انٹر نیٹ پر تلاش کےلئے سافٹ ویئر

ijaz1976

محفلین
السلام علیکم
کیا کوئی ایسا پروگرام موجود ہے جس سے انٹرنیٹ پر کسی بھی چیز کو آسانی سے تلاش کیاجاسکے جیسا کہ گوگل پرسرچ کرنےکے لئے مختلف سرچ آپریٹرز لگا کر استعمال کیا جاتا ہے تاکہ آپ کی مطلوبہ چیز کا رزلٹ ہی سامنے آئے یا کئی ویب سائٹس پر ایڈوانس سرچ کی آپشن ہوتی ہے جس میں مختلف چیزیں ڈیفائن کرکے سرچ کیاجاتا ہے، کیا ایسا کوئی پروگرام نہیں ہے جس میں آپ اپنی مطلوبہ چیز کو لکھیں، آپشنز سلیکٹ کریں اور وہ صرف آپ کی مطلوبہ چیز غیر ضروری چیزوں کے علاوہ آپ کو سرچ کردے اگر ایسا کوئی سافٹ ویئر مل جائے تو سب لوگوں کو بہت آسانی ہوگی مثال کے طور پر اگر میں ریپڈ شیئر پر سرچ کرنا چاہوں تو کچھ یوں لکھنا پڑتا ہے گوگل پر:
site:rapidshare.com "xyz"
(xyz) means software name
تب جا کر گوگل ریپڈ شیئر پر سرچ کرتا ہے اگر آپ صرف xyz لکھ کر سرچ کرائیں گے یا کچھ اور لکھ کر ریپڈ شیئر کے لئے سرچ کریں گے تو یہ اکثر غیر متعلقہ رزلٹس شو کرتاہے، اسی طرح مختلف سرچز کے لئے مختلف سرچ آپریٹرز استعمال کرنا پڑتے ہیں جو یاد رکھنا ہر کسی کے لئے آسان نہیں کیا کوئی ایسا پروگرام نہیں جس میں آپ چند آپشنز سلیکٹ کریں اور پھر وہ آپ کی متعلقہ چیز سرچ کردے۔
شکریہ
جزاک اللہ
جواب کا منتظر اعجاز احمد
 
برادرم آپ ان مختلف آپریٹرز کو بھی سرچ کر سکتے ہیں ضرورت پڑنے پر۔ ویسے گوگل کے ایڈوانسڈ سرچ میں آپ کو ایسا انٹرفیس مہیا کرایا جاتا ہے جہاں اس طرح کی ترتیبات کے ساتھ سرچ کر سکتے ہیں بغیر آپریٹرز شامل کیئے۔ کیوں کہ وہ خود شامل ہو جاتے ہیں۔
 
گوگل ایڈوانسڈ سرچ کا اسکرین شاٹ ملاحظہ فرمائیں۔

r8xao8.png
 

ijaz1976

محفلین
ابن سعید بھائی جان میرا مقصد یہ تھا کہ کوئی ایسا پروگرام جو گوگل کے علاوہ دوسرے سرچ انجنز کو بھی استعمال کرتے ہوئے اپنے رزلٹس ظاہر کرے کیونکہ بعض اوقات گوگل پر متعلقہ رزلٹس نہیں ملتے تو یاہو پر مل جاتے ہیں یا یاہو پر نہیں ملتے تو ڈاگ پائل پر مل جاتےہیں لیکن ان سب کے لئے علیحدہ علیحدہ سرچ آپریٹرز یاد رکھنا اتنا آسان نہیں ہوتا اور نہ ہی اتنا وقت ہوتا ہے کہ آپ باری باری سب سرچ انجنز پر جائیں اس کے علاوہ روز تو سرچ کرنا نہیں ہوتی کوئی ایسا سافٹ ویئر جو سسٹم میں انسٹال ہوجائے اور پھر جب آپ سرچ کرائیں تو یہ مختلف سرچ انجنز کو استعمال کرتے ہوئے آپ کے مطلوبہ نتائج کو ظاہر کرے۔
امید ہے آپ میری ضرورت کو سمجھ گئے ہوں گے۔
شکریہ
جزاک اللہ
والسلام اعجازاحمد
 

arifkarim

معطل
سعود بھیا سے ایک خاص سوال:
مختلف بلاگز و فارمز جیسے عربی و فارسی وغیرہ پر بہترین سرچنگ کیلئے کونسا طریقہ اپنایا جائے؟
مطلب زبان بیسڈ سرچنگ!
 

سویدا

محفلین
میرے کچھ سوال ہیں‌ان کے جواب عنایت فرمائیے !

گوگل کے ذریعے ریپیڈ شئیر کی فائل سرچ کرنے کے لیے اچھا طریقہ کیا رہےگا ؟

ریپیڈشئیر کے لیے بہت سارے سرچ انجن ہیں‌ان میں‌سب سے اچھا کونسا ہے ؟
 
میرے کچھ سوال ہیں‌ان کے جواب عنایت فرمائیے !

گوگل کے ذریعے ریپیڈ شئیر کی فائل سرچ کرنے کے لیے اچھا طریقہ کیا رہےگا ؟

ریپیڈشئیر کے لیے بہت سارے سرچ انجن ہیں‌ان میں‌سب سے اچھا کونسا ہے ؟

بڑا ہی آسان طریقہ ہے سب سے پہلے سافٹ ویر کا نام یا جوکچھ بھی آپ ڈھونڈنا چاہ رہے ہیں اس کے بعد کوٹڈ کامہ کے اندر
"rapidshare.com/files" لکھو اور سرچ کر لو ، ایسے
 
Top