فریگمینٹیشن اور ری اسیمبلی
---------------------------------------------
انٹرنیٹ آئیڈینٹیفیکیشن فیلڈ ( ID ) ڈیٹاگرام کی فریگمینٹیشن اور ری اسیمبلی کوظاہر کرنے کے لیے آئی فیلڈ اور پروٹوکال فیلڈ کو سورس اور ڈیسٹینیشن ایڈریس کےساتھ استعمال کرتےہیں۔آخری ڈیٹا گرام کےعلاوہ تمام ڈیٹاگرام میں مور (زیادہ) فریگمینٹیشن (MF) فیلڈ سٹ کی جاتی ہے۔ اوریجنل ڈیٹا گرام میں ہر فریگمینٹ کےشروعات کو فریگمینٹیشن آف سٹ فیلڈ میں نسبتی طور ہر رکھاجاتا ہے۔ آٹھ آکٹیٹ ایک فریگمنٹ یونٹ بناتےہیں۔
بغیر فریگمینٹ کیا ہوا ڈیٹا برابر ہے صفر والے فریگمینٹیشن انفارمیشن ( ایم ایف = 0، صفر فریگمینٹیشن آف سٹ )
اگر فریگمینٹ کی فریگمینٹیشن ہوئی ہے تواس کا ڈیٹا والا حصہ آٹھ آکٹیٹ کی حدوں پر تقسیم کیاگیا ہو۔
اس طرح کی فارمٹ میں 8192 فریگمنٹ ( ہر فریگمنٹ 8 آکٹیٹ کا) یعنی 65,536 آکٹیٹ۔ یہ ڈیٹا گرام فیلڈ کی مکمل لمبائ کےبرابر ہے۔ ہیڈر مکمل لمبائی کا حصہ ہے۔ وہ فریگمینٹ میں نہیں گنا جاتا۔
فریگمینٹیشن کرتے وقت کچھ آپشن کاپی کیےجاتے ہیں۔ کچھ صرف پہلے فریگمنٹ میں ہی رہتے ہیں۔ ہرانٹرنیٹ ماجول کو بغیر فریگمینٹیشن آکٹیٹ کو آگےبھیجنے کےقابل ہوناچاہیے کیونکہ انٹرنیٹ ہیڈر میں 60 آکٹیٹ تک ہوسکتے ہیں اور فریگمنٹ کی کم سی کم لمبائی آٹھ آکٹیٹ ہیں۔ہرانٹرنیٹ ڈیسٹینیشن ڈیٹاگرام کے 576 آکٹیٹ ایک مکمل فریگمنٹ کی صورت میں یا زیادہ فریگمنٹ کی صورت میں وصول کرنے کےقابل ہوناچاہیئے اور وہ ان کو ری اسمبل کرسکے۔
یہ فیلڈ فریگمینٹیشن کی بنا پر تبدیل ہو سکتی ہیں۔
(1) options field
(2) more fragments flag
(3) fragment offset
(4) internet header length field
(5) total length field
(6) header checksum
اگر ڈونٹ فریگمینٹ ( DF ) ایک ہے تو انٹرنیٹ فریگمینٹیشن کرنا منع ہے۔ لیکن اس کو رد کرنے پرمنادی نہیں۔ یہ آپشن وہاں استعمال ہوتا ہے جہاں ڈیٹاگرام کو وصول کرنے وال ہوسٹ کے پاس وہ ذرائع موجود نہ ہوں جن کی مدد سےاس ڈیٹاگرام کو ری اسمبل کیاجاسکے۔
اس کی ایک مثال یہ ہے کہ ہم ایک چھوٹاہوسٹ کو ڈیٹاگرام بھیجتےہیں۔ اس چھوٹےہوسٹ میں ایک بوٹ اسٹریپ پروگرام ہوگا جو ڈیٹاگرام کو وصول کرکے میموری میں اسٹور کرلے گا۔ اور پھراس کو وصول کرے گا۔
اس کی ایک مثال یہ ہے کہ ہم ایک چھوٹاہوسٹ کو ڈیٹاگرام بھیجتےہیں۔ اس چھوٹےہوسٹ میں ایک بوٹ اسٹریپ پروگرام ہوگا جو ڈیٹاگرام کو وصول کرکے میموری میں اسٹور کرلے گا۔ اور پھراس کو وصول کرے گا۔