انٹرنیٹ سے کمائی

MyOwn

محفلین
لیکن ہم اپنی سائٹس اور بلکل صح آمدن کو یکجاء تو نہیں کر رہے۔ اس لیے کسی قسم کی خلاف ورزی نہیں‌ہو رہی ہے۔ اور نہ ہی ہم کسی ایک سائٹ پر کسی ایک خاص کی ورڈ کی کارگردگی کو دیکھ رہے ہیں۔
میرے چار آنے :)
 

نصیرحیدر

محفلین
لیکن ہم اپنی سائٹس اور بلکل صح آمدن کو یکجاء تو نہیں کر رہے۔ اس لیے کسی قسم کی خلاف ورزی نہیں‌ہو رہی ہے۔ اور نہ ہی ہم کسی ایک سائٹ پر کسی ایک خاص کی ورڈ کی کارگردگی کو دیکھ رہے ہیں۔
میرے چار آنے :)
میں تصیح اور That's my 2 cents کا تر جمہ فراہم کرنے لیے آپ کا مشکور ہوں۔ میرے دو آنے:)
 

نبیل

تکنیکی معاون
انیس الرحمن ذکر کر رہے تھے کہ انہیں 5 کلکس پر بھی ایک ڈالر کی آمدنی ہوجاتی ہے۔ میں نے جب سے اشتہارات شامل کیے ہیں، اس وقت سے ان پر تقریباً 100 کلکس ہو چکی ہیں لیکن ابھی تک اس سے حاصل ہونے والی آمدنی محض چار ڈالر سے کچھ اوپر ہے۔ ظاہر ہے کہ ہر کلک پر مختلف پیسے ملتے ہیں۔ ابھی تک میں نے میٹاٹیگز کو ایڈسینس کے لحاظ سے آپٹمائز نہیں کیا ہے۔ جب مجھے وقت ملے گا تو میں یہ کر کے دیکھوں گا۔ اس کے بعد شاید اس پر کچھ فرق پڑے۔
 

MyOwn

محفلین
نبیل آمدن کا انحصار صرف اور صرف کلکس پر ہی منحصر نہیں‌ہوتا ہے اس میں‌اور بھی کافی سارے عوامل کارفرما ہوتے ہیں۔ جن میں کی ورڈز، جیوگرافیکل لوکیشنز اور پیج امپریشنز بھی شامل ہیں۔ یہ کوئی ڈھکی چھپی بات نہیں ہے کہ امریکہ اور یورپ کے باہر کے لیے اشتہارات کی پرائس کافی کم ہوتی ہے۔ اور اردو جیسی محدود قارئین کے لیے تو اس کے ذریعے آمدن کا سوچنا بھی فضول ہے۔
اگر اپ مناسب سمجھیں تو اپنے پیج امپریشنز اور Ctr کے اعداوشمار پیش کریں۔ اس سے پھر مناسب طور پر پتہ چل جائے گا کہ اپ کے کلکلس اور آمدن میں‌کیا مناسبت ہے۔ ویسے میری کچھ سائٹس پر ۔87 Ctr تھا اور آمدن کافی اچھی تھی کیونکہ وہ بہت ہی ٹارگیٹڈ کانٹینٹس پر مشتمل تھیں۔

والسلام
 

موجو

لائبریرین
السلام علیکم
بھائیوں آپ لوگ تو چھوڑ ہی گئے اس تھریڈ کو ہمارے ہاں‌اسلام آباد ایک سائٹ والے گوگل ایڈ سنس کی ٹریننگ دے رہے ہیں 6000 فیس لے کر ویسے یہ کام بھی اچھا ہے مجھے کچھ استاد چاہیں تاکہ میں بھی یہ کام شروع کردوں ویسے ان کا آئیڈیا اچھا ’’اپنا کاروبار ‘‘ والوں کا
بھائیوفائدہ ہوگا آپ کے تبصرے شئیر کرنے کا
 

دوست

محفلین
اس میں ٹریننگ کی کیا ضرورت ہے۔:eek:
ویسے بھی اسے کاروبار نہیں سمجھنا چاہیے۔ ہاں ایک اضافی ذریعہ آمدن ہوسکتا ہے۔
 

ساجداقبال

محفلین
یہ ٹریننگ والے اردو پیجز کے بھولے بھالے قارئین کو بیوقوف بنا کر پیسے لوٹتے تھے۔۔۔ کسی چیز کی ٹریننگ بھئی؟
 

تلمیذ

لائبریرین
دھاگے کو دوبارہ زندہ کرنے کے لٕے انیس الرحمٰن کا شکریہ !

