فرقان احمد
محفلین
اکیسویں صدی میں شاید ہی انٹرنیٹ اور موبائل کے بغیر دنیا کے معاملات بحسن و خوبی چلائے جا سکیں۔ انٹرنیٹ کی افادیت مسلمہ ہے تاہم دیکھا گیا ہے کہ پاکستان میں اکثر اہم مواقع پر موبائل اور انٹرنیٹ سروس کو معطل کر دیا جاتا ہے۔ ایسا نہیں ہے کہ صرف دھرنے یا جلسے جلوسوں کے دوران ایسا کیا جائے۔ پچھلے دنوں پاکستان کے بڑے شہروں میں مقیم افراد سخت ذہنی کشمکش سے گزرے جب کہ دھرنا دینے والوں نے قریب قریب ہر اہم شاہراہ کو بند کر دیا تھا تو اس موقع پر حکومت نے سیکورٹی کے نام پر فوری طور پر موبائل اور انٹرنیٹ سروس کو لامتناعی مدت کے لیے معطل کر دیا تھا۔ آج بھی عیدمیلادالنبی صلی اللہ علیہ وسلم کے موقع پر کئی شہروں میں براڈبینڈ انٹرنیٹ سروس معطل ہے۔
کیا آپ اہم مواقع پر انٹرنیٹ سروس کی معطلی کے حق میں ہیں؟
کیا آپ اہم مواقع پر انٹرنیٹ سروس کی معطلی کے حق میں ہیں؟