انپیج کے نستعلیق ٹیکسٹ کو کسی شکل میں ڈھالنے کا کیا طریقہ ہے؟

نبیل

تکنیکی معاون
السلام علیکم،

کورل ڈرا اور فوٹوشاپ میں عام ٹیکسٹ ٹول کے ذریعے کسی بھی پاتھ پر ٹیکسٹ لکھا جا سکتا ہے۔ لیکن مجھے ایسا طریقہ درکار ہے جس کے ذریعے انپیج کے نوری نستعلیق والے ٹیکسٹ کو بھی کسی شکل جسے کہ نیم دائرہ (semi-circle) میں لکھا جا سکے۔ انپیج کے ٹیکسٹ کو کورل ڈرا یا فوٹوشاپ میں لے جانا تو آسان ہے۔ اگر ہمارے گرافکس کے ماہرین میں سے کوئی صاحب اس مسئلے کا حل بتا دیں تو میں بہت شکر گزار ہوں گا۔

والسلام
 
شاکرالقادری

لائبریرین

نبیل!
یہ وہ سوال ہے جس کا جواب میں تین سال تک تلاش کرتا رہا لیکن کسی نے نہ بتایا اور پھر ایک دن اچانک یہ خود مجھ سے ہی ہوگیا
آپ کے لیے بھی نسخہ حاضر ہے

1۔۔۔۔۔۔۔۔ آپ حسب دستور ٹیکسٹ لائن کو ان پیج سے کورل ڈرا میں لے جائیں
2۔۔۔۔۔۔۔۔ اس ٹیکسٹ لائن کو " ان گروپ" کرلیں
3۔۔۔۔۔۔۔ اس کے بعد "ان گروپ" شدہ لائن کو پورے کا پورا منتخب کریں اور "کمبائن" کرلیں
4۔۔۔۔۔۔۔ ا س لائن کے ساتھ مزید کوئی چھڑ چھاڑ نہ کریں
5۔۔۔۔۔۔۔ ایک عدد دائرہ ڈرائنگ کر لیں
6۔۔۔۔۔۔ ڈائرہ اور ٹیکسٹ لائن دونوں کو منتخب کر لیں
7۔۔۔۔۔۔ اب "فٹ ٹیکسٹ ٹو پاتھ" کی کماند استعمال کریں

انشاء اللہ افاقہ ہوگا

اور ھان! میں نے یہ " اردو محفل" لکھا ہے اگر مناسب سمجھیں تو محفل کی موجود پیشانی کو اس سے بدل دیں اگر سائز کا معاملہ ہو تو بتا دیجئے گا میں سائز تبدیل کردونگا

By shakirulqadree
 
نبیل

تکنیکی معاون
شاکرالقادری صاحب۔۔ جزاک اللہ ۔۔ ماشاءاللہ

میں نے آپ کی ارسال کردہ تصویر بھی محفل فورم کی زینت بنا دی ہے۔ :)

سچ بتائیں کہ کورل ڈرا کے اس ٹرک کے علاوہ تین سال کے مراقبے میں کائنات کے اور کون کون سے راز آپ پر منکشف ہوئے ہیں۔ :grin:
 
بسم اللہ الرحمن الرحیم
السلام علیکم
نبیل بھائی پہلی مرتبہ سچ مچ ہنسایا ویسے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

:)
 
نبیل

تکنیکی معاون
شکریہ واجد۔ آپ کے نظریات سے اختلاف کے باوجود میں آپ کی وسعت قلبی کا معترف ہوں۔
 
ابوشامل

محفلین
برادر شاکر ! میرے پاس تو ان پیج کا ٹیکسٹ کمبائن کرتے ہی ٹوٹ جاتا ہے، چند الفاظ درست لکھے ہوتے ہیں باقی کے الفاظ اور نقط بکھر جاتے ہیں۔ اس مسئلے کا کوئی حل ہے؟
 
نبیل!
یہ وہ سوال ہے جس کا جواب میں تین سال تک تلاش کرتا رہا لیکن کسی نے نہ بتایا اور پھر ایک دن اچانک یہ خود مجھ سے ہی ہوگیا
آپ کے لیے بھی نسخہ حاضر ہے

1۔۔۔۔۔۔۔۔ آپ حسب دستور ٹیکسٹ لائن کو ان پیج سے کورل ڈرا میں لے جائیں
2۔۔۔۔۔۔۔۔ اس ٹیکسٹ لائن کو " ان گروپ" کرلیں
3۔۔۔۔۔۔۔ اس کے بعد "ان گروپ" شدہ لائن کو پورے کا پورا منتخب کریں اور "کمبائن" کرلیں
4۔۔۔۔۔۔۔ ا س لائن کے ساتھ مزید کوئی چھڑ چھاڑ نہ کریں
5۔۔۔۔۔۔۔ ایک عدد دائرہ ڈرائنگ کر لیں
6۔۔۔۔۔۔ ڈائرہ اور ٹیکسٹ لائن دونوں کو منتخب کر لیں
7۔۔۔۔۔۔ اب "فٹ ٹیکسٹ ٹو پاتھ" کی کماند استعمال کریں

انشاء اللہ افاقہ ہوگا

اور ھان! میں نے یہ " اردو محفل" لکھا ہے اگر مناسب سمجھیں تو محفل کی موجود پیشانی کو اس سے بدل دیں اگر سائز کا معاملہ ہو تو بتا دیجئے گا میں سائز تبدیل کردونگا

By shakirulqadree

بہت ہی مجرب نسخہ ہے۔ مجھے بھی اس نسخے سے بہت افاقہ ہوا ہے۔ شکریا جناب!
 
ٲڈوبی الیسٹریٹر میں‌ بھی یہ کام آسان ہے
نیز نئے‌ فوٹو شاپ‌ میں بھی ممکن ہے

ویسے‌ نبیل کئی دنوں سے‌ جو آپ نے اردو محفل لگایا ہوا تھا مجھے‌ دیکھ کر بار بار یہ خیال آ رہا تھا کہ نیا لکھ کر آپ کو ارسال کردوں۔ کیونکہ مناسب معلوم نہیں ہو رہا تھا۔ بھلا ہو محترم المقام شاکر صاحب کا کہ انہوں نے لکھ دیا۔ ان شاء اللہ مجھے وقت ملتا ہے تو میں بھی کچھ لکھتا ہوں
 
موجو

لائبریرین
ان پیج کا ٹیکسٹ کورل میں بکھر جانا

السلام علیکم ورحم؎ اللہ وبرکاتہ
محترم ابوشامل بھائی میرے خیال میں آپ کا مسلہ اس وجہ سے ہے کہ آپ نے ونڈوز ایکس پی میں ملٹی لینگوئج سپورٹ انسٹال کی ہے اور ڈیفالٹ میں بھی عربی سلیکٹ ہے اگر تو معاملہ ایسا ہی ہے تو پھر آپ کو یہ عربی سپورٹ ان انسٹال کرنا پڑے گی۔
امید ہے کہ آپ کا مسلہ حل ہوجائے گا انشاء اللہ
 
نبیل

تکنیکی معاون
شاکرالقادری اور راسخ صاحبان، میری گزارش ہے کہ آپ مجھے گرافک بنا کر دینے کی بجائے اس کی psd فائل مہیا کر دیا کریں۔ اس طرح میں اس میں اپنی ضرورت کے مطابق ردوبدل کرنے کے قابل بھی ہو جایا کروں گا۔ آپ کی محبت کا اور آپ کے تعاون کا بے حد شکریہ۔ جزاک اللہ خیر۔
 
Top