انٹرویو انٹرویو وِد رضوان

امن ایمان

محفلین
آپکا یہ اندازہ ففٹی پرسنٹ درست ہے۔
مجھے اسٹار پلس مارکہ ڈرامے زبردستی سُنوائے جاتے ہیں۔

biggrin.gif
پتہ ہے آپ نے سراب والی پوسٹ میں ایک دو لفظ ہندی کے لکھے تھے۔۔اس سے مجھے لگا کہ آپ ایسا شوق رکھتے ہیں لیکن شوق کہاں۔۔آپ پر تو ظلم ہورہا ہے۔ aas

جی ہاں کافی سارے خطوط لکھےمگر ہر طرف سے جواب ہی ملا

خطوط کے جواب ہی تو ملتے ہیں۔۔لیکن کبھی خالی جواب کبھی ساتھ میں کچھ اور بھی۔ :c

قطر کا ایک شہر ہے الخور جہاں تقریبًا پانچ سال گزارے ۔

زبردست۔۔رضوان لگتا ہے آپ کافی جگہ کی سیاحی کرچکے ہیں۔ فرصت ملے تو تفصیل سے بتایے گا کہ کون کون سا ملک اور شہر دیکھ چکے ہیں۔

کھُرا نکالنے کے لیے ایک عدد کھوجی ڈھونڈھنا پڑے گا۔ محفل میں کئی کھوجی اور کھوجنیں بھی مشہور ہیں۔ ( عقلمند کو اشارہ کافی ہے )

اوہ اچھا کھرا۔۔۔
embarrassed.gif
میں نے جلدی میں اسے کھورا پڑھا تھا۔۔اس لیے سمجھ میں نہیں آیا۔ اہم اہم۔۔یہ اگر آپ نے کھوجن مجھے کہا ہے تو جی نہیں جی۔ مجھے سامنے کی چیزیں نظر نہیں آتیں۔۔۔ادھر ادھر کی کہاں آئیں گی۔ :(

ہ رضوان آپ کو کیسے لوگ اچھے لگتے ہیں؟

ہ کیسے لوگ بہت بُرے لگتے ہیں؟

ہ محفل پر آپ کی تین پسندیدہ شخصیات؟ (سچ اور صرف سچ) aas

ہ یاد آیا میں اگر غلطی پر نہیں ہوں تو میں نے اک جگہ پڑھا تھا کہ آپ اور محب باقاعدہ ایک دوسرے سے مل چکے ہیں کیا یہ ٹھیک ہے؟

ہ اگر تو ہاں۔۔۔۔۔پھر یہ بتایے کہ ایک دوسرے کو آمنے سامنے دیکھ کر کیسا لگاتھا؟

ہ کیا محب کے لیے آپ نے ذہن میں پہلےسے کوئی خاکہ بنا رکھا تھا؟

(اس بارے میں کچھ اور سوال بھی لیکن ابھی ہاں، ناں کا پتہ چل جائے)
 
رضوان

محفلین
ہ رضوان آپ کو کیسے لوگ اچھے لگتے ہیں؟

کھُلے ڈُلّے، ملنسار، مسکراتے ہوئے(منافقانہ نہیں)
اپنے کام سے مخلص پروفیشنل افراد،
ہ کیسے لوگ بہت بُرے لگتے ہیں؟
جنکی گردن میں سَریا(لوہا) ڈَلا ہوتا ہے۔ کان اور آنکھیں نہیں ہوتیں صرف منہ ہوتا ہے بولنے اور کاٹ کھانے کےلیے ۔
چاپلوس اور خوشامدی۔

ہ محفل پر آپ کی تین پسندیدہ شخصیات؟ (سچ اور صرف سچ)
(سچ آکھاں تے بھانبڑ بلدا اے) تین پسندیدہ شخصیات وہ بھی محفل کی؟ِ
میری طرف سے آپ کو اختیار ہے کہ درج ذیل میں سے تین چن لیں

نبیل، زکریا،سیدہ شگفتہ، آصف، شارق مستقیم، اعجاز اختر، مہوش علی، شاکر اور (خاموش طبع)وہاب اعجاز خان ان لوگوں کو تعمیری خدمات کیوجہ سے پسند کرتا ہوں، اور وہ جنکی اپنی جیسی تخریبی خدمات کیوجہ سے دلی قدر ہے شمشاد بھائی، محب، ظفری، بوچھی، ماوراء، قیصرانی، جیہ، شمیل، تیلے شاہ، حجاب، افتخار راجہ اور اور

