انٹرنیٹ ایکسپلولر اور اردو محفل

فہیم

لائبریرین
السلام علیکم

نبیل صاحب میرے ساتھ یہ پرابلم ہورہا کہ اگر میں اردو محفل کو انٹرنیٹ ایکسپلولر میں کھولتا ہوں تو ڈی ایس ایل کنیکشن ڈائل اپ بن جاتا ہے۔
یعنی محفل کا ہر صفحہ بہت دیر سے غیر معمولی حد تک سلو براؤز ہوتا ہے۔
جب کے فائر فاکس میں یہ مسئلہ ہے۔

اس کی کیا وجہ ہے؟
جب کے دوسری سائٹ انٹرنیٹ ایکسپلولر میں‌ بھی صحیح کام کرتی ہیں۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
السلام علیکم

نبیل صاحب میرے ساتھ یہ پرابلم ہورہا کہ اگر میں اردو محفل کو انٹرنیٹ ایکسپلولر میں کھولتا ہوں تو ڈی ایس ایل کنیکشن ڈائل اپ بن جاتا ہے۔
یعنی محفل کا ہر صفحہ بہت دیر سے غیر معمولی حد تک سلو براؤز ہوتا ہے۔
جب کے فائر فاکس میں یہ مسئلہ ہے۔

اس کی کیا وجہ ہے؟
جب کے دوسری سائٹ انٹرنیٹ ایکسپلولر میں‌ بھی صحیح کام کرتی ہیں۔

شاید آپ کا کہنےکا مطلب یہ ہے کہ فائرفاکس میں سپیڈ ٹھیک ہے؟ آپ ایک مرتبہ ایکسپلورر کی کیش کو کلیئر کرکے دیکھیں۔ اس کی انٹرنیٹ آپشنز میں جا کر Temporary Internet Files کو اور کوکیز وغیرہ کو ڈیلیٹ کرکے دیکھیں کہ کوئی فرق پڑا یا نہیں۔
محفل فورم کی سپیڈ آپٹمائزیشن پر ہم خود بھی کچھ دنوں میں کام کرنا چاہتے ہیں۔
 

فہیم

لائبریرین
جی میرا وہی مطلب تھا لکھنے میں غلطی ہوگئی۔
کہ فائر فاکس میں سپیڈ درست ہے۔

میں نے ہسٹری ختم کرکے اور Temporary Internet Files اور کوکیز ختم کرکے بھی دیکھ لیا۔
پھر بھی بات نہ بنی۔
اور مزے کی بات یہ کہ دوسرے سسٹم پر انٹرنیٹ ایکسپلولر میں ٹرائی کیا تو وہاں بھی یہ مسئلہ جوں کا توں ہے۔
 

شمشاد

لائبریرین
فہیم جب آپ کوئی پیغام پوسٹ کرتے ہیں تو اس وقت زیادہ دیر لگتی ہے یا صفحہ براؤز ہونے میں دیر لگتی ہے؟
 

arifkarim

معطل
میں نے بھی انٹرنیٹ‌ ایکسپلورر اور محفل کیساتھ مسائل دیکھیں ہیں۔
 

دوست

محفلین
میرے ساتھ پچھلے دنوں ایرر 500 کا مسئلہ پیش آرہا تھا۔ اور یہ فائرفاکس میں تھا۔ صفحے پر ویب ماسٹر کے ساتھ رابطہ کرنے کا پیغام آجاتا تھا جبکہ انٹرنیٹ ایکسپلورر پر وہی صفحہ ٹھیک کھل جاتا تھا۔
 
Top