انٹر نیٹ سے کیسے کمایا جائے

عرفان فانی

محفلین
السلام و علیکم
پیارے دوستو امید کرتا ہوں سب ٹھیک ٹھاک ہوں گے.
میں روزانہ 6 سے 8 گھنٹے کمپیوٹر پر گزارتا ہوں میں نیٹ سے کمانا چاہتا ہوں مجھے کوئی اچھا سا مشورہ دیں جس سے میں روزانہ 3 سے 4 گھنٹے محنت کر کے پارٹ ٹائم بیس کما سکوں
شکریہ
سب دوست
 
عرفان فانی

محفلین
میں تین ماہ سے پینا فلیکس ڈیزائننگ کر رہا ہوں کورل ڈرا انپیج ورڈ فوٹوشاپ انٹرنیٹ اچھی طرح جانتا ہوں
 
اور میں ایک ورڈپریس بلاگ بنانا چاہتا ہوں لیکن کوئی آئیڈیا نہیں کیسے سٹارٹ لوں
کورل ڈرا اور فوٹو شاپ کافی ہیں آن لائن کمانے کے لیے۔ کاش مجھے بھی انکا استعمال آتا ہوتا تو آج سکول میں پڑھا نہ رہی ہوتی۔ o_Oo_O

پینا فلیکس ڈیزائن تو آن لائن کوئی نہیں بنوائے گا آپ سے۔ البتہ آپکو کورل اور فوٹو شاپ کے ٹولز کا صحیح سے استعمال آتا ہے تو آپ گرافک ڈیزائن، لوگو ڈیزائن، وزٹنگ کارڈ ڈیزاین، لیٹر ہیڈ ڈیزائن وغیرہ کی سروس آن لائن دے سکتے ہیں۔

فائیور ڈاٹ کام پر جا کر اپنی پروفائل بنائیں اور وہاں اپنی سروس دیں۔ مگر اس سے پہلے تھوڑی سی ٹریننگ لیں کہ آن لائن ڈیزائن اور لوکل فلیکس ڈیزان میں کیا فرق ہے۔ اگر یہ سمجھ لیں تو انٹرنیٹ سے با آسانی آپ لاکھوں روپیہ کما سکتے ہیں۔
 
شکریہ رائے دینے کیلئے
 
پہلے کبھی ان لائن کام کیا ہے اپ نے اگر نہیں کیا تو پہلے کچھ مشکلات پیش آئیں گی بعد میں آسانی ہو جائے گی اور ان لائن کام میں بھی کر رہا ہوں مگر میں موبائل استعمال کرتا ہوں اس کے لیے بہت جلد پیسے جمع کر کے لیپ ٹاپ لینے والا ہوں جس ویب سائٹ پر میں کام کرتا ہوں اس کا لنک دے رہا ہوں ویب سائٹ وزٹ کریں اور دیکھیں کہ کیا اپ کر سکتے ہیں۔ مزید کچھ پوچھنا ہو تو بندا ناچیز حاضر ہے۔ Online Ads Posting Jobs – Online Ads Posting Jobs
 
بہت شکریہ پیارے بھائی میں نے چیک کیا ہے اس سائیٹ کو لیکن یہ تو سائن اپ کرنے کے بھی پیسے مانگ رہے ہیں
 
جی ہاں اپ اگر اپ تین مہینے تک کام اچھی طرح کرتے ہیں تو اپ کو کچھ پیسے واپس مل جائیں گے اور باقی پیسے کمپنی فیس کی مد میں کاٹ لیے جائیں گے۔
 
