تانیہ
محفلین
انڈا پہلے یا مرغی؟یہ معمہ دنیا بھر کے لوگوں کے ذہنوں میں ہمیشہ سے موجود رہا ہے مگر یہ مسئلہ اب حل طلب نہیں رہا . برطانوی سائنسدانوں نے ایک طویل تحقیق کے بعد اس پہیلی کا جواب تلاش کرلیا ہے جس کے مطابق روئے زمین پر پہلے مرغی کی تخلیق ہوئی تھی۔برطانیہ کی Sheffield اور Warwick یونیورسٹیز میں اس مسئلہ پر طویل عرصے سے جاری تحقیق سے سامنے آنے والے نتائج سے پتا چلا کہ مرغی دنیا میں پہلے آئی ہے۔دنیا کے اس سب سے پرانے معمے کو سلجھانے میں انڈوں کے چھلکوں سے مدد ملی۔ سائنسدانوں کے مطابق انڈوں کا چھلکا ایک خاص پروٹین سے تشکیل پاتا ہے جو صرف مرغی کے اندر ہی موجود ہوتا ہے اور اسی کی وجہ سے انڈا وجود میں آتا ہے لہٰذا یہ بات کہی جاسکتی ہے کہ پہلے دنیا میں پہلے مرغی آئی اور پھر انڈوں سے اس کی نسل پروان چڑھی۔