انٹرنیٹ ایکسپلورر میں ایجیکس فیچرز کے استعمال میں پرابلم

نبیل

تکنیکی معاون
السلام علیکم،
میں عام طور پر گھر میں انٹرنیٹ ایکسپلورر 7 استعمال کرتا ہوں جسے حال ہی میں میں نے ورژن 8 پر اپڈیٹ کیا ہے۔ گھر کے کمپیوٹر پر انٹرنیٹ ایکسپلورر میں مجھے یہ پرابلم پیش آتی رہی ہے کہ اس میں فورم کی کچھ ایجیکس فیچرز درست کام نہیں کر رہی ہیں۔ مثال کے طور پر جب میں کسی پیغام کا شکریہ ادا کرنے کی کوشش کرتا ہوں تو پیج ریفریش ہو جاتا ہے اور ایک کی بجائے دو مرتبہ شکریہ ادا ہو جاتا ہے۔ اسی لیے میں گھر میں شکریہ کی فیچر استعمال نہیں کرتا ہوں۔ :(
کیا کسی دوست کو معلوم ہے کہ یہ کس طرح ٹھیک کیا جا سکتا ہے؟
 
نبیل بھائی یہ تو ڈبل کلک پرابلم لگتی ہے۔ اور چونکہ اجاکس کو ایسنکرونس موڈ میں استعمال کیا جاتا ہے اس لئے پہلا کلک دوسرے کی راہ میں حارج نہیں ہوتا۔

خیر اس قسم کی دقت کا (اگر یہ ڈبل کلک ایشو ہی ہو) مسئلہ ابھی حال ہی میں ہم لوگوں نے ایک سرچ انجن میں اس طرح سے حل کیا تھا کہ ایک گلوبل فلیگ رکھ چھوڑا تھا کو سبمشن والے بٹن پر کلک کرنے پر سیٹ ہو جاتا تھا اور کوئی 750 ملی سیکینڈ بعد اسے ری سیٹ کر دیتے تھے۔ اور سبمٹ کرتے ہوئے یہ دیکھتے تھے کہ ایا وہ فلیگ پہلے سے تو سیٹ نہیں ہے؟ اگر ہاں تو سبمشن ضائع کر دیتے تھے۔
 
arifkarim

معطل
میرے پاس بھی انٹرنیٹ اکسپلورر 8 (نارویجن ورژن) ہے۔ اور ابھی میں‌نے آپکے پیغام کا شکریہ بھی ادا کیا ہے۔ میرے ساتھ ویسے یہ مسئلہ کبھی پیش نہیں آیا کیونکہ میں شکریہ کا موڈ استعمال نہیں کرتا!
 
نبیل

تکنیکی معاون
یہ ڈبل کلک کا مسئلہ نہیں ہے۔ آفس میں بھی میں انٹرنیٹ ایکسپلورر ہی استعمال کرتا ہوں اور وہاں ایجیکس فیچرز کے استعمال میں کوئی مسئلہ پیش نہیں آتا ہے۔ گھر والے کمپیوٹر پر اگر فائرفاکس استعمال کروں تو اس میں بھی ایجیکس فیچرز درست کام کرتی ہیں۔
 
فہیم

لائبریرین
میں نے بھی انٹرنیٹ‌ ایکسپلولر 8 استعمال کیا تھا لیکن اس میں میرے ساتھ کوئی پرابلم نہیں ہوئی اس طرح کی۔

لیکن نبیل بھائی دو مرتبہ شکریہ کیسے ادا ہوجاتا ہے:confused:
کسی ایک پوسٹ‌ کا تو ایک ہی بار شکریہ ادا کیا جاسکتا ہے۔
اور پھر اسے واپس لیا جاسکتا ہے۔
کسی ایک پوسٹ کا دو بار شکریہ تو ادا نہیں ہوتا:confused:
 
