انپیج ۔۔ نیا مسئلہ

ijaz1976

محفلین
السلام علیکم!
کل انپیج 2.97 میں ایک صفحہ کا لے آئوٹ بنایا آج وہ صفحہ کھل ہی نہیں رہا جبکہ کل تک اس میں کوئی مسئلہ نہیں تھا اور بالکل ٹھیک فائل سیو اور کلوز ہوئی تھی اب فائل اوپننگ بار کچھ فیصد تک چلنے کے بعد انپیج کلوز ہوجاتا ہے۔
کیا اس کا کوئی حل ہے؟؟؟
والسلام
 

ijaz1976

محفلین
جی شعیب بھائی میں نے اس کو دوسرے کمپیوٹر پر بھی کھولنے کی کوشش کی تھی کاپی کرنے کے بعد لیکن وہاں پر بھی وہی مسئلہ آرہا تھا دوسرے کمپیوٹر پر انپیج 2000 یعنی 2.4 اور ونڈوز 98 تھی اور پہلے والے کمپیوٹر پر ونڈوز ایکس پی اور انپیج 2.97 ڈونگل والا رجسٹرڈ اس سب کے باوجود بھی مسئلہ حل نہیں ہوا۔
 

سویدا

محفلین
بیک اپ فائل کھولنے کی کوشش کرین اگر وہ کھل جائے تو اسے سیو از کرکے سیو کردیں
 

ijaz1976

محفلین
بیک اپ فائل بھی کھول کے دیکھ لی ہے، باقی انپیج 3 تو یونیکوڈ بیسڈ ہے اس میں سیو کرنے کے بعد 2.97 میں فائل نہیں کھلتی۔
 

شیرازی

محفلین
ھوالشافی
اگر بیک اپ فائل ایک بار کھل جائے تو کنٹرول + اے یعنی آل سلیکٹ کر کے اسے نئے پیج میں پیسٹ کردیں یا ایک ایک پیرا گراف کاپی کر کے نئے پیج میں پیسٹ کردیں۔
 

ذیشان حیدر

محفلین
اگر ان پیج کی کوئی فائل نہ کھل رہی ہو یا ایرر دے تو اس کےلئے آسان طریقہ یہ ہے کہ فائل پر موئوس سے ڈبل کلک کریں اور اور فورا ایف ٹو دبائیں ۔ لیکن یاد رہے کہ پہلے سے ان پیج کا سوفٹ ویئر کھلا نہ ہو ۔
اس کے بعد سلیکٹ آل کر کے مواد کو کاپی کر کے نئی فائل کھول کر پیسٹ کر لیں۔
لیکن اگر اس فائل میں سیٹنگ وغیرہ بھی کی ہوئی ہے مثلاً ٹیبل وغیرہ یا ٹیکسٹ باکس وغیرہ بنایا ہے تو ظاہر ہے وہ تو کاپی نہیں ہوگا اس کےلئے یہ کریں کہ اگر کرسر شروع میں ہو تو آخر میں لے آئیں اور اگر آخر میں ہو تو شروع میں لے جائیں یا درمیان میں کہیں ہو تو اُسے شروع یا آخر میں لے آئیں اس کے بعد ایف ٹو دوبارہ پریس کریں امید ہے کہ کہ آپ کا مسئلہ حل ہو جائے گا۔ (سمیع اللہ آفاقی صاحب ایسا ہی کرتے ہیں)
 

ijaz1976

محفلین
ذیشان بھائی اگر صفحہ پر آپ نے لے آئوٹ بنایا ہوا ہو یعنی اس صفحہ پر ٹیکسٹ باکسز، لنک باکسز، پکچر باکسز وغیرہ ہوں تو پھر ایرر کی صورت میں کیا کرنا ہوگا، براہ کرم اس بارے میں رہنمائی فرمائیں کیونکہ آپ کا بتایا ہوا طریقہ کار ٹیبل اور ٹیکسٹ والے صفحہ کے لئے تو یقیناً کارآمد ہوگا لیکن ایسے صفحات جن پر آپ نے مختلف چیزیں یعنی ٹیکسٹ باکسز، لنکس باکسز، پکچرز وغیرہ لگا رکھی ہوں ان پر کام نہیں کرے گا۔
والسلام
اعجاز احمد
 
