محب علوی
مدیر
انٹرنیٹ کی مختصر تاریخ
1950
1950 کی دہائی کے آخر میں امریکی حکومت نے آرپا (Advanced Research Projects Agency) نامی ایجنسی بنائی جو در حقیقت روس کی خلائی کامیابیوں کا مقابلہ کرنے کے لیے تھی۔روس نے کامیابی سے سپوتنک (Sputnik) نامی سیٹلائٹ خلا میں چھوڑنے تجربہ کیا تھا اور یوں امریکہ پر خلائی برتری قائم کر دی تھی۔
1960
ایجنسی نے آرپا نیٹ نامی نیٹ ورک بنایا جو ایک غیر مرکزی نیٹ ورک تھا۔ شروع میں اس میں کیلی فورنیا یونیورسٹی کے چار کمپیوٹر جوڑے گئے بعد ازاں یونیورسٹی آف کیلی فورنیا (بقام سانتا باربرا) , یونیورسٹی آف اوٹاہ(Uni of Utah) بھی 1972 میں اس نیٹ ورک میں شامل ہوئیں۔
ابتدائی طور پر نیٹ ورک کے لیے اس وقت کی نئی ٹیکنالوجی پیکٹ سویچنگ استعمال کی گئی تاکہ برے ترین حالات (نیوکلیئر حملے) میں بھی سسٹم ناکارہ نہ ہو بلکہ کام کرتا رہے۔
1972
ای میل عمل پذیر ہوئی جس کے فوری بعد ہی ٹیل نیٹ پروٹوکول (Telnet) دور پار کے کمپیوٹر پر لاگ ان کرنے کے لیے بنائی گئی۔ اس کے ساتھ ساتھ FTP پروٹوکول فائلیں ایک کمپیوٹر سے دوسرے کمپیوٹر پر منتقل کرنے کے لیے بنائی گئی۔
یہ ترقی پذیر نیٹ ورک یونہی پھلتا پھولتا رہا اور اس میں نت نئی اوازر اور پروٹوکول شامل ہوتے رہے۔
1989
اس سال برطانوی سائنسدان سر ٹم برنرز لی اور ان کے ساتھیوں( سرن لیبارٹری میں) نے یہ نظریہ پیش کیا کہ ہائپر ٹیکسٹ (hypertext) دستاویزات کو مربوط انداز میں پیش کیا جائے جو کہ اب ورلڈ وائیڈ ویب WWW کہلاتا ہے۔
1993
موزیک (Mosaic) پہلے گرافیکل براؤز کی حیثیت سے ویب کی دنیا میں ظہور پذیر ہوا جو کہ بعد میں مشہور براؤزر نیٹ سکیپ نیویگیٹر(Netscape Navigator) بنا۔