ابوعبید
محفلین
السلام علیکم احباب !
پتہ نہیں میری لڑی کے لیے یہ زمرہ صحیح ہے یا نہیں اس لیے پہلے سے معذرت ۔
آج سے دو سال قبل اردو محفل پہ ہی احباب سے ویب سائیٹ بنانے کے لیے رائے لی تھی ۔ اور آج دو سال کا عرصہ گزرنے کے بعد الحمد للہ ویب سائیٹ بن بھی گئی اور اس پہ بہت اچھا ڈیٹا بھی اکٹھا ہو گیا ہے ۔
میری ویب سائیٹ کا نام اردوئے معلیٰ ہے ۔ حمد و نعت اور نعتیہ مجموعہ کلام کے ربظ مندرجہ ذیل ہیں
حمد و نعت
حمدیہ اور نعتیہ مجوعے
اس وقت تک اردوئے معلیٰ پہ 3000 سے زائد یونیکوڈ حمد و نعت ، نعتیہ اشعار ، قطعات اور سلام و مرثیہ موجود ہیں ۔ بے شمار نعتیہ مجموعہ کلام یونیکوڈ میں شائع ہو چکے ہیں اور یہ سفر الحمد کامیابی سے جاری ہے ۔
کلاسیک نعت گو شعرائے کرام کے ساتھ ساتھ دور ِ حاضر کے جدید نعت گو شعرائے کرام کے کلام پہ خصوصی توجہ دی جا رہی ہے ۔ تاکہ کم از کم ایک پلیٹ فارم ایسا میسر ہو جو جدید شعرا اور نعت گو شعرائے کرام کے کلام کو یونیکوڈ میں مکمل طور پہ محفوظ کر سکے ۔
آپ سب سے درخواست ہے کہ اس پلیٹ فارم کی بہتری اور مزید ترقی کے لیے اپنی آرا سے نوازیں ۔ تنقیدی نظر سے دیکھیں اور جہاں بہتری کی گنجائش ہو ضرور بتائیں ۔
سب کے لیے بے شمار دعائیں ۔ جزاک اللہ