یہ ایرر عموما تب آتا ہے جب ان پیج میں آپ کوئی علامت مثلا: ’’ ! ‘‘ علامت لگائیں۔ لیکن مذکورہ علامت ہر وقت ایرر نہیں دیتی بلکہ کسی خاص فونٹ میں مثلا ٹریڈ عربک وغیرہ میں اگر یہ علامت لگائیں ہو تب ایر آتا ہے، دوسری وجہ یہ ہے کہ اگر آپ نے ٹیبل پر کام کیا ہے اور وہی ایک ٹبیل مواد زیادہ ہونے کی بناء پر پہلے صفحے کے علاوہ دوسرے صفہ پر بھی جارہا ہے تب بھی عموما یہ ایرر آتا ہے۔ اس کے علاوہ بھی چند وجوہات ہیں۔ اس صورت میں اس کا طریقہ یہ ہے کہ فائل پر ڈبل کلک کرکے کھولیں، اور جیسے ہی فائل کھلنے لگے، فورا ایف ٹو پریس کرکے فائل اسٹوری ایڈیٹر موڈ میں لے آئیں۔ اس کے بعد کرسر جس جگہ ہو وہاں سے ہٹا کر کافی دور لے جائیں، اتنا دور کہ اگر فائل ایک سے زائد صفحات پر مبنی ہے تو کرسر دوسرے صفحہ پر چلا جائے۔ اب دوبارہ ایف ٹو پریس کرکے اسٹوری ایڈیٹر موڈ سے اصل موڈ پر آجائیں۔ اُمید ہے کہ اب فائل مسئلہ نہیں کرے گی۔ اگر فائل پھر بھی ایرر دے تو اسٹوری ایڈیٹر میں کوئی ایسی علامت تلاش کریں جیسی اوپر ذکر کی جاچکی ہے اور تلاش کرکے اسے ڈیلیٹ کردیں، یا ٹیبل ایک سے زیادہ صفحات پر پھیلا ہوا ہے تو اسے ایک صفحہ تک محدود کردیں اور دوسرے صفہ پر الگ سے نیا ٹیبل بنائیں۔ پھر اسٹوری ایڈیٹر موڈ سے دوبارہ اصل موڈ میں آجائیں۔ انشاء اللہ آپ کی فائل بغیر ایرر کے کھل جائے گی۔
 

ijaz1976

محفلین
حافظ سمیع اللہ بھائی میرے سوال کا مقصد ہے کہ اگر اخباری صفحہ جو کہ انپیج میں تیار کیا جاتا ہے کرپٹ ہوجائے تو اس کا کیا حل ہے اس کو کیسے ری اوپن کیا جائے اور یہ ایرر کیسے دور ہوگا، دوسری بات یہ ہے کہ f2 والی ٹرک تو اس وقت کام کرے گی جب آپ نے فائل کلوز کرتے وقت ٹیکسٹ ٹول سلیکٹ کررکھا ہو اگر آپ نے ’’ایرو‘‘ یعنی جس کو ’’ِپک‘‘ ٹول کہتے ہیں سلیکٹ کررکھا ہو تو فائل f2 کا بٹن پریس کرنے سے سٹوری ایڈیٹر میں کیسے جائے گی۔ اس کے علاوہ میں نے جب فائل سیو کرکے بند کی تو اس وقت تو فائل میں کوئی ایرر نہیں تھا لیکن اب جب میں اس کو دوبارہ کھولنا چاہتا ہوں تو وہ فائل کھل ہی نہیں رہی۔ یہ مسئلہ زیادہ ترونڈوز ایکس پی میں آرہا ہے حالانکہ انپیج 2.97 رجسٹرڈ ڈونگل والا استعمال ہو رہا ہے جبکہ عام انپیج 2000 جو کہ ونڈوز 98 میں استعمال ہو رہا ہے اس میں اور ایررز تو ہیں لیکن یہ نہیں ہے کہ آپ نے فائل کو بالکل ٹھیک سیو کرکے بند کیا اور پھر وہ فائل کھلے ہی نہ، اب جو نئے کمپیوٹرز ہمارے پاس آئے ہیں وہ ونڈوز 98 کو سپورٹ نہیں کرتے اس لئے ایکس پی مجبوری ہے۔ اس مسئلہ کا حل بتائیں بعض اوقات یہ بھی ہوتا ہے کہ جیسے ہی آپ نے انپیج کی ایک فائل سے دوسری فائل میں کوئی چیز کاپی کی تو انپیج کلوزہوجاتا ہے اس کی کیا وجہ ہے حالانکہ دونوں فائلیں ایک ہی ورژن کی تیار شدہ ہوتی ہیں۔ یہ مسئلہ بھی ونڈوز ایکس پی میں ڈونگل والے رجسٹرڈ انپیج بلکہ انپیج 2000 میں بھی آتا ہے کہ آپ دوسرے کمپیوٹر کی تیار شدہ فائل میں سے کچھ مواد اپنی فائل میں کاپی کرنا چاہتے ہیں لیکن جیسے ہی آپ نے کاپی کرکے اپنی فائل میں اس کو پیسٹ کیا انپیج صاحب بند ہوجاتے ہیں۔ براہ کرم کوئی صاحب اس کا شافی حل بتائیں۔
کمپیوٹر سپیسی فکیشن یہ ہے۔
Dell GX 280
Processor 2.8 ghz
Ram 1GB
Hard disk 80 GB
شکریہ
والسلام
 
Top