نبیل
تکنیکی معاون
السلام علیکم دوستو،
مجھے عرض یہ کرنا تھا کہ میں نے اپنے کیبل انٹرنیٹ کنکشن کا کنٹریکٹ گزشتہ ماہ کے آخر میں ختم کروا دیا۔ اس وقت مجھے یہ اندازہ نہیں تھا کہ ڈی ایس ایل کے لیے اتنا انتظار کرنا پڑے گا۔ لیکن جرمن ٹیلی کام والوں نے خط بھیجا کہ جناب ابھی دو ہفتے صبر کریں، ڈی ایس ایل اتنے آرام سے نہیں چالو ہوتا۔ تو جناب ابھی بھی انتظار میں ہیں کہ کب وہ مبارک گھڑی آتی ہے جب ہمارے گھر کا انٹرنیٹ رواں ہوتا ہے۔ اب تو انٹرنیٹ نہ چل رہا ہو تو یوں لگتا ہے جیسے زندگی کا کاروبار رک گیا ہو۔ اب ویک اینڈز پر فورم پر آن لائن نہ ہونے کی یہی وجہ ہے کہ فی الحال معلومات کی شاہراہ یعنی انفارمیشن ہائی وے تک رسائی نہیں رہی۔ ایک پرانی اینالوگ موڈیم پڑی تو ہے میرے پاس لیکن اس کا ڈرائیور نہیں مل رہا اور ویسے بھی اب ڈائل اپ پر سرفنگ کرنے کا دل نہیں کرتا۔
تو دوستو، یہ کیفیت کم از کم ایک ہفتہ اور جاری رہے گی اور اس کی وجہ سے چند ضروری کام بھی رکے رہیں گے۔ ایک مرتبہ ڈی ایس ایل کنکشن مل جائے تو پھر انشاءاللہ باقی کاموں میں رکاوٹ بھی دور ہو جائے گی۔
والسلام