نبیل

تکنیکی معاون
اب ذرا چیک کرو کہ میں نے تمہارے پیغام کا کتنی مرتبہ شکریہ ادا کیا ہے۔
اس کے بارے میں میں اوپر لکھ چکا ہوں کہ جب میں شکریہ کے بٹن پر کلک کرتا ہوں تو شکریہ ادا ہونے کے بعد پیج ریفریش ہو جاتا ہے اور اس کی وجہ ایک اضافی شکریہ بھی ادا ہو جاتا ہے۔
 
ہمم، یہ چکر ہے۔ آپکے نام کیساتھ دو بار شکریہ ادا ہو گیا :happy:
 
فہیم

لائبریرین
اب ذرا چیک کرو کہ میں نے تمہارے پیغام کا کتنی مرتبہ شکریہ ادا کیا ہے۔
اس کے بارے میں میں اوپر لکھ چکا ہوں کہ جب میں شکریہ کے بٹن پر کلک کرتا ہوں تو شکریہ ادا ہونے کے بعد پیج ریفریش ہو جاتا ہے اور اس کی وجہ ایک اضافی شکریہ بھی ادا ہو جاتا ہے۔

یہ تو لیٹس چیز ہے۔
 
اظفر

محفلین
السلام علیکم،
میں عام طور پر گھر میں انٹرنیٹ ایکسپلورر 7 استعمال کرتا ہوں جسے حال ہی میں میں نے ورژن 8 پر اپڈیٹ کیا ہے۔ گھر کے کمپیوٹر پر انٹرنیٹ ایکسپلورر میں مجھے یہ پرابلم پیش آتی رہی ہے کہ اس میں فورم کی کچھ ایجیکس فیچرز درست کام نہیں کر رہی ہیں۔ مثال کے طور پر جب میں کسی پیغام کا شکریہ ادا کرنے کی کوشش کرتا ہوں تو پیج ریفریش ہو جاتا ہے اور ایک کی بجائے دو مرتبہ شکریہ ادا ہو جاتا ہے۔ اسی لیے میں گھر میں شکریہ کی فیچر استعمال نہیں کرتا ہوں۔ :(
کیا کسی دوست کو معلوم ہے کہ یہ کس طرح ٹھیک کیا جا سکتا ہے؟

میرا ماوس خراب ہوا تھا ایسا ہی مسیلہ تھا میرے ساتھ ۔ اب نیا ماوس لیا ہے تو ٹھیک ہے :tongue:
 
نبیل

تکنیکی معاون
یہ ماؤس کا مسئلہ نہیں ہے۔ فائر فاکس میں ایسا کوئی مسئلہ پیش نہیں آ رہا ہے۔
 
قیصرانی

لائبریرین
نبیل بھائی نے سات ورژن کو آٹھ سے اپ گریڈ کیا ہے۔ ہو سکتا ہے کہ اس سے قبل انہوں‌نے جرمن ورژن پر انگریزی انٹرفیس کو انسٹال کیا ہوا ہو، کافی ساری ممکنہ وجوہات ہو سکتی ہیں‌جن میں‌سے ایک تو انٹر نیٹ ایکسپلورر کا مائیکروسافٹ پراڈکٹ ہونا بھی شامل ہے
 
اظفر

محفلین
ایکسپلورر 8 پر پی ایچ پی بی بی 3 کے ڈیفالٹ‌ تھیمز بھی نہیں درست چل رہے۔ عجیب سیاپا ہے
 
اظفر

محفلین
عارف بھائی دنیا آگے جا رہری ہے ۔۔۔۔۔۔ ہم پیچھے کیسے جائیں ۔ ونڈوز سیون میں اگر ڈیفالٹ‌ ایکسپلورر کا ورثن 8 آگیا تو واپس جانا ممکن نہین‌ہوگا ۔ اسلیے ابھی سے آئی ای آٹھ کے کیڑے ;) پکڑیں‌۔
یہ کمپنیان سب کو گھیر کر انگلش کی طرف لیجانا چاہتے ہیں ، اردو ، عرفبی فارسی کے ساتھ ایسے ہی ڈرامے ہوتے رہتے ہیں مایکروسافٹ پراڈکٹس میں‌۔
 
Top