انڈس موٹر کمپنی (آئی ایم سی) نے اپنا پلانٹ بند کردیا

جاسم محمد

محفلین
انڈس موٹر کمپنی (آئی ایم سی) نے اپنا پلانٹ بند کردیا
از الیاس حامد بتاریخ ستمبر 20, 2019

انڈس موٹر کمپنی (آئی ایم سی) نے اپنا پلانٹ بند کردیا
تفصیلات کے مطابق ٹیوٹا موٹرز کے سپیئر پارٹس بنانےوالی کمنی نے ستمبر کے اگلے دنوں تک اپنی مصنوعات کو نہ بنانےکا فیصلہ کیاہے ، ان دنوں کو نان پرودکشن ڈیز کی وجہ سے بند کیا جا رہا ہے .
کمپنی کے ذمہ دار نے اپنا نام نا بتاتے ہوئے کہا کہ ڈالر کی قیمتوں میں اضافے اور انجن کے ہر پیس پرفیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کے اضافے کی وجہ سے مینوفیکچرنگ مہنگی ہو رہی ہے جس وجہ کسٹمر میں بھی کافی کمی آئی ہے.
واضح رہے کہ حالیہ دنوں میں آٹو موبائل کمپنی کافی بحران آیا ہوا ہے،ہنڈا اور انڈس موٹرز کا کہنا ہے کہ یہ قدم اس لیے اٹھایا جارہا ہے کیوں کہ ان کے سالانہ منافع میں کمی آئی ہے

ٹیوٹا اور ہنڈا اٹلس کے حوالے سے معلوم ہوا ہے کہ ایک سال پہلے ان کمپنیوں کا کاروبار بہتر تھا اور دو دو شفٹوں میں کام ہوتا تھا لیکن اب تو صورتحال اتنی خراب ہوچکی ہےکہ جمعہ اور ہفتہ کو چھٹی ہوتی ہے اور شفٹ بھی ایک کر دی گئی ہے. جبکہ انڈس موٹرز نے بھی ہفتہ میں ایک چھٹی کا اعلان کرکے ورکروں پر بجلی گرادی ہے. جس سے آٹوموبائل انڈسٹری کے بحران کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے.
 

فرقان احمد

محفلین
15 دن کے لئے۔

ڈیمانڈ کم ہے لیکن قیمتیں کم ہرگز نہیں کریں گے۔
دراصل یہ کمپنیاں اچھا خاصا منافع کما رہی تھیں مگر اب یہی تاثر دے رہی ہیں کہ اگر انہیں پرانی حالت پر بحال نہ کیا گیا تو یہ اپنا بزنس سمیٹ لیں گی۔ ظاہری بات ہے کہ ان اقدامات کا دباؤ بھی حکومت پر آئے گا۔ بہتر ہو گا کہ حکومت نے اگر چابک اٹھا ہی لیا ہے، تو پھر، ایک بار سب پر برسا ہی دے۔ دوسری صورت میں، یہ ملک معاشی لحاظ سے بھی بے سمت ہی رہے گا۔
 

محمد وارث

لائبریرین
محمد وارث آپ کا سیکٹر بھی متاثر ہوا ہے؟
کمرشل امپورٹرز کا تو بھٹہ ہی بیٹھ گیا ہے، ایک تو ڈالر ریٹ دوسرے بڑھتی ہوئی کسٹم ڈیوٹیاں اور ٹیکسز۔ لیکن ایکسپورٹرز کو براہِ راست بہت زیادہ نقصان نہیں پہنچا اور جو ایکسپوٹرز اپنی مصنوعات کے لیے عارضی امپورٹ کرتے ہیں ان کو چونکہ امپورٹ ڈیوٹیاں معاف ہوتی ہیں (بشرطیکہ وہ ایک معینہ مدت میں امپورٹ شدہ چیزوں کو ایکسپورٹ والی چیزوں میں استعمال کر کے ملک سے باہر بھیج دیں، جس کا باقاعدہ حساب کتاب ہوتا ہے) سو ان کو اتنا زیادہ دھچکا نہیں لگا۔
 
Top