1) آپ کا نام جو سرکاری کاغذات میں لکھا ہوا ہے ؟
ج) ظفر احمد
2) آپ کا غیر سرکاری نام کیا ہے ؟
ج) ظفری
3) پیار میں آپ کو کس نام سے بلایا جاتا ہے اور کیوں ؟
ج) ظفری ہی کہتے ہیں
4) غصے میں کس نام سے پکارے جاتے ہیں ؟
ج) ابو کے سوا مجھ پر کوئی غصہ نہیں کرتا ۔۔۔ جب وہ غصے میں ہوتے ہیں تو کہتے ہیں ۔۔۔ابے گدھے ادھر آ ۔۔۔۔
5) بڑے ہو کر کیا بننے کا ارادہ ہے ؟
ج) چھوٹا رہ کر کیا کرلیا تھا جو اب بڑے ہو کر کرنا ہے ؟
6) کراچی سطح سمندر سے 6 انچ نیچے ہے، اگر یہ 12 انچ نیچے ہوتی تو آپ کیا کرتے ؟
ج) کرنے کے لئے رہ ہی کیا جاتا ۔۔۔ ہاں وہاں کبھی کبھی ۔۔۔مچھلیاں پکڑنے چلے جاتا ۔
7) دو اور دو ہر دفعہ چار ہی کیوں ہوتے ہیں ؟ مثال دے کر واضح کریں۔
ج) خاندانی منصوبہ بندی کی وجہ سے ۔۔۔۔ کیا مثال ضروری ہے ۔۔ ؟
کیا آپ اکیلے ایک کلو دہی کھا سکتے ہیں ؟
ج) کھاتا ہوا دیکھ ضرور سکتا ہوں۔
9) اگر دریا میں آگ لگ جائے تو مچھلیاں کہاں جائیں گی؟
ج) درختوں پر جڑھ جائیں گی۔
10) آپ اب تک کیوں زندہ ہیں؟
ج) زندہ ہوں میں اس طرح کہ غمِ زندگی نہیں ۔۔۔۔
11) کب تک زندہ رہنے کا ارادہ ہے ؟
ج) اگلے جہاں کے ویزا آنے تک ۔۔۔۔
12) شیر اور بلی کی آپس میں کیا رشتہ داری ہے ؟ کیا بلے کی شیرنی سے اور شیر کی بلی سے شادی ہو سکتی ہے؟
ج) شیر کی تو ہوسکتی ہے اگر “بلی“ راضی ہوجائے ۔۔۔ بلے کا نہیں پتا ۔۔۔
13 کوئے کو ہمارے ہاں اچھا پرندہ کیوں نہیں سمجھا جاتا؟
ج)ہوشیار جو ہوتا ہے ۔۔۔۔
14) ایک الیکٹرک ٹرین جو پشاور سے کراچی 35 میل فی گھنٹے کی رفتار سے جا رہی ہے اور ہوا اس کے مخالف 23 میل فی گھنٹے کی رفتار سے چل رہی ہے تو اس کو دھواں کدھر کو جائے گا اور کس رفتار سے جائے گا؟
ج) اس سوال کے جواب کے لیئے الیکڑک انجن ہٹا کر کوئلے کا انجن لگانا پڑے گا۔