ہ یاد آیا میں اگر غلطی پر نہیں ہوں تو میں نے اک جگہ پڑھا تھا کہ آپ اور محب باقاعدہ ایک دوسرے سے مل چکے ہیں کیا یہ ٹھیک ہے؟
کیا چیز ٹھیک ہے؟ اور کیا چیز غلط؟ بس ملے تھے! یہ کوئی سیاسی ڈیل تھوڑا تھی کہ چھپاتے پھریں یا کوئی بدنامی کا خوف ہو؟ عظیم انسانوں کو آپس میں ملتے جلتے رہنا چاہیے اس لیے ملاقات کی تھی۔

ہ اگر تو ہاں۔۔۔۔۔پھر یہ بتایے کہ ایک دوسرے کو آمنے سامنے دیکھ کر کیسا لگاتھا؟

اگر تو آپ کا مطلب ہے کہ پس منظر میں کوئی ۔۔۔۔۔
یہ ملاقات اِک بہانہ ہے
پیار کا سلسلہ پرانا ہے
میں ہوں اپنے صنم کی باہوں میں
میرے قدموں تلے زمانہ ہے - - - - -
قسم کا نغمہ بج اٹھا تھا تو یہ خوش فہمی لپیٹ رکھیے۔۔۔۔۔
بس دلوں کی دھڑکنیں تیز ہوگئیں تھیں (اس خیال سے کہ مٹن کڑاھی کا بِل کون دیگا؟؟؟؟؟)

ہ کیا محب کے لیے آپ نے ذہن میں پہلےسے کوئی خاکہ بنا رکھا تھا؟

جی ہاں
ایک بانکا چھپیلا سا نشیلے نینوں، بلوری آنکھوں والا چُھورا
سوچ رکھا تھا۔ جس نے آنکھوں میں کجلا، سر پر چنبیلی کا تیل بمعہ آملہ سبز کے لگا کر پٹے دار زُلفوں کو خوب جما رکھا ہوگا اور اُس پر دوپلی سفید ٹوپی اس طرح آڑی جما رکھی ہوگی کہ اسمیں سے ترچھی مانگ صاف چھُپتی بھی نہیں سامنے آتی بھی نہیں والا معاملہ ہوگا، ایک کان میں عطر خس اور دوسرے میں عطر موتیا سے معطر روئی کے پھوئے اڑس رکھے ہوں گے کان پر تازہ تراشیدہ قلم اٹکائی ہوئی ہوگی اور ایک ہاتھ میں دوات دوسرے میں بیاض تھامے ہوئے ہوگا۔ ململ کا کرتا اور آڑا علیگڑھ کٹ پائجامہ زیب تن کیے پاؤں میں پمپ شوز یا سلیم شاہی جوتی ہوگی۔ گلے میں ایک زنبیل حمائل کر رکھی ہوگی جسمیں لیپ ٹاپ دنیا کی نظروں سے چھپا کر رکھتا ہوگا اور ساتھ ہی اردو محفل کے چھپے ہوئے بہت سے اشتہار تاکہ نئے بٹیرے شکار کیے جائیں۔
لیکن وائے حسرتا جب دیکھا تو وہاں گیٹ سے ایک ہنستا مسکراتا میرے جیسا لڑکا نما آدمی باہر آرہا تھا۔
 
ساجد

محفلین
رضوان بھائی ، اللہ نظرِ بد سے بچائے ، بہت خوب طرزِ تکلم پایا ہے آپ نے۔ماشاءاللہ۔
چونکہ آپ ملک سے باہر بھی عرصہ گزار چکے ہیں تو اس حوالے سے ایک سوال ذہن میں آیا کہ اگر آپ اپنے پاکستان کا تقابل دوسرے ممالک سے کریں تو آپ کیا سمجھتے ہیں کہ قانون پر عمل درآمد اور سماجی انصاف کے معاملے میں کس درجے پر ہیں ہم لوگ؟
پردیس میں رہ کر آپ کے جو احساسات ہیں میں بھی ان سے اتفاق کرتا ہوں۔ اور یہ سوال پوچھنے کا مقصد بھی یہی ہے ۔چونکہ قانون پر عمل اور سماجی انصاف ہی کسی ملک میں معاشی استحکام کی مضبوط بنیاد فراہم کرتا ہے تو ہم پردیسی جو عرصہ دراز تک دوسرے ممالک کی خاک چھانتے ہیں کیا سوچتے ہیں کہ اس میں کس حد تک بہتری لائی جائے کہ اپنے وطن میں خوشحالی کا دور دورہ ہو سکے؟​
 
