انپیج اور کیو پی ایس ۳،۲ ونڈوز ۸ میں!

arifkarim

معطل
السلام علیکم!
محفل پرمیں نے کئی بار پڑھا ہے کہ داخلی صفحہ۳ کھڑکی ۸ میں کام نہیں کرتا! سچ تو یہ ہے کہ اس بات میں رتی بھر بھی حقیقت نہیں۔ خرد لطیف جالبین ۱۰ میں تلاش کے دوران معلوم ہوا کہ جو مصنع لطیف کھڑکی ۸ میں نصب نہ ہو سکے، اسکو با آسانی کھڑکی ۷ انداز میں چلایا جا سکتا ہے:
b291.gif
داخلی صفحہ ۳،۲ کھڑکی ۸ میں القلم تاج نستعلیق کے ساتھ:
b292.gif
b293.gif
قرآن اشاعاتی نظام ۳،۲ کھڑکی ۸ میں پارہ عدد ا کے ساتھ:
b294.gif
b295.gif
 
مدیر کی آخری تدوین:

arifkarim

معطل
مندرجہ بالا پوسٹ کی لغت
داخلی صفحہ: ان پیج
کھڑکی: ونڈوز
خرد لطیف: مائکرو سافٹ
جالبین: انٹر نیٹ
مصنع لطیف: سافٹ وئیر
قرآن اشاعاتی نظام: قرآن پبلشنگ سسٹم
 
قیصرانی

لائبریرین
مندرجہ بالا پوسٹ کی لغت
داخلی صفحہ: ان پیج
کھڑکی: ونڈوز
خرد لطیف: مائکرو سافٹ
جالبین: انٹر نیٹ
مصنع لطیف: سافٹ وئیر
قرآن اشاعاتی نظام: قرآن پبلشنگ سسٹم
او بھائی، اردو وکی پیڈیا کی زبان کو یہاں متعارف نہ کرائیں، ورنہ لوگ محفل چھوڑ چھاڑ کر کوچہ ملنگاں کا رخ کر لیں گے
 
arifkarim

معطل
سافٹ ویئر کے لیے مصنعِ لطیف کی اصطلاح مجھے پسند آئی۔ :D

ویسے اس مصنع کا تلفظ کیا ہو گا؟
سافٹ ویئر کے لیے مصنعِ لطیف کی اصطلاح مجھے پسند آئی۔ :D

ویسے اس مصنع کا تلفظ کیا ہو گا؟

مُصَنَّع لَطِیف یا مَصنُوعِ لطیف (software) شمارندی برنامہ جات اور متعلقہ معطیات کا ایک ایسا مجموعہ جو شمارندہ کو یہ بتانے کہ کیا کرنا ہے اور کیسے کرنا ہے کیلئے ہدایات فراہم کرتا ہے۔ دوسرے الفاظ میں، مصنع لطیف ایک ایسا تصّوراتی وجود (conceptual entity) جو کسی معطیاتی عملیتی نظام (data processing system) کے تشغیل سے متعلقہ شمارندی برنامہ جات، دستورات العمل اور وابستہ دستاویزکاری (documentation) کا مجموعہ ہوتا ہے۔ یہ دراصل ایسی ہدایات ہوتی ہیں جن پر شمارندہ اپنے مصنوع کثیف (Hardware) کی مدد سے عمل پیرا ہوکر تجزیاتی افعال انجام دیتا ہے، یعنی مصنع لطیف میں شمارندہ سے متعلق وہ سب معطیات اور برنامہ جات شامل ہیں جن کو برقی طور پر شمارندہ میں پہنچایا جاسکے۔ مصنع لطیف کو مصنع کثیف کی طرح چھوا نہیں جاسکتا، اِس کا کوئی مادی وجود نہیں ہوتا اور یہ صرف سوچ بچار اور گمان کے ذریعے ترتیب دی گئی ن۔ق۔شہ گری ہوتی ہے جس پر شمارندہ عمل کرتا ہے۔
http://ur.wikipedia.org/wiki/مصنع_لطیف
 
نعیم سعید

محفلین
زبردست، بہت بہت شکریہ۔
لگتا ہے آپ نے بھی ’ان پیج‘ والوں کے دکان بند کروانے کی ٹھان رکھی ہے۔;)
 
محمد بلال اعظم

لائبریرین
جالبین دیکھ کر مجھے ایسا لگا کہ یہ حالبین ہے ،

بہت ہی عجیب معلوم ہوا کہ کمپیوٹر میں حالبین کہاں سے در آئے ؟

یہ اردو دیکھ کر سوچ کے دروازے کھلنے اور بند ہونے شروع ہوگئے۔ اب اس انتظار میں تھا کہ آگے مثانہ وغیرہ کا ذکر بھی ہوگا اور خیرسے توالد و تناسل بھی اس کم بخت ( کمپیوٹر) میں شروع ہوجائیں گے۔
 
او بھائی، اردو وکی پیڈیا کی زبان کو یہاں متعارف نہ کرائیں، ورنہ لوگ محفل چھوڑ چھاڑ کر کوچہ ملنگاں کا رخ کر لیں گے
ایسی "اردو" پڑھ کر میرے تو چودہ طبق روشن ہو جاتے ہیں :)
جالبین دیکھ کر مجھے ایسا لگا کہ یہ حالبین ہے ،

بہت ہی عجیب معلوم ہوا کہ کمپیوٹر میں حالبین کہاں سے در آئے ؟

یہ اردو دیکھ کر سوچ کے دروازے کھلنے اور بند ہونے شروع ہوگئے۔ اب اس انتظار میں تھا کہ آگے مثانہ وغیرہ کا ذکر بھی ہوگا اور خیرسے توالد و تناسل بھی اس کم بخت ( کمپیوٹر) میں شروع ہوجائیں گے۔
صلائے عام ہے یارانِ نکتہ داں کے لئے
محفل پر قذاقی مصنع لطیف بانٹنے کی اجازت نہیں ہے۔ کسی دوسرے فارم پر کوشش کیجئے۔
اچھا ہےکہ یہ قذاقی ہی رہا ورنہ قذافی کو لوگ تلاش کرنا شروع کردےتے
 
arifkarim

معطل

arifkarim

معطل
صلائے عام ہے یارانِ نکتہ داں کے لئے

اچھا ہےکہ یہ قذاقی ہی رہا ورنہ قذافی کو لوگ تلاش کرنا شروع کردےتے
ویسے قذافی کا نام قذاقی ہی ہونا چاہئے تھا کیونکہ تیل نکلنے سے پہلے اس علاقہ کے لوگ بربر قذاقی کہلاتے تھے:
http://en.wikipedia.org/wiki/Barbary_pirates
 
Top