انپیج فائلوں کے ایرر کا کیا حل؟

ijaz1976

محفلین
انپیج پروگرام میں کام کرتے ہوئے بعض اوقات فائل کرپٹ ہوجاتی ہے اور اوپن نہیں ہوتی اور بعض اوقات تو اس کی بیک اپ فائل بھی اوپن نہیں ہوتی، یہ مسئلہ سمپل ٹیکسٹ فائلوں میں بھی آجاتاہے اور ایسی فائلیں جن میں ٹیکسٹ باکسز سٹائل شیٹس پکچرز اور خاص طور پر ٹیبل ہو تو ان فائلوں میں تو اکثر اوقات ایرر آجاتا ہے ، یہ عموماً اس نوعیت کا ہوتا ہے کہ یا تو فائل کرپٹ ہونے کے بعد ان پیج اچانک بند ہوجاتا ہے یا اگر فائل اوپن ہوجاتے تو بھی کوئی بھی چیز ٹیکسٹ یا ٹیکسٹ باکسز یا کوئی بھی چیز کاپی وغیرہ کرنے سے انپیج میں ایرر آجاتا ہے اور انپیج بند ہوجاتا ہے۔ :confused:
برائے مہربانی پروگرامنگ، ریورس انجینئرنگ اور ڈی بگنگ کے ماہر حضرات اس مسئلے کے حل کے متعلق بھی کچھ ضرور بتائیں کہ اس طرح کےایررز کو کس طرح ریموو کیا جائے کیونکہ ابھی یونی کوڈ اردو پروسیسرز ابتدائی مراحل میں ہی ہیں اور اکثر جگہ ذاتی اور پروفیشنل مقاصد کے لئے انپیج ہی استعمال ہوتاہے اس مسئلے کے حل سے بہت سےلوگوں کی مشکلات حل ہوجائیں گی اور وہ آپ کو دعائیں دیں گے
:biggrin:
اللہ آپ کو جزائے خیر عطا فرمائے (آمین)۔
 
ذیشان حیدر

محفلین
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
جناب !اس کا ایک حل جو میں نے کسی صاحب سے پوچھا تھا وہ یہ ہے کہ آپ ان پیج کی فائل کو کھولنے کے ساتھ ہی فوراً f8پریس کرتے جائیں۔ (یاد رہے یہ ایک ٹوٹکہ ہے اگر چل گیا تو تیر ورنہ تکا والا حساب ہوگا) اگر فائل کھل جائے تو فوراً اس کو save asکر کے کسی دوسرے نام سے سیو کردیں۔ انشاء اللہ تعالیٰ فائل سیو ہو جائے گی اور پرابلم نہیں کرے گی۔ والسلام
 
ijaz1976

محفلین
ذیشان بھائی السلام علیکم!
کیا آپ نے اس ٹوٹکے کو آزما کر دیکھا ہے کیونکہ یہ تو ونڈوز کے سٹارٹ ہوتے وقت سیف موڈ یا دوسری آپشن میں جانے کے لئے استعمال ہوتا ہے
 
arifkarim

معطل
ایک اور ایرر وائی فائل حاضر ہے یہ فائل تو کھلتے ہی انپیج بند ہوجاتا ہے برائے مہربانی حل کے ساتھ ساتھ طریقہ کار بھی بتائیں

http://dl.dropbox.com/u/3860741/New Error.inp

شکریہ و جزاک اللہ
http://arifkarim.no/Public/ERROR FILE.INP
لیجئے اسکو ری سیو کیا ہے۔ اب شائد وہ مسئلہ نہ آئے!
 
مدیر کی آخری تدوین:
ایک اور ایرر وائی فائل حاضر ہے یہ فائل تو کھلتے ہی انپیج بند ہوجاتا ہے برائے مہربانی حل کے ساتھ ساتھ طریقہ کار بھی بتائیں

http://dl.dropbox.com/u/3860741/New Error.inp

شکریہ و جزاک اللہ
واقعی اس فائل میں‌تو مسلہ ہے( پوری فائل میں‌سٹارٹ پوزیشن ہی ختم ہو چکی ہے اس لیے نہ تو انپیج اور نہ ہی کنورٹر اس کوریڈ کر سکتا ہے ) اسی لیے یہ کنورٹ بھی نہیں‌ہورہی تھی لیکن پروگرام میں کچھ تبدیلیوں‌کے بعد کنورٹ تو ہو ہی گئی ہے لیکن اس میں فائل کو مکمل طور پر کنورٹ کرنا پڑا اس لیے اضافی ٹیکسٹ کو حذف کرنا پڑے گا۔
کنورٹ شدہ فائل
http://dl.dropbox.com/u/2700846/New Error_convert.txt
 
ijaz1976

محفلین
لیکن ابرار بھائی یہ تو ٹیکسٹ میں کنورٹ ہوگئی ہے اور قابل استعمال نہیں رہی۔ اصل فائل میں تو ٹیکسٹ باکسز اور دوسری سیٹنگز وغیرہ تھیں کیا وہ فائل اپنی مکمل سیٹنگز کے ساتھ بحال نہیں ہوسکتی کیونکہ اس طرح کنورٹ کرنے کے بعد تو یہ مفید نہیں رہی، اگر صرف ایرر ہی ریموو ہوجائے تو کمال ہوگا کیونکہ بغیر سیٹنگ والی اس کی ٹیکسٹ فائلز تو میرے پاس ہیں لیکن اس فائل میں میں نے ٹیکسٹ کی سیٹنگ ٹیکسٹ باکسز وغیرہ لگا کر کی ہوئی تھی اگر یہ فائل ریکور نہ ہوسکی تو پھر دوبارہ سے محنت کرکے یہ فائل بنانا پڑے گی۔
اس کے علاوہ برائے مہربانی فائلز میں سے ایرر ریموو کرنے کا طریقہ ہی کم از کم بتا دیں تاکہ کچھ تو ہم اندھوں کے علم میں بھی اضافہ ہو۔
شکریہ
جزاک اللہ
 
یہ فائل چیک کریں:
http://arifkarim.no/Public/ERROR FILE.INP
کیا اس میں بھی ایرر ہے؟
 
مدیر کی آخری تدوین:

ijaz1976

محفلین
فائل میں ایرر

http://arifkarim.no/Public/error file.inp
لیجئے اسکو ری سیو کیا ہے۔ اب شائد وہ مسئلہ نہ آئے!

عارف کریم بھائی اس فائل میں ابھی بھی ایرر موجود ہے آپ اس فائل کی فارمیٹنگ کو چھیڑ کر دیکھیں مثلاً کوئ ٹیکسٹ باکس کاپی کرکے پیسٹ کریں یا پیلے کلر والے ٹیکسٹ باکس میں فانٹ سائز کلر وغیرہ تبدیل کرکے دیکھیں تو فائل بند ہوجاتی ہے۔
برائے مہربانی اس ایرر کو ریموو کرنے کا اگر کوئ طریقہ کار ہے تو وہ بھی بتا دیں
شکریہ
جزاک اللہ
 
مدیر کی آخری تدوین:

ijaz1976

محفلین
مدیر کی آخری تدوین:
Top