رضوان

محفلین
ضرور ساجد بھائی میں کچھ سمجھ پایا ہوں اس کے اظہار کی اپنی سی کوشش ضرور کروں گا۔
شکریہ اور اللہ آپ کو جلد صحتیاب کرے۔
 
امن ایمان

محفلین
رضوان صاحب میں ایک بار پھر۔۔۔۔

کھُلے ڈُلّے، ملنسار، مسکراتے ہوئے(منافقانہ نہیں)
اپنے کام سے مخلص پروفیشنل افراد،

رضوان کیا آپ لوگوں کی فطرت جلدی سمجھ جاتے ہیں یا ایک جگہ سے دوبار بھی دھوکا کھا لیتے ہیں؟

(سچ آکھاں تے بھانبڑ بلدا اے) تین پسندیدہ شخصیات وہ بھی محفل کی؟ِ
میری طرف سے آپ کو اختیار ہے کہ درج ذیل میں سے تین چن لیں

نبیل، زکریا،سیدہ شگفتہ، آصف، شارق مستقیم، اعجاز اختر، مہوش علی، شاکر اور (خاموش طبع)وہاب اعجاز خان ان لوگوں کو تعمیری خدمات کیوجہ سے پسند کرتا ہوں، اور وہ جنکی اپنی جیسی تخریبی خدمات کیوجہ سے دلی قدر ہے شمشاد بھائی، محب، ظفری، بوچھی، ماوراء، قیصرانی، جیہ، شمیل، تیلے شاہ، حجاب، افتخار راجہ اور اور

لیں یہ تو آپ نے گیند میری کورٹ میں ڈال دی aas ویسے مجھے ان میں سے کوئی بھی زیادہ اچھا نہیں لگتا۔۔۔جو اچھی لگتی ہے آپ نے وہ نام تو شامل ہی نہیں کیا۔ :c

اگر تو آپ کا مطلب ہے کہ پس منظر میں کوئی ۔۔۔۔۔
یہ ملاقات اِک بہانہ ہے
پیار کا سلسلہ پرانا ہے
میں ہوں اپنے صنم کی باہوں میں
میرے قدموں تلے زمانہ ہے - - - - -
قسم کا نغمہ بج اٹھا تھا تو یہ خوش فہمی لپیٹ رکھیے۔۔۔۔۔
بس دلوں کی دھڑکنیں تیز ہوگئیں تھیں (اس خیال سے کہ مٹن کڑاھی کا بِل کون دیگا؟؟؟؟؟)

:b نہیں میرا بالکل بھی ایسا کوئی مطلب نہیں تھا۔ محب تو محب ہیں کوئی لڑکی ہوتی تو پھر شااااااااااااید میں ایسا۔۔نہیں خیر پھر بھی ایسا نہ سوچتی۔ aas

جی ہاں
ایک بانکا چھپیلا سا نشیلے نینوں، بلوری آنکھوں والا چُھورا
سوچ رکھا تھا۔ جس نے آنکھوں میں کجلا، سر پر چنبیلی کا تیل بمعہ آملہ سبز کے لگا کر پٹے دار زُلفوں کو خوب جما رکھا ہوگا اور اُس پر دوپلی سفید ٹوپی اس طرح آڑی جما رکھی ہوگی کہ اسمیں سے ترچھی مانگ صاف چھُپتی بھی نہیں سامنے آتی بھی نہیں والا معاملہ ہوگا، ایک کان میں عطر خس اور دوسرے میں عطر موتیا سے معطر روئی کے پھوئے اڑس رکھے ہوں گے کان پر تازہ تراشیدہ قلم اٹکائی ہوئی ہوگی اور ایک ہاتھ میں دوات دوسرے میں بیاض تھامے ہوئے ہوگا۔ ململ کا کرتا اور آڑا علیگڑھ کٹ پائجامہ زیب تن کیے پاؤں میں پمپ شوز یا سلیم شاہی جوتی ہوگی۔ گلے میں ایک زنبیل حمائل کر رکھی ہوگی جسمیں لیپ ٹاپ دنیا کی نظروں سے چھپا کر رکھتا ہوگا اور ساتھ ہی اردو محفل کے چھپے ہوئے بہت سے اشتہار تاکہ نئے بٹیرے شکار کیے جائیں۔
لیکن وائے حسرتا جب دیکھا تو وہاں گیٹ سے ایک ہنستا مسکراتا میرے جیسا لڑکا نما آدمی باہر آرہا تھا۔