اب ذرا گوُگل ایڈ سینس سے ہٹ کر انٹر نیٹ سے آمدنی کے دیگر ذرائع پر بات ہو جائے۔

دروغ بر گردن راوی ، میں نے سنا ہے کہ کچھ یار لوگ اس ذریعے سے خاصی معقول رقم کما رہے ہیں۔ اگر کسی دوست کے پاس ایسے کسی آزمودہ اور 'جینوئن' طریقے کا علم ہو، جس میں ٹیکنیکل مہارت کا زیادہ عمل دخل نہ ہو، تو یہاں پر شئیر کرنے سے بہتوں کا بھلا ہوگا۔

شکریہ !
 

موجو

لائبریرین
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
دوست ۔۔ ٹریننک کی تو مجھے خود سمجھ نہیں آئی کہ کاہے کی ٹریننگ دیں گے
ویسے کاروبار کسے کہتے ہیں اسے کیوں کاروبار نہیں کہہ سکتے ؟ ساجد بھائی اردوپیجز کے بھولے بھالوں کا تو مجھے پتہ نہیں لیکن یہاں میرے دوست ارادہ کر رہے تھے کہ اپنا کاروبار والوں سے ٹریننگ کر کے ’’اپنا کاروبار‘‘ کیا جائے ہے نا مزیدار بات
میں نے یہی تو کہا ہے کہ ہم بھی اپنا ہی کاروبار کر لیتے ہیں
تلمیذ بھائی مقصد تو یہی تھا کہ کچھ نئے راستے بھی ملیں ہم بھائیوں کو
بھائیو ہمیں اس سلسلے میں معاونت کرنی چاہیے
 

MyOwn

محفلین
ویسے آئیڈیا اچھا ہے۔ کیونکہ کہ اگر دیکھا جائے تو ایڈ سینس میں‌بھی بہت کچھ سیکھنے والا ہے۔ :)

میرے چار آنے۔۔۔

والسلام
 

رند

محفلین
السلام علیکم
جناب سب سے بڑا مسلہ یہ ہے کہ انسان ویب سائیٹ بنائے تو کس موضوع پر اور اس میں ہوکیا ؟ آج جب انٹرنیٹ پہ ویب سائیٹوں کا ایک لامحدود انبار لگا ہوا ہے ایسے میں کوئی ویب سائیٹ بنانا میرے خیال میں بے فائدہ ہوگا ہاں یہ ہوسکتا ہے کہ اپنے علاقے پہ ایک ویب سائیٹ بنائی جائے جس میں اس علاقے کی تاریخ ، تہذیب نقافت ، زبان وغیرہ وغیرہ کے بارے میں معلومات فراہم کیں جائیں علاقے کی تصاویر ہوں اور اس علاقے سے منسوب اہم شخصیات کے بارے میں بھی بتایا گیا ہو
 

فخرنوید

محفلین
میں نے گوگل ایڈسینس لگائے تھے لیکن جونہی پچاس ڈالر سے زیادہ رقم ہوئی۔
انہوں نے یہ کہہ کر بند کر دیا اکاونٹ کے ان ویلڈ کلکنگ ہے۔
اس کا مطلب ہے کہ یہ فراڈ ہے۔
 
اسلام و علیکم
میں نے گوگل کے 3 اکاونٹ مختلف ناموں سے بنائے ہیں جن سے میں اب تک 4 ماہ میں مورخہ 28 دسمبر تک 35000 پاکستانی روپے تک رقم حاصل کر چکا ہوں :grin:
یہ بات غلط ھے کہ گوگل والے رقم نہیں بھجتے ہیں۔
 

ابو کاشان

محفلین
اسلام و علیکم
میں نے گوگل کے 3 اکاونٹ مختلف ناموں سے بنائے ہیں جن سے میں اب تک 4 ماہ میں مورخہ 28 دسمبر تک 35000 پاکستانی روپے تک رقم حاصل کر چکا ہوں :grin:
یہ بات غلط ھے کہ گوگل والے رقم نہیں بھجتے ہیں۔

بھائی کچھ تجربات کا، طریقہ ءٍکار کا تبادلہ کریں۔
 
Top