انٹرنیٹ ایکسپلورر کے ایڈوینچر

جیسبادی

محفلین
آج ایک XP کپوتر پر انٹرنیٹ ایکسپلورر میں یہ سائٹ دیکھ رہا تھا، "نیکسٹ" پر کلک کیا تو کپوتر ریبوٹ ہو گیا۔ ریبوٹ ہونے پر اسxp نے مائیکروسافٹ کے پاس رپٹ درج کرانے کی خواہش ظاہر کی جو میں نے رد کر دی۔ کیا آپ کے ساتھ بھی ایسا ہوتا ہے؟
 
اطلاع مائیکروسافٹ کو

یہ تو ایکس پی میں دیکھا گیا ہے کہ ہر پروگرام کی بیہودگی کی اطلاع مائیکروسافٹ کو دینے کی کوشش ضرور کرتا ہے۔ اس کا تعلق غالباً سسٹم کی Error Reporting Service سے ہے۔

ویسے ایکس پی اپنے آباء سے نسبتاً زیادہ کریش پروف ہے مگر پھر بھی کبھی کبھار اس طرح کے ریبوٹ دیکھنے کو مل ہی جاتے ہیں۔
 

الف عین

لائبریرین
مجھ کو تو یہ ’ساسر‘ وائرس کی کارستانی لگتی ہے۔
اس کے علاوہ بچنا چاہیں تو ایرر رپورٹنگ سروس کو ڈس ایبل کر دیں تو بہترہو گا۔
 
Top