انڈرائڈ کے لئے اذان اور نمازوں کے اوقات کا اطلاقیہ

الف عین

لائبریرین
پاکستانیوں سے میں سوال پوچھنا چاہوں گا کہ وہاں انڈرائڈ فون یا ٹیبلیٹ پر کون سا اطلاقیہ درست کام کر رہا ہے جو نمازوں کے اوقات کا الارم دیتا ہو۔ ہمارا Asus Transformer tabletمیں امریکہ میں Azan alarm نام کا اطلاقیہ درست کام کر رہا تھا، لیکن یہاں آنے کے بعد اس نے درست کام کرنا چھوڑ دیا ہے۔ حالانکہ manually میں نے طول البلد، عرض البلد بھی درج کئے لیکن تب بھی وہ نہ جانے کہاں کے وقت کے مطابق نمازوں کا الارم دیتا ہے۔ اس کے علاوہ بھی دو ایک میں نے دیکھے، لیکن کام نہیں کرتے۔ کسی بھی مسلک کے حساب سے سہی، لیکن کچھ تو درست ہو!!۔ احباب ذرا توجہ دیں۔
 
میر انیس

لائبریرین
میں تو یہ والا استعمال کر رہا ہوں۔ اب انڈیا میں یہ کامیاب ہے یا نہیں اس بارے میں کچھ نہیں کہا جاسکتا
مجھے اس کے بارے میں کوئی معلومات نہیں ہیں!!
جناب پہلے اپنا تعارف تو کرایں کہ یہ اس محفل کا سب سے پہلا اصول ہے۔ دوسرے سوال آپ ہی سے نہیں کیا گیا تھا
 
میر انیس

لائبریرین
جیسے ہی آزان کی اواز آئے نماز پڑھ لیا کریں!!
جناب آپ پہلے سوال کرنے والے کو تو دیکھیں کہ وہ کیسی شخصیت ہیں ہم سب انکو استاد مانتے ہیں اور نہایت ادب کرتے ہیں اور انڈیا میں رہتے ہیں جہاں پاکستان کی طرح ہر گلی میں مسجد نہیں ہےآپ ابھی محفل میں نو وارد ہیں پہلے محفل کا مزاج سمجھیں محفلین کے بارے میں جانیں پھر اگر مزاق بھی کریں گے تو برا نہیں لگے گا
 
میں تو یہ والا استعمال کر رہا ہوں۔ اب انڈیا میں یہ کامیاب ہے یا نہیں اس بارے میں کچھ نہیں کہا جاسکتا
ا
دھاگے سے متعلق سوال تو نہیں پر سوچا اتنے سے سوال کے لیے یہاں ہی اپ کو تکلیف دے دیتے ہیں۔ جیسے آپ نے لنک کو "یہ" کے اندر کوٹ کیا، یہ کیسے کرتے ہیں؟
 
قیصرانی

لائبریرین
دھاگے سے متعلق سوال تو نہیں پر سوچا اتنے سے سوال کے لیے یہاں ہی اپ کو تکلیف دے دیتے ہیں۔ جیسے آپ نے لنک کو "یہ" کے اندر کوٹ کیا، یہ کیسے کرتے ہیں؟
لنک کو کاپی کر لیں۔ پھر جس متن پر لنک دینا ہو، اسے سیلیکٹ کریں، فوراً اوپر جہاں ٹولز ہیں، اس کی دوسری قطار میں بائیں سے چھٹا آپشن ہے زنجیر کا حلقہ، اسے کلک کریں۔ پاپ اپ باکس کھلے گا، اس میں لنک کو پیسٹ کرکے مندرج کا بٹن دبا دیں
 
سمجھ نہیں آرہی۔ کیا آپ اسکا کیپچر دے سکتے ہیں؟
 
Top