انٹر نیٹ کننیکٹ پرابلم

ساقی۔

محفلین
پچھلے تین دن سے جب بھی لائٹ آف ہو کر دوبارہ آتی ہے تو روٹر انٹر نیٹ سے کننیکٹ نہیں کر پاتا ۔مندرجہ ذیل ایرر ظاہر ہوتا ہے۔ پی ٹی سی ایل براڈ بینڈ کنکشن ہے۔ہیلپ لائن پر کال کرتا ہوں انہیں مسئلہ بتاتا ہوں وہ سیٹنگ کرواتے ہیں نیٹ سے کننیکٹ ہو جاتا ہوں ۔ اور لائٹ پھر دو گھنٹے بعد چلی جاتی ہے ۔
یہ دو سسٹمز میں ایک ہی آئی پی کا مسلہ ہے اسے کیسے "لات " مار کر جان چھڑائی جا سکتی ہے؟
ip-address-conflict.png
 

تلمیذ

لائبریرین
میرا بھی یہی مسئلہ ہے، منصور صاحب۔
ہمارے گھر میں ایک ڈیسک ٹاپ، دو لیپ ٹاپ اور دو تین وائی فائی موبائل ہیں جو وائی فائی استعمال کرتے ہیں۔ راؤٹر الگ سے نہیں بلکہ پی ٹی سی ایل کا دیا ہوا یک ہی موڈیم ہے جو وائی فائی کی سہولت بھی میسر کرتا ہے۔
 

قیصرانی

لائبریرین
اس بارے تو میں زیادہ کچھ نہیں کہہ سکتا کہ اس صورتحال سے نہیں گذرا، البتہ یہ حل ہو سکتا ہے کہ جب بجلی آئے تو پہلے موڈیم کو آن کریں، جب وہ کنکٹ ہو جائے یعنی ڈی ایس ایل کی لائٹ مستحکم ہو جائے تو پھر ایک ایک کر کے ساری ڈیوائسز کنکٹ کی جائیں۔ پھر دیکھیں کہ کیا مسئلہ حل ہوتا ہے؟
دوسرا حل یہ ہے کہ انٹرنیٹ کنکشن میں ایک جگہ آپشن ہوتا ہے آئی پی کو ری سیٹ کرنے کا، اس سے بھی فرق پڑ سکتا ہے
 

ساقی۔

محفلین
2 ڈیسک ٹاپ، دو لیپ ٹاپ وائی فائی اور 4 موبائل ہیں جو وائی فائی استعمال کرتے ہیں
2 میں سے ایک ڈیسک ٹاپ "گوانڈیوں " کا ہے
 
آخری تدوین:
سارے لیپ ٹاپ اور ڈیسک ٹاپ کو آٹو میٹک آئی پی پر سیٹ کر دیں۔ اگر پھر بھی یہ مسئلہ آئے تو اسکا مطلب راؤٹر میں مسئلہ ہے۔
 
غالباً کسی ایک پی سی پر آئی پی ایڈریس کو ریزرو (سٹیٹک) کیا ہوا ہے۔ اسے دیکھ لیجئے گا۔ اس کے علاوہ جب یہ ایرر آئے تو راؤٹر کو پانچ منٹ بند کرکے پھر کھولیں۔ عین ممکن ہے کہ اس سے بھی مسئلہ حل ہو جائے گا۔
 

جیہ

لائبریرین
میرے پاس یہ مسئلہ وقفے وقفے سے آ رہا ہے مگر اس کا بجلی کے آنے جانے سے کوئی تعلق نہیں۔ میں رؤٹر کو آف کرکے 15 سیکنڈ بعد دوبارہ آن کر دیتی ہوں تو یہ میسیج نہیں آتا
 

ساقی۔

محفلین
میرے پاس یہ مسئلہ وقفے وقفے سے آ رہا ہے مگر اس کا بجلی کے آنے جانے سے کوئی تعلق نہیں۔ میں رؤٹر کو آف کرکے 15 سیکنڈ بعد دوبارہ آن کر دیتی ہوں تو یہ میسیج نہیں آتا