:b ہیںںں یہ محب کے بارے میں سوچا تھا یا کسی عطر کنگھی شیشہ بیچنے والے کے بارے میں۔۔۔جو کبھی کبھی انار کلی بازار میں گھومتے ہوئے چیزیں بیچا کرتے تھے۔
اگر آپ اسی طرح اپنے جیسے آدمی نما لڑکے کے بارے میں بھی لکھ دیں کہ ان کے بال کیسے تھے،دانت کیسے تھے،آنکھیں کیسی تھیں تو میں انعام کے طور پر آسان آسان سوال پوچھوں گی۔ aas

اچھا رضوان بھائی۔۔

ہ آپ بحثیت دوست کیسے ہیں؟

ہ دوستی کرنے میں پہل کرتے ہیں یا دوسری طرف سے انتظار کرتے ہیں؟

ہ ہر ہاتھ ملانے والا دوست نہیں ہوتا۔اس مقولے کو مانتے ہیں؟

ہ کیا آپ اچھے رازداں سمجھے جاتے ہیں؟

ہ دوسروں پر کس حد تک کھلتے ہیں؟
 
رضوان

محفلین
رضوان کیا آپ لوگوں کی فطرت جلدی سمجھ جاتے ہیں یا ایک جگہ سے دوبار بھی دھوکا کھا لیتے ہیں؟
فطرت تو سمجھ جاتا ہوں لیکن بعض اوقات دھوکہ کھائے بغیر کوئی اور چارہ نہیں ہوتا۔

اگر آپ اسی طرح اپنے جیسے آدمی نما لڑکے کے بارے میں بھی لکھ دیں کہ ان کے بال کیسے تھے،دانت کیسے تھے،آنکھیں کیسی تھیں تو میں انعام کے طور پر آسان آسان سوال پوچھوں گی۔ aas

ہیرو کٹ کالے بال، موتیوں جیسے دانت (جب کھِلکھلا کر ہنستے تو ایک بجلی سی چمک جاتی) اور ہیرے کی طرح‌ زندگی سے بھرپور آنکھیں۔

اچھا رضوان بھائی۔۔

ہ آپ بحثیت دوست کیسے ہیں؟

عمومًا اپنے دوستوں کی توقعات پر پورا نہ اترنے والا، شاید اسی وجہ سے میرا بچپن کا دوست مجھ سے دور ہوگیا ہے!:( میں اچھا دوست ثابت نہیں ہوا ہوں۔

ہ دوستی کرنے میں پہل کرتے ہیں یا دوسری طرف سے انتظار کرتے ہیں؟
جلد ہی گھُل مِل جاتا ہوں اور اگر دوسرے بندے سے ذہنی ہم آہنگی ہو تو پھر دوستی میں دیر نہیں لگتی۔

ہ ہر ہاتھ ملانے والا دوست نہیں ہوتا۔اس مقولے کو مانتے ہیں؟
اب ماننا پڑ گیا ہے۔

ہ کیا آپ اچھے رازداں سمجھے جاتے ہیں؟
میری پوری کوشش ہوتی ہے کہ کسی کا راز مجھے پتہ نا چلے یا مجھ پر کوئی بھی اتنا اعتبار نہ کرے کہ جس چیز کی وہ خود حفاظت نہیں کر پایا اس کا امانت دار مجھے بنا دے۔

ہ دوسروں پر کس حد تک کھلتے ہیں؟
ضرورت سے زیادہ ہی کھُل جاتا ہوں اور بعد میں پچھتاوا ہوتا ہے۔
 
