انٹر نیٹ پر ٹرول

فاخر رضا

محفلین
انٹرنیٹ پر ٹرول کیا ہوتا ہے مجھے پتہ نہیں تھا
محفل میں یہ لفظ کئی مرتبہ دیکھا تو جستجو بڑھی کہ یہ کس بلا کا نام ہے
مندرجہ ذیل تعریف ملی
اس کے بعد کئی نام ذہن میں آئے، ایک آدھ مرتبہ تو اپنا بھی نام آگیا مگر میں نے فوراً اسے جھٹک دیا
بہرحال تعریف حاضر ہے
اگر میں نے ساتھ میں تین مثالیں دے دیں تو یہ لڑی ہی غائب ہوجائے گی یا ہم غائب ہوجائیں گے لہٰذا مثالیں کبھی اور
حسب سابق اسے ٹیکسٹ کو بھی کاپی کر لیا ہے تاکہ غائب ہونے کی صورت میں موجود رہے اور بوقت ضرورت کام آئے

In Internet slang, a troll (/ˈtroʊl/, /ˈtrɒl/) is a person who sows discord on the Internet by starting arguments or upsetting people, by posting inflammatory, extraneous, or off-topic messages in an online community (such as a newsgroup, forum, chat room, or blog) with the deliberate intent of provoking readers into an emotional response or of otherwise disrupting normal on-topic discussion, often for their own amusement.
 

فاخر رضا

محفلین
انٹرنیٹ پر ایک ٹرول (/ troʊl /، trɒl /) ایک ایسا شخص ہے جو آن لائن کمیونٹی میں (جیسے کہ یہ محفل) جھگڑے کراتا ہے یا کرانے کی کوشش کرتا ہے. تنگ کرتا ہے. بلا وجہ ٹانگ اڑاتا ہے. الٹے سیدھے کمینٹ پاس کرتا ہے. لائن بنانے کی یا لائن مارنے کی کوشش کرتا ہے. یہ پڑھنے والوں کو اکساتا ہے کہ وہ کوئی بری بات لکھ دیں. غرض یہ انتہائی بے ہودہ شخص ہوتا ہے
(یہاں آپ مؤنث کا صیغہ بھی استعمال کرسکتے ہیں )
 

فاخر رضا

محفلین
میں نے سوچا کہ تیرہویں سالگرہ پر کچھ مدد ان لوگوں کی کی جائے جو فورم بنانا یا چلانا چاہتے ہیں. اس لڑی سے ان کو مدد ملے گی
 

فاخر رضا

محفلین
اگر کسی انٹرنیٹ فورم پر ایک لڑی شروع کی جائے جسکا موضوع مثال کے طور پر قرآن کریم کی قرآت ہو
اب اس لڑی میں امید کی جاتی ہے کہ مختلف قسم کی قرآت پر بات ہوگی، قاریوں کے بارے میں گفتگو ہوگی. قرآن کی ان سورتوں کے حوالے سے بات ہوگی جنہیں خوش الحانی کے ساتھ پڑھا جاتا ہے وغیرہ وغیرہ
اگر اسی لڑی میں کوئی آکر چٹکلہ چھوڑ دے تو اسے ٹرولنگ کہیں گے. اسی طرح یہاں قرآن کے قدیم یا حادث ہونے پر گفتگو بھی مناسب نہیں ہوگی
 

یاز

محفلین
اگر کسی انٹرنیٹ فورم پر ایک لڑی شروع کی جائے جسکا موضوع مثال کے طور پر قرآن کریم کی قرآت ہو
اب اس لڑی میں امید کی جاتی ہے کہ مختلف قسم کی قرآت پر بات ہوگی، قاریوں کے بارے میں گفتگو ہوگی. قرآن کی ان سورتوں کے حوالے سے بات ہوگی جنہیں خوش الحانی کے ساتھ پڑھا جاتا ہے وغیرہ وغیرہ
اگر اسی لڑی میں کوئی آکر چٹکلہ چھوڑ دے تو اسے ٹرولنگ کہیں گے. اسی طرح یہاں قرآن کے قدیم یا حادث ہونے پر گفتگو بھی مناسب نہیں ہوگی
عمدہ مثال ہے جناب۔
کیا اسی کے الٹ تناظر میں بھی یہی کہا جائے گا۔ یعنی فلموں یا گانوں یا گپ شپ کی لڑی میں کوئی آ کر مذہب وغیرہ پہ بات شروع کر دے تو؟
 

فاخر رضا

محفلین
عمدہ مثال ہے جناب۔
کیا اسی کے الٹ تناظر میں بھی یہی کہا جائے گا۔ یعنی فلموں یا گانوں یا گپ شپ کی لڑی میں کوئی آ کر مذہب وغیرہ پہ بات شروع کر دے تو؟
بالکل جناب میں دوسری مثال ڈھونڈ ہی رہا تھا کہ آپ کا حسب حال مراسلہ ملا، جیتے رہیں سدا خوش رہیں
 

شاہد شاہ

محفلین
نہیں جناب یہ تو قیامت کی نشانیوں میں سے ایک ہے
ٹرول کی نشانیوں میں سے ایک!
یاز کی بات درست ہے۔ محفل میں سب سے زیادہ ٹرولنگ مذہبی افراد کی طرف سے ہوتی ہے۔ سائنسی و معلوماتی دھاگوں میں اپنا لچ تل کے دھاگے غائب یا مقفل کروا دیتے ہیں
 
نیت ہونا اہم ہے۔
بعض اوقات بلکہ اکثر اوقات کسی فرد کا کوئی جواب انجانے میں لڑی کے موضوع سے ہٹ جاتا یے، اور گفتگو اسی رخ پر بہہ نکلتی ہے۔
ایک دفعہ غالباً عثمان بھائی نے ذکر کیا تھا کہ لڑی کے رخ کا تعین عموماً پہلا جواب کرتا ہے۔ :)
 

فاخر رضا

محفلین
میری فورم بنانے والوں کو ایک تجویز یہ ہے کہ جب کوئی سنجیدہ فرد کوئی لڑی شروع کرے تو اسکا انتظام بھی اسی کے حوالے کردیا جائے. وجہ یہ ہے کہ وہی شخص سب سے زیادہ اپنی لڑی کے بارے میں حساس ہوگا جبکہ اصل انتظامیہ زیادہ ضروری کام کر سکے گی
مراسلے حذف وغیرہ کرنے کا اختیار لڑی بنانے والے کو دے دیں وغیرہ وغیرہ
 

عثمان

محفلین
وجہ یہ ہے کہ وہی شخص سب سے زیادہ اپنی لڑی کے بارے میں حساس ہوگا جبکہ اصل انتظامیہ زیادہ ضروری کام کر سکے گی
مراسلے حذف وغیرہ کرنے کا اختیار لڑی بنانے والے کو دے دیں وغیرہ وغیرہ
یہ تو مسئلہ ہے۔ لڑی بنانے والا اپنی رائے کو لے کر جذباتی ہوگا اور مناسب ادارت نہیں کر پائے گا۔ اسی لئے لڑی کی ادارت غیر جانبدار اور غیر حساس انتظامیہ کے پاس ہوتی ہے۔ :)
مزید یہ کہ ٹرولنگ روکنے کی قیمت آزاد مکالمہ کو حذف کرنے کی صورت میں نہیں ہونی چاہیے۔ نیز ٹرولنگ کرنے والے موضوع پر رہ کر بھی انتشار کی راہ تلاش کر لیتے ہیں۔
 
آخری تدوین:
Top