ابنِ عثمان!
السلام علیکم۔
1۔میرے لیپ ٹاپ کے ساتھ یہ مسلئہ ہورہا ہے کہ میں جب گوگل کھولتی ہوں تو بہت بُرا اشتہار آتا ہے۔ مجھے سمجھ نہیں آرہی کہ اس اشتہار کو کیسے ہٹاؤں؟؟؟یہ ابھی کچھ دنوں سے شروع ہوا ہے۔
بہت پریشان ہوں۔ کسی سے مدد بھی نہیں لے سکتی۔ بچے بھی کچھ سرچ کرنے کے لئے کھولتے ہیں۔ ان کے استعمال کرنے سے پہلے میں اسے ہٹانا چاہتی ہوں۔ اس پہ نہیں اور ہاں لکھا ہے۔ اگر نہیں پہ کلک کروں تو آگے اور گندا مواد ہے۔ میں ازحد پریشان ہوں۔
2۔دوسرا مسلۂ یہ ہے کہ کوئی سائیٹ کھولوں تو تھوڑی دیر بعد اسے کہیں پہ کلک کروں تو وہ سائیٹ یا ساتھ ہی دوسری جگہ Redirectلکھا آجاتا ہے اور اُس ری ڈائریکٹ میں بہت بُری چیزیں ہیں۔ اب خود اپنے آپ کو بھی بہت بُرا لگتا ہے اور بچوں نے کبھی کچھ دیکھنا ہو اور اچانک کھل جائے تو کیا ہو!!
3۔ ہم مختلف سائیٹ سے اشتہار کیسے ہٹائیں۔۔۔جبکہ ان پہ نہ کراس بنا ہوتا ہے نہ کوئی اور آپشن ہوتی ہے مٹانے کی۔
وعلیکم السلام۔
پہلے اور دوسرے مسئلہ کی وجہ تو ظاہر ہے جیسے زیک بھائی نے کہا ہے کہ یہ مال ویئر کی وجہ سے پیش آتا ہے ۔ اس لئے آپ کے سسٹم میں اینٹی وائرس کے ساتھ اینٹی مال ویئر بھی ضرور ڈال لیں ۔
1-2 ۔گوگل کروم میں عموماََ ایسا اس وقت ہوتا ہے جب مال وئر کے ذریعے کوئی unwanted extention انسٹال ہوگئی ہے ۔ جو ظاہر ہے گوگل کروم کے ساتھ ہی چل بھی پڑتی ہے ۔
آپ گوگل کروم کی آپشنز۔میں جا کہ ۔ extentions میں جائیں ۔ اور دیکھیں کہ جس extention کو آپ نہیں جانتیں وہ ریموو کر دیں ۔
اگر ڈیفالٹ سرچ انجن گوگل نہیں ہے تو اس کو بھی گوگل کردیں ۔
اگر اس سے مسئلہ حل نہ ہو تو ۔ کروم۔ سیٹنگ ۔ میں advanced کی ٹیب کو کلک کر کے گوگل کروم کی سیٹنگ reset کر دیں ۔
اور ساتھ ہی Zemana
Anti-malware ڈال کہ سکین کریں ۔ امید ہے مسئلہ حل ہو جائے گا۔
3- اشتہار کے لئے تو ad-blocker یا ad-block plus اچھے ہیں ۔ اور جیسا کہ شروع مضمون میں کہاگیا کہ ublock origin بھی اچھا ہے ۔البتہ کئی اشتہارات banner اور image کی صورت میں ہوتے ہیں ۔ ان کو خود سے رائٹ کلک کر کے بلاک کرسکتے ہیں ۔ اور یہ بلاک کی آپشن بھی آپ کوئی ایڈ بلاکر ڈالیں تو ہی آئے گی ۔