انٹرنیٹ سے کمائی

موجو

لائبریرین
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
محترم قارٕئین ! میرا اس تھریڈ کو شروع کرنے کا مقصد یہ ہے کہ ہمارے جو لوگ انٹرنیٹ پر گوگل ایڈ، الیکسا یا ایڈ برإئٹ وغیرہ یا کسی اور طریقہ کار کو اپنی آمدن کا ذریعہ بنائے ہوئے ہیں ان کے تجربات یا انکی پرابلمز جو انہیں پیش آرہی ہیں ان کو ڈسکس کیا جائے اس میں جو کامیابی وہ حاصل کر رہے ہیں اس کو شئیر کیا جائے۔ امید ہے کہ ہمارے تمام دوست اس میں دلچسپی لیتے ہوئے ایک دوسرے کی راہنمائی کریں گے۔
سب سے پہلے میں اپنا تجربہ ہی پیش کروں گا انشاء اللہ
لیکن اگلے دن
اگر آپ لوگوں کی طرف سے کچھ رسپانس ملا تو انشاء اللہ یہ سلسلہ آگے بڑھے گا ورنہ شائد یہی پہلی اور آخری پوسٹ ہو
اگر میں نے یہ غلط جگہ پوسٹ کی ہے تو منتظمین اسے مناسب جگہ پر لگا دیں گے انشاء اللہ
اللہ ہمارا حامی و ناصر ہو
 

ساجداقبال

محفلین
آپ اپنا تجربہ بیان کریں تاکہ اس کی روشنی میں تحریر کا دائرہ کار بڑھے۔ سردست آپکی پوسٹ کی سے کچھ واضح نہیں کہ آپکی مراد کس قسم کے مسائل سے ہے؟؟؟
 

دوست

محفلین
سیدھا سا مسئلہ تو یہ ہے کہ گوگل ایڈسینس اردو صفحات پر چلتے ہی نہیں۔۔۔یعنی پہلے مرحلے پر ہی پسوڑی پے گئی۔۔:cool:
 

نبیل

تکنیکی معاون
سیدھا سا مسئلہ تو یہ ہے کہ گوگل ایڈسینس اردو صفحات پر چلتے ہی نہیں۔۔۔یعنی پہلے مرحلے پر ہی پسوڑی پے گئی۔۔:cool:

یہاں چل تو رہے ہیں گوگل کے اشتہارات۔۔چلتے کیوں نہیں۔ ابھی تک میں نے کی ورڈز یا سرچ انجن آپٹمائزیشن جیسا کوئی کام نہیں کیا اور نہ ہی زبردستی کا کوئی انگریزی مواد استعمال کرنے کی کوشش کی ہے۔ البتہ کلکس پر ہونے والی آمدنی بالکل تھوڑی ہے۔ میں نے سنا ہے کہ یاہو پبلشرز نیٹورک پر اس سے زیادہ آمدنی ہوتی ہے۔ میں نے اس کے لیے اپلائی تو کیا ہے، دیکھتے ہیں کہ کیا بنتا ہے۔ بہرحال اشتہارات کے ذریعے ریوینیو جنریٹ کرنا میرے لیے ثانوی اہمیت رکھتا ہے۔

ایک مسئلہ جس کا ایک اور جگہ ذکر ہو چکا ہے وہ ایڈلٹ نوعیت کے اشتہارات کو فلٹر کرنے کا ہے۔ میرے خیال میں بہتر یہ ہوتا کہ ایڈسینس کے اکاؤنٹ میں ہی کسی آپشن کے ذریعے اس قسم کے اشتہارات کو روکا جا سکتا۔ اس کی بجائے پہلے ان اشتہارات کی ویب سائٹ کا یوآرایل ڈھونڈھنا پڑتا ہے اور پھر اسے ایک فلٹر میں شامل کیا جا سکتا ہے۔ اس فلٹر کی حد بھی 200 ایڈریسز ہے۔ اگرچہ یہ بہت لگتی ہے لیکن اگر کسی کے لیے یہ حد کم ثابت ہو تو وہ کیا کرے؟
 

ساجداقبال

محفلین
نیبل بھائی عام انگریزی فورمز پر بھی ایڈسینس کی کارکردگی اچھی نہیں۔ سوائے چند ایک کے جنہیں ٹارگٹ ایڈ ملتے ہیں۔ وہی کی ورڈز کی کہانی۔ ایڈسینس میں ایڈلٹ اشتہارات کم ہی ہوتے ہیں، اکثر لوگ صرف وزیٹر اٹریکٹ کرنے کیلیے ایسے کی ورڈز کا استعمال کرتے ہیں۔
یاہو پبلشر پہلے تو یوایس پبلشرز تک محدود تھا کیا یہ اب انٹرنیشنل پبلشرز کیلیے کھول دیا گیا ہے؟
 

