انٹر پرائز آرکیٹیچر ایک تعارف

بہت سے مینیجرز کے لیئے انٹر پرائز آرکیٹیکچر کا ذکر بھی عجیب و غریب نتائج لاتا ہے ۔ کچھ جذباتی ہوجاتے ہیں تو کچھ خوفزدہ اکثر کے لیئے انٹر پرائز آرکیٹیکچر کا مطلب ایک اور ایسا آئی ٹی کا منصوبہ ہے جو خرچ کے ساتھ ساتھ وقت کا طالب بھی ہے ۔ اور اس کے کچھ خاص فوائد بھی نہیں ہیں ۔ جبکہ کچھ کے نزدیک ایک ایسی ضروری چیز ہے کہ کچھ بھی کرنے سے قبل وہ یہ دیکھنا ضروری سمجھتے ہیں کہ اس میں یہ شامل ہے یا نہیں تاکہ صحیح معنوں میں کام ہو سکے ۔
لیکن انٹر پرائز آرکیٹیکچر کیا ہے ۔ اس سے کون کون فوائد حاصل کر سکتا ہے ۔ اور کیا یہ صحیح معانی میں فائدہ مند بھی ہے یا نہیں ۔
انٹر پرائز آرکی ٹیکچر کی کئی تعاریف ہیں جن کی مشکل سے مشکل تکنیکی زبان میں وضاحتیں کی گئی ہیں ۔ لیکن اصل میں انٹرپرائز آرکیٹیکچر بہت سادہ سی چیز ہے ۔ یہ اس خیال سےشروع ہوتا ہے کہ جب کوئی کسی منصوبہ کے آغاز سے بھی پہلے اسکی منصوبہ بندی شروع کرتا ہے ۔اور اس بات کا فیصلہ ان لوگوں کو کرنا ہوتا ہے جنہوں نے کاروبار کرنا ہے نہ کہ جو اس کاروبار کے آئی ٹی ڈویژن کو سنبھالے ہوئے ہوں ۔ کہ کیا درکار ہے (ضروریات)
ہم غیر تکنیکی زبان میں ایک مثال سے اسے سمجھانے کی کوشش کرتے ہیں ۔ جیسے کہ گھر بنانا ۔ ایک معمار کو یہ کہنا کہ مجھے ایک گھر بنا دو کافی نہیں ہے ۔ معمار کو گھر بنانے کے لیئے معلومات درکار ہیں جیسے کہ کتنے افراد اس گھر میں رہیں گے ، انہیں کیا کیا سہولیات درکار ہوں گی ، کمرے کتنے ہوں گے، بنیادی ہوں یا پھر آسائشی ہوگا، کتنے عرصے بعد گھر کو دوبارہ بنانا چاہیں گے اور گھر کتنے عرصے میں مکمل ہوجائے گا وغیرہ وغیرہ
یہ تمام سوالات اعلیٰ درجے کے ہیں ۔ انکے نیچے ہزار تفاصیل کا طے کرنا ہوگا لیکن یہ کام وہ کارکن کرتے ہیں جنکا اس گھر کی تعمیر میں کردار ہوگا ۔
آپ کو ایک مالک کے طور پر شاید یہ پروا بھی نہ ہو کہ اس کے کچن میں کیل دو انچ کے لگائے جا رہے ہیں یا کہ آدھے انچ کے کیل کہیں اور لگائے جا رہے ہیں ۔ جو بات آپ کے لیئے باعث اہمیت ہے وہ یہ ہے کہ گھر میں لگائی جانے والی اشیاء جازب نظر ہوں ۔ آپ کی ضروریات پوری کرتی ہوں اور گھر کی عمر تک وہ قابل استعمال حالت میں اپنی جگہ پر پیوستہ رہیں ۔
اب اسی مثال کو آگے لے کر چلتے ہیں ۔ معمار ہوسکتا ہے کہ آپ کے لیئے صفر سے شروع نہ کرے ۔ وہ کچھ بنے بنائے منصوبوں کے ساتھ آپ کے پاس آئے اور آپ سے کہے کہ آپ اپنی پسند کے مطابق اس میں جو جو تبدیل کرنا چاہیں بتا دیں ۔ ایسے منصوبے ایک حد تک تو تبدیلی کے ساتھ چل سکتے ہیں لیکن بنیادی تبدیلیوں کے لیئے تیار نہ ہوں ۔ جیسے گھر کے بیچوں بیچ ایک سوئمنگ پول کا بنانا ، یا کوئی اور ایسی تبدیلی جو اس اساسی منصوبے کا حلیہ بگاڑ کر رکھ دے ۔
جب گھر بنانے کی بات کریں تو یہ یقینی امر ہے کہ مالک اس قسم کی ضروریات سامنے رکھے گا ، اگر نہیں رکھتا تو شاید اسکے پاس لٹانے کو بہت کچھ ہے ۔ کیونکہ اسے نہ تو مکان کی تکمیلی مدت ۔ نہ طبیعی عمر اور نہ ہی اس میں رہنے کی فکر ہوگی ۔ دوسری صورت میں اسے یہ معلومات معمار یا اس کے ٹھیکیدار کو دینا ہی ہونگی ۔ کہ اسے کیا چاہیئے اور اسکی ضروریات کیا ہیں ۔
انٹرپرائز آرکیٹیکچر کی بنیاد اس فراست پر رکھی گئی ہے کہ ٹیکنالوجی کا مقصد انسانیت کی خدمت تو ہے ہی لیکن کاروبار کی خدمت بھی اس کے مقاصد میں سے ایک ہے ۔جو بھی ٹیکنالوجیز منتخب کی جائیں انکی شکل و صور ت نہیں بلکہ آپ کے کاروبار میں استعمالات ، فوائد اور جزوی طور پر اسکی قیمت کو بطور پیمانہ کام کرنا ہو، بلکہ یہ کہنا زیادہ مناسب ہوگا کہ یہ فیصلہ کرنا کہ کن ٹیکنالوجیز کے استعمال سے کام ہو جائے ۔ اور کام کیا ہو یہ فیصلہ کرنا یا تو اس کمپنی کے مین دفتر یا مالکان کے نمائیندے یا پھر مالکان خود کریں گے ۔