رضوان

محفلین
بہت خوب ۔۔۔ میں نے بھی میڑک کورنگی ہی سے مگر کمپری ہینسو اسکول سے کیا ۔ ;)
ارے لالے تم تو گرائیں نکلے۔:eek::eek::eek::eek:
مَنے پہلے ہی شک تھا کہ لمبڈا اپنے یہاں کا ہی دِکھے ہے میرے کَنے جتے گودھرے والے آویں سب سے پوچھا اُنہی میں کوئی بولا یہ لمبڈا فرینڈز والوں کیساتھ کرکٹ کھیلتا تھا پھر جانے کیوں لالو کھیت والے قصوڑوں کیساتھ ناجماباد چلا گیا;)

ہمارے اسکول کا سنٹر کمپرہینسو میں ہی پڑتا تھا نویں اور دسویں کا اور گُل محمد حاجانو صاحب کو بھی جانتے ہوگے اور مظاہر عباس (کیمسٹری)، احمد دین صاحب، عبدالرشید صاحب احسان صاحب کا نام بھی ضرور سُنا ہوگا اب شمشاد صاحب کے پیٹ سے اٹھنے والا سوال ;)
میں نے میٹرک 83 میں کیا اور میرا اندازہ ہے کہ یہ لمبڈا 86 یا 87 کے بیج کا ہے:cool:

ظفری باقی کی پول پٹی ذ پ میں کھولیں ورنہ پہلے بھی ماوراء نے بھانڈا پھوڑ دیا تھا اور ہمارے پیغاماتِ دوستی کو نظر لگوا دی تھی۔ اب کے شمشاد بھائی نے شور مچا دینا ہے۔
 
رضوان

محفلین
آپ کی دعاؤں ہی کے سہارے چل رہے ہیں اور آپ ہی پر بھروسہ تھا کہ بین الستور;) معنی لیں گے۔
:):)
 
ظفری

لائبریرین
ارے لالے تم تو گرائیں نکلے۔:eek::eek::eek::eek:
مَنے پہلے ہی شک تھا کہ لمبڈا اپنے یہاں کا ہی دِکھے ہے میرے کَنے جتے گودھرے والے آویں سب سے پوچھا اُنہی میں کوئی بولا یہ لمبڈا فرینڈز والوں کیساتھ کرکٹ کھیلتا تھا پھر جانے کیوں لالو کھیت والے قصوڑوں کیساتھ ناجماباد چلا گیا;)

ہمارے اسکول کا سنٹر کمپرہینسو میں ہی پڑتا تھا نویں اور دسویں کا اور گُل محمد حاجانو صاحب کو بھی جانتے ہوگے اور مظاہر عباس (کیمسٹری)، احمد دین صاحب، عبدالرشید صاحب احسان صاحب کا نام بھی ضرور سُنا ہوگا اب شمشاد صاحب کے پیٹ سے اٹھنے والا سوال ;)
میں نے میٹرک 83 میں کیا اور میرا اندازہ ہے کہ یہ لمبڈا 86 یا 87 کے بیج کا ہے:cool:

ظفری باقی کی پول پٹی ذ پ میں کھولیں ورنہ پہلے بھی ماوراء نے بھانڈا پھوڑ دیا تھا اور ہمارے پیغاماتِ دوستی کو نظر لگوا دی تھی۔ اب کے شمشاد بھائی نے شور مچا دینا ہے۔

ہاہاہا ۔۔۔۔ :grin:
حجانو صاحب کون نہیں جانتا کہ وہ اس اسکول کے بانیوں میں سے تھے ۔ بعد میں ان کے صاحبزادے یا داماد بھی اس اسکول کے پرنسپل بنے ۔ اور میں اس لیئے یہ جانتا ہوں کہ ان کی رہائش اس اسکول کے آخری مشرقی والے حصے میں تھی جہاں سے گذر کر میں اسکول میں داخل ہوتا تھا ۔ اور جتنے بھی معزز استاتذہ ِ کرام کا نام لیا ہے وہ مجھ سے پہلے کے ہیں ۔ کہ میرے دور میں محمد نعیم صاحب ، اقتدار علی صاحب اور مولوی مشتاق صاحب ہوا کرتے تھے ۔ اور یہ تکا تمہارا واقعی صحیح لگا کہ میں کورنگی فرینڈز کی طرف سے کھیلتا رہا اور کورنگی پانچ پر کورنگی فرینڈز کی کرکٹ پیچ سے درالعلوم والے روڈ پر نکل جاؤ تو اس میدان میں آخری کرکٹ گراؤنڈ نوبل پرائز کا ہوتا تھا ۔ جہاں سے میں آخری دفعہ کھیلا تھا ۔ ظالم ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کیا دور یاد کروادیا ۔ :(