وعلیکم السلام و رحمتہ اللہ۔
میں روزانہ 6 سے 8 گھنٹے کمپیوٹر پر گزارتا ہوں میں نیٹ سے کمانا چاہتا ہوں مجھے کوئی اچھا سا مشورہ دیں جس سے میں روزانہ 3 سے 4 گھنٹے محنت کر کے پارٹ ٹائم بیس کما سکوں
شکریہ
میری معلومات کے مطابق پاکستان میں سب سے زیادہ آن لائین کمائی والا کام کال سینٹرز کا ہے۔ لیکن اس میں تجربہ اور کافی محنت چاہیے ہوتی ہے۔ دوسرے نمبر پر ڈیزائننگ کا کام ہے جو انفرادی سطح پر لوگ کر رہے ہیں۔ حال ہی میں ایک 22-23 سالہ نوجوان سے کچھ کاروباری معاملات رہے، بقول اس کے وہ تقریباً چار سال سے آن لائین ڈیزائننگ کا کام کر رہا ہے اور اتنی کمائی کر چکا ہے کہ اپنا چھوٹا سا ذاتی گھر بھی بنا لیا ہے اور اپنے والدین اور چار بہن بھائیوں کو عمرہ کی سعادت سے بھی سرفراز کر دیا ہے۔ اگر دوبارہ ملاقات ہوئی تو زیادہ تفصیلات جاننے کی کوشش رہے گی۔ :)
 
زیادہ تر ڈیزائنر فائیور پر ہی کام کر رہے ہیں
 
فرقان احمد

محفلین
اپنا ایک زبردست سا پروفائل مختلف فری لانس ویب سائٹس جیسے فائیور، اپ ورک، فری لانسرز وغیرہ پر لگائیے اور اپنی مہارتوں کو بہتر بناتے جائیے تو آپ کو کام ملتا جائے گا۔ کسی ایسی ویب سائیٹ یا فری لانس پلیٹ فارم سے وابستہ نہ ہوں جو معروف نہ ہو اور بالخصوص پہلے رقم کی فراہمی کا مطالبہ کرے۔
 
سید عاطف علی

لائبریرین
کورل ڈرا اور فوٹو شاپ کافی ہیں آن لائن کمانے کے لیے۔ کاش مجھے بھی انکا استعمال آتا ہوتا تو آج سکول میں پڑھا نہ رہی ہوتی۔ o_Oo_O
پینا فلیکس ڈیزائن تو آن لائن کوئی نہیں بنوائے گا آپ سے۔ البتہ آپکو کورل اور فوٹو شاپ کے ٹولز کا صحیح سے استعمال آتا ہے تو آپ گرافک ڈیزائن، لوگو ڈیزائن، وزٹنگ کارڈ ڈیزاین، لیٹر ہیڈ ڈیزائن وغیرہ کی سروس آن لائن دے سکتے ہیں۔
فائیور ڈاٹ کام پر جا کر اپنی پروفائل بنائیں اور وہاں اپنی سروس دیں۔ مگر اس سے پہلے تھوڑی سی ٹریننگ لیں کہ آن لائن ڈیزائن اور لوکل فلیکس ڈیزان میں کیا فرق ہے۔ اگر یہ سمجھ لیں تو انٹرنیٹ سے با آسانی آپ لاکھوں روپیہ کما سکتے ہیں۔
صائب مشورہ ہے ۔
 
پر اِس میں آرڈر اتنی آسانی سے نہیں ملتے ۔
 
زیادہ تجربہ نہیں میرا اس میں۔
کچھ ہی عرصہ پہلے کمپیوٹر استعمال کرنا شروع کیا اور آئی ٹی دنیا سے ایک صاحب نے فائیور کا مشورہ دیا۔ کچھ دن پہلے ہی ایک پروفائل بنائی ایس ای او سروسز کے لیے اور 4 دن بعد پہلا آرڈر آگیا۔
اب دیکھیں آگے کیا بنتا ہے۔ آغاز تو اچھا ہوا میرا فائیور پر۔
 
بڑی بات ہے مجھے بھی ایک آرڈر آیا تھا لیکن اُس نے ڈیٹیل پوری نہیں دی تو میں نے وہ آرڈر کینسل کردیا تھا۔(میں نے ڈیجیٹل مارکیٹینگ پر اکاونٹ بنایاتھا)
 
Top