continued
 

بلال

محفلین
مگر یہ معلومات مکمل نہیں ہیں عوام الناس کی عدم دل چسپی کی بناء پر میں نے باقی کا مضمون نہیں لکھا

میں نے آپ کی تحریر پڑھی تھی بلکہ دو بار پڑھی۔تحریر کے آخر پر continued دیکھ کر پوسٹ کرنا مناسب نہیں سمجھا تھا اور شائد ان دنوں شکریہ کا بٹن غائب تھا اس لئے شکریہ ادا نہیں کر سکے۔
 

محمد وارث

لائبریرین
مگر یہ معلومات مکمل نہیں ہیں عوام الناس کی عدم دل چسپی کی بناء پر میں نے باقی کا مضمون نہیں لکھا

فیصل صاحب بہت معلوماتی تحریر ہے اور آپ فکر نہ کریں کہ آپ کا کام تو فقط 'پہنچنا' ہے، کوئی سنتا ہے یا نہیں تو اسکی مرضی، کوئی فیضیاب ہوتا ہے یا نہیں تو اسکی قسمت، اور یہ بھی کہ ہم جیسے تو سیاست اور مذہب کے شاہسوار ہیں، ہمیں کیا ان معلوماتی اور مفید تحریروں سے :)

میری استدعا یہی ہے کہ اپنا مضمون مکمل کریں، نوازش!
 

فا ر و ق

محفلین
شیدت سے کوئی انتظار نہ کرے اس پوسٹ کا
کیوں کہ انتظار کی گھریاں بہت تویل ہو تی ہیں

انشاءاللہ کل اس کو پرھنے کی سعادت نصیب ہو گی
 
انتظار کی گھڑیاں بے شک لمبی ہوتی ہیں
لیکن بات مناسب کرنا اتنا تو آسان نہیں
لکھوں گا فاروق یہاں پر باتیں انفار میشن کی
ان کو پڑھنا اور سکھانا اتنا تو آسان نہیں
 
نہ کہ وہ ٹیکنالوجسٹس جو کہ یقیناََ اپنے کام کی دقیق تفاصیل سے تو واقف ہو سکتے ہیں لیکن کاروبار یا اسکی مصلحت سے انکی واقفیت کا ہونا ضروری نہیں ۔ بلاشبہ وقت کا بھی اپنا کردار ہے ۔ کیونکہ جو بھی "کام" آج ہے یقینی بات ہے کہ اس کام کی نوعیت آنے والے پانچ برس میں مختلف ہوگی ۔ جو ٹیکنالوجی آج استعمال ہو رہی ہے یقینی طور پر وہ نہیں ہوگی جو پانچ برس بعد کی ضرورت کو سمجھ کر اسے پورا کر سکے لہذا اینٹر پرائز آرکی ٹیکچر کی بات جب بھی ہوگی مستقبل اس کا لازمی جزو ہوگا ۔
اب اینٹر پرائز آرکی ٹیکچر کی بات اس قدر غیردلچسپ اور مبہم کیوں ہوتی ہے یا اسے کیا چیز ا س قدر غیر دل چسپ بنا دیتی ہے ۔
آئیں اس بات پر غور کرتے ہیں کہ کیوں ۔۔؟
اینٹر پرائز آرکی ٹیکچر میں تقریبا ویسے ہی مسائل زیر بحث آتے ہیں جیسے کہ کسی گھر کی تعمیر میں بلکہ کئی مقامات پر تو ایسا لگتا ہے کہ اس کے طریقہ کار بھی ویسے ہی ہیں ۔ اس میں بعض مسائل اسے سمجھنا مزید مشکل بنا دیتے ہیں
1۔ عموما اینٹر پرائز آرکی ٹیکچر ایک خالی پلاٹ پر نہیں بنتا ۔ اکثر وہاں کچھ نہ کچھ چل رہا ہوتا ہے ۔ دوسرے الفاظ میں آرکی ٹیکٹ کی مدد کو کچھ نہ کچھ وہاں ضرور موجود ہوتا ہے ۔ جبکہ مینیجرز اپنے ساتھی ملازمین کے ساتھ آگے بڑھنے کی کوشش میں ہوتے ہیں آرکی ٹیکٹ کا کام کچھ وقت اس ماحول میں گذار کر یہ جائزہ لینا کہ وہاں پہلے سے کیا کچھ ہے ہمیشہ ممکن نہیں ہوتا حالانکہ یہ سب جانے بنا کہ وہاں کیا پہلے سے موجود ہے کیسے استعمال ہو رہا ہے ۔ کیا طریقہ کار ہے ۔ کوئی تحسین یا اضافہ ناممکن ہوگا ۔
 
