انٹرنیٹ پر اردو یونیکوڈ کتابیں استفسار!

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

الف عین

لائبریرین
شاکر، آپ کے بلاگ میں دائیں طرف کے روابط نظر نہیں آ رہے، اس میں کیا ان کوڈنگ ہے؟
دوسری بات یہ کہ میں نے بھی یہاں ہی پوسٹ کیا تھا کہ میں بھی یہی ارادہ رکھتا ہوں کہ ورڈ پریس کے بلاگ میں زیر ترتیب کتابوں کو عارضی طور پر پوسٹ کیا جا سکے، اسی مقصد سے یہ بلاگ ہے:
http://aijaz.wordpress.com/
 

دوست

محفلین
اچھا بنا ہوا ہے آپ کا بلاگ۔ ابھی کچھ بھی نہیں وہاں۔
میرے بلاگ اور فردوس بریں کے زیر استعمال بلاگ پر ایک ہی ٹیمپلیٹ استعمال ہو رہا ہے مجھے نبیل بھائی نے میل کیا تھا۔ اس کا کوڈ ٹیکسٹ فائل ہونے کی وجہ سے اردو کی بجائے یہاں بے معنی سے حروف پر مشتمل تھا چناچہ یہاں اردو یونی کوڈ کی بجائے کچھ بھی نظر نہیں آرہا میں نے نبیل بھائی کو ای میل کی تھی انھوں نے قدیر بھائی کو یہ کیس ریفر کر دیا جن سے میل کے ذریعے بات ہوچکی ہے امید ہے جلد یہ مسئلہ حل ہو جائے گا۔
 

پردیسی

محفلین
السلام علیکم
دوست بھائی آپ کے بلاگ پر فردوسِ بریں پر کام دیکھا،اچھا لگا۔محترم میں یہاں موجود ہوں۔بے فکر رہئیے انشااللہ کام جاری ہے۔تھوڑا وقت ضرور لگے گا مگر اللہ کے ہاں امید ہے بہتر ہو گا۔اصل میں اب میں نے اس میں چند تبدیلیاں کرنے کا اردادہ کیا ہے۔
یعنی یوں جانئیے کہ جہاں قران پاک کا پورا ترجمہ ساتھ ہوگا وہاں اس میں قران سے متعلق پورے مضامین کو بھی شامل کیا جا رہا ہے۔میں پھر کہتا ہوں تھوڑا وقت ضرور لگے گا۔انشااللہ زندگی رہی تو آپ دیکھیں گے کہ سب سے پہلے یہ مواد دو سائٹ کو مہیا کیا جائے گا ،ایک یہاں،یعنی اردو ویب پر اور دوسرا “ہدایہ“پر۔
خوش رہیں
 

دوست

محفلین
یہ تو بہت اچھی بات ہے۔ پہلے قرآن مجید کا ترجمہ ہی آنا چاہیے۔ امید کرتا ہوں جلد ہی یہاں رونق ہوگی۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top