جی بالکل بجلی آنے جانے سے کوئی تعلق نہیں بلکہ راوٹر آف کر کے اگر دوبارہ آن کیا جائے تو بھی یہی ایرر "چااااا" کر کے سامنے آتا ہے
 
آخری تدوین:

سید عاطف علی

لائبریرین
آئی پی ایڈریس کنفلکٹ ۔ کا ایرر۔ کا تمام تر امکان ایپ ایڈریس کی سٹیٹک یعنی مینوئل سیٹنگ پر ہے ۔ تمام ڈیوائسز کو آٹو -ڈی ایچ سی پی پر کنفیگر کردیں تو یہ ایرر نہیں آئے گا۔
 

اسد

محفلین
ویسے تو عام طور پر راؤٹر پر ڈی ایچ سی پی enable کرنے اور تمام ڈیوائسز پر آئی پی ایڈریس اوٹومیٹک کرنے سے آسانی ہو جاتی ہے۔ سوائے ایک صورت کے، جب ڈیسک‌ٹوپ، لیپ‌ٹوپ اور موبائل ڈیوائسز آئی پی ایڈریس مہیا کرنے والے راؤٹر کو بیک وقت استعمال کر رہی ہوں اور راؤٹر اور ڈیسک‌ٹوپ یو پی ایس پر نہ ہوں۔ مسئلہ آئی پی ایڈریس کی خودکار اسائنمنٹ کے طریق کار سے ہوتا ہے۔
فرض کریں کہ راؤٹر کی سیٹنگ ہے کہ وہ 192.168.1.2 سے لے کر 192.168.1.254 تک آئی پی ایڈریس 24 گھنٹے کے لئے مہیا کرے۔ صبح تمام ڈیوائسز چلائی جاتی ہیں تو پہلے کمپیوٹر (لیپ‌ٹوپ) کو 192.168.1.2 ایڈریس مل جاتا ہے، اس کے بعد دوسرے کمپیوٹر (ڈیسک‌ٹوپ) کو 192.168.1.3 ایڈریس مل جا تا ہے، دوسرے کمپیوٹرز کو اس سے آگے کے ایڈریس مل جاتے ہیں اور راؤٹر میں یہ ایڈریس ریم میں محفوظ ہوتے جاتے ہیں۔ پھر بجلی چلی جاتی ڈیسک‌ٹوپ بند ہو جاتے ہیں، لیپ‌ٹوپ اور موبائل چلتے رہتے ہیں۔ پھر بجلی آتی ہے، راؤٹر اور ڈیسک‌ٹوپ دوبارہ چلتے ہیں۔ اب راؤٹر کی ریم صاف ہو چکی ہوتی ہے اور جب پہلا ڈیسک‌ٹوپ ایڈریس مانگتا ہے تو راؤٹر 192.168.1.2 کا ایڈریس مہیا کرتا ہے، لیکن یہ ایڈریس ایک لیپ‌ٹوپ پہلے سے استعمال کر رہا ہے اور یہاں سے مسئلہ شروع ہوتا ہے۔
دو حل، 1- تمام کمپیوٹرز کو علیحدہ علیحدہ سٹیٹک ایڈریس دے دیں یا 2- جب بجلی آئے تو تمام کمپیوٹرز/ڈیوائسز جو بند نہیں ہوئی تھیں کا آئی پی ری‌سیٹ کر لیں۔
میں نے راؤٹر میں ڈی ایچ سی پی کے ایڈریس 192.168.1.11 سے 192.168.1.20 تک سیٹ کیے ہیں اور اپنا پی سی 192.168.1.3 سٹیٹک ایڈریس پر سیٹ کیا ہے۔
 

اسد

محفلین
اگر راؤٹڑ کی سیٹنگ کو چھیڑنا نہ چاہیں تو ڈیسک ٹوپ کمپیوٹرز کو آخر کے سٹیٹک آئی پی ایڈریس (250 سے آگے والے) دے دیں، مثلاً 192.168.1.251۔
 
Top