤔
کچھ مہینے پہلے ہمیں بھی ایک نمبر سے کال آئی جو کہ ہمارے بنک کی لگ رہی تھی کافی دیر بعد بات کرکے انہوں نے کہا کہ آپ کو ایک اور نمبر سے کال آئے گی آپ اس پر اپنی تفصیل بتا دیں۔
ہم نے وہ کال ہی نہیں اٹھائی دوسری طرف سے کوئی سات آٹھ دفعہ کال آئی۔
اسی طرح ہمیں بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کا ایس ایم ایس کئی دفعہ آیا ہے کہ آپ کے اتنے پیسے آئے ہیں اس نمبر پر کال کریں۔
ہمیں تو یاد ہے کہ نوے کی دھائی میں ایک خاتون و مرد ہمارے گھر پر آئے کہ آپکا انعام نکلا ہےاس معاملے میں پاکستانی بڑے "لکی" ہیں، کچھ نہ کچھ انعامات نکلتے ہی رہتے ہیں ان کے۔
یہ جو آپ نے فیس بُک والا طریقہ بیان کیا ہے، اسی طرز پر چند ماہ پہلے میرے ایک دوست کے ساتھ واقعہ پیش آچکا ہے۔جی۔ یہ تو آج کل بہت عام ہے۔
فیس بک پر لوگ ہو بہو آپ کی پروفائل بنا لیتے ہیں اور آپ کے دوستوں کو فیس بک ریکویسٹ بھیج دیتے ہیں۔ سوشل میڈیا پر ویسے ہی انسان ایک اضطراری حالت میں ہوتا ہے تو وہ روا روی میں فرینڈ ریکویسٹ قبول بھی کر لیتا ہے، یہ سوچ کر کہ شاید اتفاقاً انفرینڈ ہوگیا ہوگا۔
بینظیر انکم سپورٹ کے انعامات کے میسج آنا تو معمول کی بات ہے۔ ہر مہینے میں 2 سے 3 میسج تو ضرور آتے ہیں۔اسی طرح ہمیں بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کا ایس ایم ایس کئی دفعہ آیا ہے کہ آپ کے اتنے پیسے آئے ہیں اس نمبر پر کال کریں۔
میں تو مختصر یہ ہی کہوں گا کہ دو سے تین لوگوں سے ضرور مشورہ کریں کہیں پر بھی انویسٹمنٹ کرنی ہو یا پھر کوئی کام شروع کرنا ہو ۔ لیکن دھوکے باز لوگ ہمیشہ جلدی کرتے ہیں ۔ یہ بھی ایک نشانی ہے ان لوگوں کی۔یہ جو آپ نے فیس بُک والا طریقہ بیان کیا ہے، اسی طرز پر چند ماہ پہلے میرے ایک دوست کے ساتھ واقعہ پیش آچکا ہے۔
فیک فیس بُک پروفائل بنا کر میرے دوست سے رابطہ کیا گیا اور 3 لاکھ روپے کسی اکاؤنٹ میں ٹرانسفر کروائے گئے۔ 3 لاکھ روپے سے زائد کی ایک انٹرنیشنل بنک ٹرانزیکشن کی رسید بھی بھیجی گئی جو میرے دوست کے نام تھی کہ یہ تمہیں پیسے بھیج دیے ہیں لیکن یہ 2 دن بعد ملنے میں اور مجھے ایمرجنسی ضرورت ہے تو تم اپنے پاس سے پیسے فلاں اکاؤنٹ میں بھیج دو اور پھر جب 2 دن بعد پیسے کیش ہونگے تو تم رکھ لینا۔ اور باقی اضافی پیسے ہیں وہ بھی تم رکھ لینا۔
مشورہ کرنا اچھی بات ہے۔ پھر سب سے بڑی بات یہ ہے کہ مشورہ اُس سے کریں جو متعلقہ میدان میں تجربہ رکھتا ہو۔ کسی غیر متعلقہ شخص سے مشورہ کرنے کا کوئی فائدہ نہیں ہوتا۔میں تو مختصر یہ ہی کہوں گا کہ دو سے تین لوگوں سے ضرور مشورہ کریں کہیں پر بھی انویسٹمنٹ کرنی ہو یا پھر کوئی کام شروع کرنا ہو ۔ لیکن دھوکے باز لوگ ہمیشہ جلدی کرتے ہیں ۔ یہ بھی ایک نشانی ہے ان لوگوں کی۔
بالکلچیمہ صاحب کی بتائی ہوئی صورت میں تو شاید انویسٹمنٹ کے بجائے کسی کی مدد کا عنصر نظر آتا ہے۔