دوست

محفلین
یہ بھی ٹھیک ہے۔ میں سمجھا تھا یہ وی بلیٹن کی وجہ سے ہے۔ پھر میں بھی گھسیڑ کر دیکھ لیتا ہوں کوڈ۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
میں نے کہیں پڑھا تھا کہ فورمز پر اشتہارات سے آمدنی کم ہی ہوتی ہے۔ جبکہ بلاگز یا دوسری ویب سائٹس پر اشتہارات پر زیادہ کلکس ملتے ہیں۔ اردو ویب پر اردو محفل کے علاوہ بلاگ، وکی وغیرہ بھی ہیں جب پر انگریزی میں کافی مواد موجود ہے۔ مجھے وقت ملا تو میں وہاں بھی ایڈسینس کا کوڈ شامل کروں گا۔ اس کے بعد بہتر موازنہ کیا جا سکے گا۔

جب میں نے یاہو پبلشر کے لیے اپلائی کیا تھا اس وقت مجھے کہیں یہ شرط نظر نہیں آئی تھی کہ یہ صرف امریکہ کے لیے ہے۔ میں نے یہ کہیں پڑھا تھا کہ یاہو پبلشرز نیٹ ورک کے اکاؤنٹ‌ کے لیے حصول کے لیے مہینے میں کم از کم ایک خاص حد تک پیج امپریشنز ہونے چاہییں۔ بہرحال یہ انفارمیشن ابھی غیرمصدقہ ہے۔
 

ساجداقبال

محفلین
نبیل بھائی اس سٹیٹمنٹ سے تو یہی لگتا ہے کہ صرف امریکن پبلشرز کیلیے ہے:
To be considered for the Yahoo! Publisher Network beta program, please enter your information below. Participants of the program must have a valid U.S. Social Security or Tax ID number, and web site content that is predominantly in English and targeted at a U.S. user base. Yahoo! will contact you about your eligibility to participate and about availability of the program.
فارم میں پیج ویوز کی شرط موجود ہے۔ مجھے یہ نہیں معلوم کہ پیج ویوز اور امپریشنز میں کیا فرق ہے۔
 

دوست

محفلین
جی ابھی شاید یہ ابتدائی مراحل میں‌ ہے اس لیے یہ امریکہ کا سوشل سیکیورٹی نمبر مانگتا ہے۔
 

موجو

لائبریرین
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
جی جی ساجد اقبال صاحب انشاء اللہ میرا اس گفتگو کو شروع کرنے کا مقصد ہی یہ تھا کہ ہم میں سے جو بھائی اس طریقہ کار سے کچھ حاصل کر رہے ہیں یا کرنا چاہتے ہیں وہ مل بیٹھ کر اپنے تجربات شئیر کریں۔ اور اپنے کام کو مزید بہتر بنائیں۔
میں اپنی سائٹ پر عموما چند مخصوص الفاظ ہی استعمال کرتا رہا ہوں اور روزانہ تقریبا 3 ڈالر سے لے کر 10 ڈالر تک حاصل کیے ہیں میں اپنی ویب سائٹ کے لیے پال ٹالک استعمال کرتا تھا وہاں کے رومز میں اپنی سائٹ کا لنک پیسٹ کرتا چلا جاتا اور لوگ کلک کرتے رہتے۔ لیکن روم ایڈمنز کی شکایات کے جواب میں میرا آئی پی بھی بلاک ہو گیا تھا میرے آئی پی پر پال ٹالک چلتا ہی نہ تھا اور آئی پی میں چینج نہ کرسکتا تھا۔ اور اپنے احباب سے میں اپنی سائٹ کو ہوم پیج بنوایا ہوا ہے اور زیادہ تر میں مختلف میسنجرز ہی استعمال کرتا رہا ہوں لیکن مسلہ یہ ہے کہ کب تک ؟ ایسا ہی چلتا رہے گا اور لوگ کیوں کلک کرتے رہیں گے اور گوگل والےبھی ایسے لگتا ہے کہ کنجوس ہوتے چے جا رہے ہیں بعض اوقات ایسا ہوا کہ مجھے پانج کلک پر 1 ڈالر مل گیا جبکہ اب 10 کلک پر بھی مشکل سے ایک ڈالر دیتے ہیں۔ آخر ایسا کیوں؟ اور میں نے مختلف فورمز پر پڑھا ہے کہ لوگ تو اس سلسلے کو اپنا مستقل ذریعہ آمدن بنائے ہوئے ہیں۔ سارے لوگ تو میسنجرز کے ذریعے کلک نہیں کرواتے ؟ دوسری طرف گوگل ایڈ اڈلٹ ایڈ کے بارے میں بھی کافی سخت ہے عموما ایسے ایڈز نہٰں ملتے ۔
اب کہ میں نے ای بے کی سرس لی ہوئی ہے وہاں سے تو کچھ خاص فائدہ نہیں ہوا۔
والسلام
 