اور تمہارا قیاس بھی قریب قریب ٹھیک ہے کہ میں نے میڑک 88 اور 89 کے بیج میں کیا تھا ۔ اُمید ہے اس جواب سے بہت سوں کے ۔۔ میرا مطلب ہے کہ بہت سے تازیئے ٹھنڈے پڑ جائیں گے ۔ رہی شمشاد بھائی کی بات تو انہیں پہلے ہی سے علم تھا ۔ انہوں نے تو بس کسی اور کے بجائے خود اپنے ہی کندھوں پر بندوق رکھ کر چلادی ہے ۔ :grin:
 
رضوان

محفلین
بابو ان تُکوں‌ کے تیر بن جانے سے کتنے ہی تازیے ٹھنڈے پڑ گئے ہوں گے اور حساب کتاب ہورہا ہوگا جوتشیوں اور رَمالوں سے کنڈلی نکلوائی جارہی ہوگی;)

گل محمد حاجانو کئیوں کے نزدیک ایک متنازعہ شخص رہے لیکن بحیثیت استاد اور منتظم ایک عظیم شخص ہیں‌ ہمارے اسکول میں صرف سال ڈیڑھ سال کے لیے آئے تھے اور کایا کلپ کر کے گئے وہ خود ہماری کلاس میں ایک پیریڈ لیتے تھے اپنے ساتھ کتنے ہی قابل ٹیچرز کو پی ایف کے اسکول میں لے آئے اور دو تین ماہ میں ہی تعلیم کا معیار کہیں سے کہیں پہنچا دیا۔ میں دوبارہ اُن سے ملنا چاہتا ہوں لیکن اُس طرف جانا ہی نہیں ہو رہا۔ میرے ساتھ ایک اور کولیگ بھی ہیں جنہوں نے کمپریہنسو سے پڑھا ہے مگر 1978 میں اب تمہارے لیے تو یہ زمانہ قبل از تاریخ کی بات ہوگی;) اور حاجانو صاحب کے برادرِ نسبتی وجاہت کے کلاس فیلو اور ہاکی فیلو تھے ۔ یہ واقعی پرانے زمانے کی باتیں ہیں جب کورنگی میں کھیل کے گراونڈوں کی بہار ہوتی تھی اور صدر جانے کے لیے ہم کہتے تھے کہ شہر جارہے ہیں۔
(کرکٹ کے حوالے سے کیا نصیر، کو جانتے ہو؟ ڈبل روڈ پر ہی شاپ تھی اور عامر ، بابر دو بھائی)
 
امن ایمان

محفلین
آپ اور ظفری کی اتنی اچھی بات چیت میں interrupt کرنے کو جی تو نہیں چاہ رہا لیکن صرف اس خیال سے بات کررہی ہوں کہ آپ ایسا نہ سمجھ لیں کہ میری دلچسپی کم ہوگئی ہے۔ :rolleyes:

پہلے آپ کے جوابات۔۔

ہیرو کٹ کالے بال، موتیوں جیسے دانت (جب کھِلکھلا کر ہنستے تو ایک بجلی سی چمک جاتی) اور ہیرے کی طرح‌ زندگی سے بھرپور آنکھیں۔

ہیںںں اچھا aas یہ آپ نے محب ہی کو دیکھا تھا نا۔۔۔:c

میری پوری کوشش ہوتی ہے کہ کسی کا راز مجھے پتہ نا چلے یا مجھ پر کوئی بھی اتنا اعتبار نہ کرے کہ جس چیز کی وہ خود حفاظت نہیں کر پایا اس کا امانت دار مجھے بنا دے۔

کتنی عجیب بات ہے نا۔۔۔میری بھی پوری کوشش یہی ہوتی ہے کہ کسی کا راز پتہ نہ چلے۔۔ایویں سنبھالنے کے چکر میں ٹینشن ہونے لگتی ہے۔ آپ بھی میری طرح کافی سمجھدار ہیں اور ایسا سمجھدار شاید ہی کوئی اور ملے۔:m

اچھا رضواب ۔۔۔

ہ یاداشت کے معاملے میں کیسے ہیں؟

ہ یہ آپ ظفری سے کس زبان میں بات کررہے تھے؟ (اوپر والی پوسٹ میں)