2۔ آپ انٹر پرائز آرکی ٹیچر کو ہاتھ بڑھا کر ایک گھر کی طرح سے چھو نہیں سکتے کیونکہ جب ایک گھر بنایا جاتا ہے تو آپ اسے دیکھ سکتے ہیں اسے چھو سکتے ہیں اس میں سے گزر سکتے ہیں لیکن دوسری طرف جب ایک اینٹر پرائز آرکی ٹیکچر مکمل کر لیا جاتا ہے تو اس کے نتیجے میں آپ کام کو مکمل ہوتے ہوئے دیکھ سکتے ہیں ۔ لیکن کوئی طے شدہ طریقہ نہیں ہے کہ آپ اس میں سے گزر سکیں اور سب سے بری بات کہ اینٹر پرائز آرکی ٹیکچر کا مکمل ہونا یا نامکمل ہونا تب ہی معلوم ہوتا ہے جب کوئی مسئلہ کھڑا ہوتا ہے ۔
اینٹر پرائز آرکی ٹیکچر کا اپنا ایک طریقہ کار اور شرائط استعمال ہوتی ہیں جنہیں سمجھنا ضروری ہوتا ہے اور انہیں سمجھ نہ پانا کام میں ایک ایسی رکاوٹ کا کردار ادا کرسکتا ہے جو اصل میں بہت معمولی اور عمومی سی معلومات ہوں ۔ اگر کوئی گھر بنانے کے فن سے واقف نہ بھی ہو تو بھی اس کے لیئے ایک نقشہ کو جاننا چنداں مشکل نہیں ہوتا ۔ ایک ہی نظر میں وہ جان لیتا ہے کہ گھر میں کچن کدھر ہے ۔ بیت الخلا کہاں ہے یا کسی کمرے میں دروازہ یا کھڑکی ہے یا نہیں ۔ جبکہ اسکے برعکس بہت سے لوگ یہ نہیں جان پاتے کہ ایک کونٹیکسٹ ڈائگرام کیا ہے ۔ حالانکہ یہ ایک نقشہ نما خاکہ ہوتا ہے جو کہ اینٹرپرائز آرکی ٹیچر میں استعمال ہوتا ہے اور اسکا کام یہ ہوتا ہے کہ ایک پروگرام یا کمپیوٹر کو دوسرے پروگرام یا کمپیوٹر سے انٹر ایکٹ کرنا ہوگا۔ اس کا کام پروگرامز اور نظاموں کو ایک دوسرے کے دروازے دکھانا اور کسی بھی کمی کی صورت میں فوری طور پر اس کمی کے متعلق معلومات کا فراہم کرنا ہے
بہت سے لوگ یہ بھی کہتے ہیں کہ اس شعور کی کمی ہے کہ اینٹر پرائز آرکی ٹیکچر کسی بھی کاروبار کی ادارت (بزنس مینیجمنٹ) یا تقنیہ معلومات کی ادارت (آئی ٹی مینیجمنٹ) میں کیا کردار ادا کر سکتا ہے ۔ جب ہم لوگوں کو انٹر پرائز آرکی ٹیچر کے متعلق بتاتے ہیں تو اکثر وہ یہ کہنے لگتے ہیں کہ آپ ہمیں کسی ٹیکنیکل مسئلے کے متعلق نہیں بتا رہے بلکہ یہ تو ہمیں یہ بتایا جارہا ہے کہ ہمیں اپنا کام بہتر طریقے سے کیسے کرنا ہے ۔
لہذا موٹے موٹے نکات میں سے ایک یہ بھی ہے کہ اینٹر پرائز آرکی ٹیکچر صرف تقنیہ معلومات کا مسئلہ نہیں ہے بلکہ اس میں کاروباری مسائل ۔ پراسیس ۔ اور پروسیجرز کی وضاحت کو بھی مد نظر رکھنا ہوتا ہے کیونکہ کچھ معقول بات نہیں ہے کہ ایک ایسے نظام کو آٹومیٹک کر دیا جائے جو نااہل یا غیر منظم ہو لہذا کاروباری پراسیس کو جاننا اور اسے ڈاکیومنٹ کرنا مکمل اینٹر پرائز آرکی ٹیکچرنظام کی بنیادی اکائی ہے ۔
 
Top