انڈرائڈ کے لئے اذان اور نمازوں کے اوقات کا اطلاقیہ

الف عین

لائبریرین
جناب آپ پہلے سوال کرنے والے کو تو دیکھیں کہ وہ کیسی شخصیت ہیں ہم سب انکو استاد مانتے ہیں اور نہایت ادب کرتے ہیں اور انڈیا میں رہتے ہیں جہاں پاکستان کی طرح ہر گلی میں مسجد نہیں ہےآپ ابھی محفل میں نو وارد ہیں پہلے محفل کا مزاج سمجھیں محفلین کے بارے میں جانیں پھر اگر مزاق بھی کریں گے تو برا نہیں لگے گا
نہیں ایسی بات تو نہیں ہے، میں حیدر آباد میں ہوں جہاں 45 فی صد مسلم ہیں، اور کچھ ہی علاقے ایسے ہوں گے جہاں کوئی مسجد نہ ہو۔ ہاں، دوسرے شہروں میں ایسے بہت سے علاقے ممکن ہیں، لیکن وہاں مسلمان بھی رہنا ہی پسند نہیں کرتے!!
انس کو ابھی خوش آمدید کہہ آیا ہوں۔
 

الف عین

لائبریرین
گوگل پلے پر ہی اتنے اطلاقئے ملے کہ میں نے سوچا کہ پاکستان یا ہندوستان میں کوئی کارکرد اطلاقیہ ہو تو اس کی خبر مل جائے، دو کو تو میں نے دیکھا۔ لیکن مایوسی ہوئی۔@افضل حسین، کیا تم نے گوگل ہی کیا ہے یا خود استعمال کر کے دیکھا ہے۔ درست کام کرنے والا اطلاقیہ چاہئے تھا۔ ابھی تو مسلم پرو پسند آیا ہے، انسٹال کر کے دیکھتا ہوں۔
 

فرحت کیانی

لائبریرین
اعجاز انکل میرے پاس بھی اذان الارم ہے اور یہاں پاکستان میں بھی یہ ٹھیک کام کر رہا ہے۔ اس کے علاوہ پریئر ٹائم پرو بھی اچھا اطلاقیہ ہے۔ نماز کے اوقاتِ کار بالکل ٹھیک بتاتا ہے اور قبلہ کی سوئی بھی درست کام کرتی ہے۔
 
Top