اسد
محفلین
یہاں ہم انٹرنیٹ پر اردو تصویری کتب ڈھونڈنے، انہیں ڈاؤنلوڈ کرنے، انہیں کمپریس /ری سائز کرنے، پی ڈی ایف بنانے اور انہیں اپلوڈ کرنے کے طریقِ کار وضع کریں گے۔
کیونکہ کتابوں کی تعداد کافی زیادہ ہے اس لئے سب سے ضروری چیز یہ ہے کہ ہم اس کام کو باقائدہ منصوبہ بندی سے کریں تاکہ ایک کتاب پر ایک مرحلے میں صرف ایک ہی فرد کام کرے اور کوئی کام دوہرایا نہ جائے۔
پہلے مرحلے میں کتابوں کا تعین ہو گا۔ کون سی کتابیں پہلے کرنی ہیں۔
دوسرے مرحلے میں ان کتابوں کے تصویری صفحات کے لنکس کی فائل بنائی جائے گی۔
تیسرے مرحلے میں اس فہرست کی مدد سے امیجز ڈاؤنلوڈ کیے جائیں گے۔
چوتھے مرحلے میں ان امیجز کو چھوٹا (ری سائز) کر کے ان کی پی ڈی ایف بنائی جائے گی۔
پانچویں مرحلے میں اس پی ڈی ایف فائل کو اپلوڈ کیا جائے گا۔
ایک ہی فرد ان میں سے ایک سے زیادہ کام کر سکتا ہے۔
میں ڈاؤنلوڈنگ کے لئے فری ڈاؤنلوڈ مینیجر اور گرافک کنورژن کے لئے عرفان ویو استعمال کروں گا۔ اگر آپ اس کام میں شامل ہونا چاہتے ہیں تو یہی یا کوئی دوسرے پروگرام انسٹال کر لیں۔ ڈاؤنلوڈ مینیجر میں فائلوں کی فہرست درآمد کرنے (file list import) کی سہولت ہونی چاہئیے۔ گرافک پروگرام میں بیچ کنورژن میں فائل ری سائز کرنے اور DPI سیٹ کرنے کی سہولت ہونی چاہئیے۔ اور پی ڈی ایف بنانے والے پروگرام میں G4 کمپریشن کی سہولت ہونی چاہئیے۔