انپیج 3،02 یونیکوڈ فانٹس اسنیپس!

arifkarim

معطل
http://freearabicfonts.com/
کوئی اصل نام سے اور کوئی مختلف نام سے
الیکٹرون
فونٹ

فارسی
فونٹ

ان پیج کامحل فونٹ
یہاں ہاشمی کے نام سے

بریدہ
فونٹ

اگر یہ سب 350 دیکھے جائیں تو شاید ان 65 میں سے کوئی ایک بھی باقی نہ بچے!

ہاں عربی و فارسی میں تو ہزاروں فانٹس موجود ہیں۔ اردو کامسئلہ تھوڑا سا مختلف یہ ہے کہ اسمیں زائد حروف ہوتے ہیں!
 
نہیں بلکہ یہ وہ والے خلیل صاحب ہیں جو پہلے فاختہ اڑاتے تھے۔ :)

ویسے کیا کوئی بتا سکتا ہے کہ ان فانٹس سے "ہندوستان زندہ باد" بھی لکھا جا سکتا ہے؟ :grin:
 
نہیں بلکہ یہ وہ والے خلیل صاحب ہیں جو پہلے فاختہ اڑاتے تھے۔ :)

ویسے کیا کوئی بتا سکتا ہے کہ ان فانٹس سے "ہندوستان زندہ باد" بھی لکھا جا سکتا ہے؟ :grin:

ایسی کوئی صورت نظر نہیں آرہی جس سے اندازہ ہو کہ ہندوستان زندہ باد۔ اس میں تو صرف پاکستان ہی لکھا جا سکتا ہے باقی خلیل کے بھائی صاحب بتادیں گے۔
 
ایسی کوئی صورت نظر نہیں آرہی جس سے اندازہ ہو کہ ہندوستان زندہ باد۔ اس میں تو صرف پاکستان ہی لکھا جا سکتا ہے باقی خلیل کے بھائی صاحب بتادیں گے۔

ویسے تو ہندوستان زندہ باد لکھنا چاہیے تھا کیونکہ انپیج انڈیا کا ہے۔ البتہ چونکہ پاکستانی کاپی کرنے میں ماہر ہیں اسلئے سیمپل میں نعرہ اپنے وطن کا لگایا ہے۔
 
جمیل نوری نستعلیق ریلیز کرتے ہوئے آپ نے جس "جہاد" کا اعلان کیا تھا وہ کیا ہوا؟ :happy:

وہ تو محض ذاتی تخلیق تھی ، بیشک کاپی رائٹ فانٹس پر مبنی تھی۔ ہمیں ڈر ہے کہ اگر انکو ریلیز کیا گیا تو محفل سے انکے روابط حذف کر دیے جائیں گے۔
 

فاتح

لائبریرین
وہ تو محض ذاتی تخلیق تھی ، بیشک کاپی رائٹ فانٹس پر مبنی تھی۔ ہمیں ڈر ہے کہ اگر انکو ریلیز کیا گیا تو محفل سے انکے روابط حذف کر دیے جائیں گے۔

ارے جناب محفل سے جمیل نوری نستعلیق کا ربط تو حذف نہیں‌کیا گیا۔ اور آپ اسی سرور پر اپلوڈ‌کر دیں‌جہاں‌نستعلیق کیا ہے۔
 
جمیل صاحب اگر آپ ریلیز کرنا چاہتے ہوں‌تو مجھے امید ہے کہ محفل پر ان فونٹ کے ریلیز کا کھلے دل سے استقبال کیا جائے گا
 

الف عین

لائبریرین
عبد المجید۔ جمیل نستعلیق ان پیج کے فانٹس ’ریلیز‘ کریں۔ اس کو تو چوری اور سینہ زوری کہا جائے گا۔ محض فائلوں کی کاپی مہیا کرنے کو تو ریلیز کرنا نہیں کہتے!!
اگر یہ معلوم ہے کہ یہ فانٹس دوسرے فانٹس کی نقل ہیں، اور اگر وہ فری ہوں، تو بے شک ان میں کچھ رورس انجینیرنگ کر کے یا موڈیفائی کر کے جمیل نستعلیق کی ٹیم یا خود عارف کریم ریلیز کر دیں۔
 
الف عین صاحب جمیل نستعلیق صاحب سے ریلیز کرنے کا کہہ کر میرا یہ مطلب نہیں‌تھا کہ جمیل صاحب فونٹس کو اپنے ہی نام سے ریلیز کردیں‌وہ یہ فونٹس انپیج والوں‌کے ہی نام سے ریلیز کرسکتا ہےلیکن اگر ہم اردو کے ترقی کا سوچ کر اسپر تنقید نہ کرے نہیں‌تو جمیل صاحب ان فونٹس کی ڈاونلوڈ لنک مہیا ہی نہ کرے
 

فاتح

لائبریرین
اللہ عزوجل کا نام لے کر

بھاڑ میں گئے سارے رایٹس اپنی کاپیوں سمیت ۔ یار عارف فانٹ اب ریلیز کر ہی دو اللہ عزوجل کا نام لے کر۔

کیا نیک کام کروا رہے ہیں اللہ عزوجل کا نام لے کر۔
یعنی چوری کر کے اس میں سے ہمیں بھی حصہ دے ہی دو اللہ عزوجل کا نام لے کر۔:grin:
یعنی ڈاکہ ڈال ہی دو اور مال بانٹ بھی دو اللہ عزوجل کا نام لے کر۔;)
 

شاکرالقادری

لائبریرین
دھیان سے! یہاں محفل پر سائبر کرائم آفیسرز انڈر کور کام کر رہے ہیں!;)

ان پیج کے تمام فانٹس عربی فارسی فانٹس سے لیے گئے ہیں اور کوئی ایسا فانٹ نہیں جو عربی فارسی فانٹس میں موجود نہ ہو

جمیل نستعلیق صاحب چاہے خلیل میاں کے بڑے بھائی ہوں یا ان کی بیوی کے دیور ۔۔۔:biggrin: ان کا آپنا نام بھی شاید کاپی رائٹ ایکٹ کی زد میں آتا ہو جو کہ شاید ﴿مرزا جمیل احمد + نوری نستعلیق = جمیل نستعلیق﴾ کے کلیہ کے مطابق اخذ کیا گیا ہے جیسے نستعلیق کے خالق میر علی تبریزی نے نستعلیق کا نام دو ناموں سے اخذ کیا تھا ﴿نسخ + تعلیق = نستعلیق﴾:cool:;)

جمیل نستعلیق کی جانب سے ان پیج کے نسخ فانٹس کے کاپی رائٹ کی بات کرنا ۔۔۔۔ سمجھ نہیں آتا جبکہ وہ اس سے قبل ان پیج کے نوری نستعلیق اور نوری کشیدہ کے کاپی رائٹس کی مت مار چکے ہیں:grin:

اور عارف میاں کو دیکھیئے یہ ہمیں سائبر کرائمز آفیسر کی ت۔ڑی لگا رہے ہیں:rollingonthefloor:
 
Top