انٹرنیٹ ایکسپلورر سے دور رہنے کی ضرورت

انٹرنیٹ ایکسپلورر سے دور رہنے کی

ہم لوگ مائیکروسافٹ کی پراڈکٹس کے اتنا عادی بنادیئے گئے کہ اکثر کو تو پتہ ہی نہیں کہ ان کے علاوہ بھی کئی دنیائیں آباد ہیں۔

آج انٹرنیٹ ایکسپلورر پر بات کرتے ہیں کہ کیوں اس سے دور رہنے یا زیادہ بہتر الفاظ میں اس کا بائیکاٹ کرنے کی ضرورت ہے۔

سیکیورٹی کے حوالے سے انٹرنیٹ ایکسپلورر ہمیشہ زد میں آیا ہے اور اس کی کئی ٹیکنالوجیز مثلاً activex وائرس اور سپائی ویئر کے لکھاریوں کے لئے نعمت ہیں۔

مائیکروسافٹ نے ہمیشہ ہی ویب پر رائج سٹینڈرڈز کو نظر انداز کرکے اپنی ڈیڑھ اینٹ کی مسجد الگ بنائی ہے۔ ویب ڈیویلپرز کا مسئلہ یہ ہے کہ وہ اکثر اپنی ویب سائٹ انٹرنیٹ ایکسپلورر کے حساب سے بناتے ہیں جس سے وہ عمومی سٹینڈرڈز سے دور ہوجاتے ہیں اور ان کی سائٹیں دوسرے براؤزر میں بھدی نظر آتی ہیں۔

مائیکروسافٹ آج کل انٹرنیٹ ایکسپلورر کے ورژن نمبر 7 پر مصروف ہیں اور اس کی جتنی خبریں ابھی تک آرہی ہیں اس کے مطابق مائیکروسافٹ اس میں بھی ویب کے سٹینڈرڈز مثلاً CSS-2 وغیرہ کو نظر انداز کرنے پر تلا ہوا ہے۔

ان کا مقصد واضح ہے: ویب پر اپنی (بیہودہ) اجارہ داری۔ اپنے سٹینڈرڈز بنا بنا کر لوگوں کو اپنے پلیٹ فارم پر lock-in کرنا۔

قصہ مختصر: انٹرنیٹ ایکسپلورر سے دور رہنے کی ضرورت ہے۔ فائر فاکس اور اوپیرا کی شکل میں ہمارے پاس کہیں زیادہ مفید براؤزر موجود ہیں جو ایکسپلورر سے قابلیت میں کسی طرح کم نہیں۔

http://www.windowsitpro.com/windows...rticleID/47208/windowspaulthurrott_47208.html
 

جہانزیب

محفلین
جی بالکل میرا انٹرنیٹ ایکسپلورر کئی دفع جمود کا شکار ہو جاتا ہے لیکن پھر بھی میں اسے فائرفاکس پر ترجیح دیتا ہوں۔۔ مگر اوپرا کے مفت حصول کے بعد سے میں اب زیادہ تر اوپرا ہی استعمال کر رہا ہوں
 

جیسبادی

محفلین
جہانزیب، یہ فائرفاکس سے آپ کو ایسی شکایت ہے؟
اگرچہ اوپیرا بھی اچھا ہے، مگر اس کیلئے فائرفاکس کی طرح کی ایکسٹینشن موجود نہیں۔
 

نادر

محفلین
یہ صفحہ تو صحیح طرح ڈسپلے نہیں ہو

مگر یہ صفحہ تو فائر فوکس میں پورا ڈسپلے ہی نہیں ہوتا۔ نیچے والی سکرول بار اس میں شو نہیں ہوتی۔ تو پھر کیوں ناں ہم انٹرنیٹ ایکسپلورر ہی یوز کریں۔ نہیں تو پھر آپ ذرا اس کا کوئی حل تو نکالیں۔
 

جہانزیب

محفلین
فائر فاکس میں مسلہ یہ ہے کہ بہت سے سٹائل کو اووررائڈ کر کے اپنا سٹائل دکھاتا ہے۔۔۔ میں اپنے بلاگ کا سانچہ مھینے دو مہینے بعد بدل دیتا ہوں اور جب بھی میں نے نیا سانچا بنایا تو فائر فاکس اسکو صیح طرح سے نہیں دکھا پاتا۔۔ اور اس کو صیح کرتے میری مت ماری جاتی ہے اسی ایک وجہ سے مجھے فائر فاکس سے چڑ سی ہو گئی ہے۔۔ حفاظتی نقطہ نظر سے بے شک وہ بہترین براؤزر ہے
 

جیسبادی

محفلین
نبیل نے ایک دفعہ ذکر کیا تھا کہ فائرفاکس کا DOM مختلف ہے جس کی وجہ سے اس سائٹ میں دائیں بائیں کی سکرول پٹی نظر نہیں آتی۔ ہوتا یوں ہے کہ ویب استاد صفحے بناتے وقت فائرفاکس میں چیک نہیں کرتے۔

ویب صفحے اگر w3 کے معیار پر پورے اتریں تو پھر کسی کو الزام دیا جا سکتا ہے۔
http://validator.w3.org/

اس کے علاوہ جاواسکرپٹ بھی مختلف براؤزر میں مختلف طرح کام کرتا ہے۔
 
Top