انپیج کی شناسائی رکھنے والے ساتھیوں سے استفسار


انپیج میں حاشیہ لگانا ہے لیکن حاشیہ والے نمبر سے پہلے اور بعد میں بریکٹ بھی لگانے ہیں کسی ساتھی کو اگر علم ہو کہ کیسے حاشیہ کے نمبر کیطرح بریکٹ کو ٹیکسٹ سے تھوڑا اوپر کرکے اسی سائز میں بنایا جائے جو حاشیہ کی ہے ،تو مہربانی کرکے رہنمائی فرمائیں ۔
 

محمد وارث

لائبریرین
بریکٹ اور حاشیہ نمبر سلیکٹ کر کے ان دونوں چیزوں کا جتنا فانٹ چھوٹا کرنا ہے اتنا چھوٹا کر لیں، اس طرح بریکٹ اور حاشیہ نمبر دونوں ایک جیسے لیکن متن سے چھوٹے ہو جائیں گے۔

اب ان کو باقی متن سے تھوڑا اوپر کرنے کے لیے، بریکٹ اور حاشیہ نمبر کو سلیکٹ کرتے ہوئے اوپر والی بار سے format, اس کے بعد character اور اس کے بعد Baseline Shift کو دیکھیے۔ بیس لائن شفٹ میں منتخب مواد کو متن سے اوپر لے جانے کے لیے سائز منفی میں درج کریں۔

امید ہے مسئلہ حل ہو جائے گا۔
 

محمد وارث

لائبریرین
ip1.jpg
 
Top