ہ آپ دوسرے لوگوں سے کس حد تک توقعات رکھتے ہیں؟

ہ آپ نے لکھا کہ دوست کی توقع پر پورا نہیں اترا تو کیا پورا اترنے کی کوشش بھی کرتے ہیں یا “کس کو پرواہ“ والا رویہ ہے؟
 
ظفری

لائبریرین
بابو ان تُکوں‌ کے تیر بن جانے سے کتنے ہی تازیے ٹھنڈے پڑ گئے ہوں گے اور حساب کتاب ہورہا ہوگا جوتشیوں اور رَمالوں سے کنڈلی نکلوائی جارہی ہوگی;)
:grin::grin::grin:

گل محمد حاجانو کئیوں کے نزدیک ایک متنازعہ شخص رہے لیکن بحیثیت استاد اور منتظم ایک عظیم شخص ہیں‌ ہمارے اسکول میں صرف سال ڈیڑھ سال کے لیے آئے تھے اور کایا کلپ کر کے گئے وہ خود ہماری کلاس میں ایک پیریڈ لیتے تھے اپنے ساتھ کتنے ہی قابل ٹیچرز کو پی ایف کے اسکول میں لے آئے اور دو تین ماہ میں ہی تعلیم کا معیار کہیں سے کہیں پہنچا دیا۔ میں دوبارہ اُن سے ملنا چاہتا ہوں لیکن اُس طرف جانا ہی نہیں ہو رہا۔ میرے ساتھ ایک اور کولیگ بھی ہیں جنہوں نے کمپریہنسو سے پڑھا ہے مگر 1978 میں اب تمہارے لیے تو یہ زمانہ قبل از تاریخ کی بات ہوگی;) اور حاجانو صاحب کے برادرِ نسبتی وجاہت کے کلاس فیلو اور ہاکی فیلو تھے ۔ یہ واقعی پرانے زمانے کی باتیں ہیں جب کورنگی میں کھیل کے گراونڈوں کی بہار ہوتی تھی اور صدر جانے کے لیے ہم کہتے تھے کہ شہر جارہے ہیں۔
(کرکٹ کے حوالے سے کیا نصیر، کو جانتے ہو؟ ڈبل روڈ پر ہی شاپ تھی اور عامر ، بابر دو بھائی

نصیر کا نام سنا ہوا ہے ۔ ڈبل روڈ کے ایریا کی بات کر رہے ہو نا ۔۔۔ اور عامر اور بابر تو بہت مشہور تھے ان دنوں ۔۔۔۔ مگر مجھے کیا پتا ۔۔۔ یہ تو زمانہ قبل از تاریخ کی بات ہے ۔ ;)
 
شمشاد

لائبریرین
:grin::grin::grin:

۔۔۔ اور بابر تو بہت مشہور تھے ان دنوں ۔۔۔۔ مگر مجھے کیا پتا ۔۔۔ یہ تو زمانہ قبل از تاریخ کی بات ہے ۔ ;)

بھائی جی یہ مغل شہنشاہ بابر کی بات نہیں ہو رہی حالانکہ وہ بھی قبل از تاریخ کے زمانے میں نہ تھا، اس کے بعد ہی تھا، بلکہ یہ عامر کے بھائی بابر کی بات کر رہے ہیں جو سن 80 کے عشرے کے آخری سالوں میں کرکٹ کھیلتا تھا۔
;););):)
 
ظفری

لائبریرین
بھائی جی یہ مغل شہنشاہ بابر کی بات نہیں ہو رہی حالانکہ وہ بھی قبل از تاریخ کے زمانے میں نہ تھا، اس کے بعد ہی تھا، بلکہ یہ عامر کے بھائی بابر کی بات کر رہے ہیں جو سن 80 کے عشرے کے آخری سالوں میں کرکٹ کھیلتا تھا۔
;););):)

:grin::grin::grin:
شمشاد بھائی ۔۔۔ رضوان ہر اس چیز کو زمانہ قبل از تاریخ سمجھتا ہے جسے اس نے دیکھا نہ ہو ۔۔۔۔ ;)

ویسے اگر یہ فاسٹ بولر " بابر" کی بات کر رہا ہے تو میں اسے ضرور جانتا ہوں اور بعد میں اس نے اپنی بیٹنگ Improved کرتے ہوئے کراچی میں آل راؤنڈر کی حیثیت سے بہت نام پیدا کیا تھا ۔
 
Top