نصیرحیدر

محفلین
میں نے کہیں پڑھا تھا کہ فورمز پر اشتہارات سے آمدنی کم ہی ہوتی ہے۔ جبکہ بلاگز یا دوسری ویب سائٹس پر اشتہارات پر زیادہ کلکس ملتے ہیں۔ اردو ویب پر اردو محفل کے علاوہ بلاگ، وکی وغیرہ بھی ہیں جب پر انگریزی میں کافی مواد موجود ہے۔ مجھے وقت ملا تو میں وہاں بھی ایڈسینس کا کوڈ شامل کروں گا۔ اس کے بعد بہتر موازنہ کیا جا سکے گا۔

جب میں نے یاہو پبلشر کے لیے اپلائی کیا تھا اس وقت مجھے کہیں یہ شرط نظر نہیں آئی تھی کہ یہ صرف امریکہ کے لیے ہے۔ میں نے یہ کہیں پڑھا تھا کہ یاہو پبلشرز نیٹ ورک کے اکاؤنٹ‌ کے لیے حصول کے لیے مہینے میں کم از کم ایک خاص حد تک پیج امپریشنز ہونے چاہییں۔ بہرحال یہ انفارمیشن ابھی غیرمصدقہ ہے۔
اشتہارات چاہے کہیں‌بھی ہوں اصل مسلہ ء کی ورڈز کا ہے ،کچھ کی ورڈز کی ایک کلک بھی کافی ہوتی ہے ،چاہے وہ فورم پر ہو یا بلاگ پر۔پراکسی، بزنس ،فا نیشل اور اس طرح کے دیگر کی ورڈز اچھا نتیجہ دیتے ہیں۔میرا زاتی تجربہ ہے کہ ان کی ورڈز کے ساتھ ،ایک کلک کی کم سے کم آمدن اشاریہ 15 رہی۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
نصیر حیدر، شکریہ۔ یہ مفید انفارمیشن ہے۔ کیا کہیں سے یہ انفارمیشن مل سکتی ہے کہ کونسے کی ورڈز بہتر نتیجہ دیتے ہیں؟
 

نصیرحیدر

محفلین
نبیل بھائی ابھی صرف اس پر گزرا کر لیں۔ایک دوست ستمبر کے ہائی پینگ کی ورڈ پر تحقیق کر رہا ہے جیسے ہی نتیجہ آتا ہے میں‌ یہاں پوسٹ‌کر دوں گا۔
 

ساجداقبال

محفلین
گو نصیر نے اچھی بات بتائی ہے لیکن اخلاقآ اور شاید قانونآ(گوگل پالسی) ایسے کی ورڈز استعمال کرنا جن کا ویب سائٹ کی متن سے دور دور تک تعلق نہ ہو، درست نہیں۔ جیسے کسی زمانے میں mesothelioma منافع بخش کی ورڈ تھا اور بعض لوگ اپنے ویب لاگ پر اس کا ورد کرتے رہتے تھے تاکہ ہائی پے انگ ایڈز ملیں۔ کی ورڈز وہی استعمال کرنے چاہیے جو ویب سائٹ کے متن سے مطابقت رکھتے ہوں تاکہ کل کلاں ویب سائٹ‌MFAs کی لسٹ میں شامل ہو کر پبلشر اکاؤنٹ سے محروم نہ ہو جائے۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
بہت شکریہ نصیر۔

ساجد، مختلف ٹرکس کے ذریعے نیٹ پر صرف شارٹ ٹرم آمدنی ہو سکتی ہے۔ بہرحال یہ معلومات کسی حد تک مفید ثابت ہو سکتی ہیں۔
 

MyOwn

محفلین
میرا خیال ہے کہ سب سے زیادہ اہم فیکٹر اپکے کانٹینٹس اور اپکے ٹوٹل وزیڑرز کتنے ہیں۔ میں‌ ایڈ ورڈز استعمال کرتا ہوں میرا CTR اب تک 0۔58 ہے۔ اس سے اپ خود اندازہ لگا لیں‌کہ وزیٹرز کتنے اہم ہیں۔ باقی ایڈز کی جگہ سب سے زیادہ اہم ہوتی ہے۔
My two Cents... only
 

نبیل

تکنیکی معاون
میرا دوستوں سے ایک سوال ہے کہ کیا ایڈسینس کی آمدنی کے بارے میں ڈسکشن ایڈسینس کے کسی قواعدوضوابط کی خلاف ورزی تو نہیں ہے؟ میں چاہ رہا تھا کہ لوگ اپنی ایڈسینس سے ہونے والی آمدنی کے بارے میں تجربات شئیر کریں تاکہ اس کی افادیت کا اندازہ ہو سکے۔
 

نصیرحیدر

محفلین
میرا دوستوں سے ایک سوال ہے کہ کیا ایڈسینس کی آمدنی کے بارے میں ڈسکشن ایڈسینس کے کسی قواعدوضوابط کی خلاف ورزی تو نہیں ہے؟ میں چاہ رہا تھا کہ لوگ اپنی ایڈسینس سے ہونے والی آمدنی کے بارے میں تجربات شئیر کریں تاکہ اس کی افادیت کا اندازہ ہو سکے۔
ایڈ سینس کی آ مدنی کی معلومات شئیر کرنا ٹرمز اینڈ‌کنڈیشن کے خلا ف ہے ۔
 
Top