انڈیا بمقابلہ انگلینڈ: تیسرا ونڈے، ایڈن گارڈن کولکاتا

فہد اشرف

محفلین
انڈیا اور انگلینڈ کے درمیان تیسرا اور آخری ونڈے کلکتہ ایڈن گارڈن میں کھیلا جا رہا ہے، انڈیا نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے، انگلش ٹیم آج روٹ اور ہیلس کے خدمات سے محروم ہے ان کے جگہ پہ سیم بلنگس اور جونی بیرسٹو کھیل رہے ہیں دوسری طرف ہندوستانی ٹیم میں شکھر دھون کی جگہ اجنکیا رہانے کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔
 

فہد اشرف

محفلین
انگلینڈ کو پہلا جھٹکا، سیم بلنگس 58 گیندوں پر 35 رن بناکر بمراہ کے ہاتھوں جڈیجہ کے گیند پر پکڑے گئے۔
انگلینڈ 98-1 اوور 17۔2، نئے بیٹسمین بیرسٹو کریز پر۔
 

فہد اشرف

محفلین
جڈیجہ کو دوسری کامیابی جیسن رائے 56 گیندوں پر 65 رن بنا کے آؤٹ

انگلینڈ 110-2 اوور 19۔4 نئے بیٹسمین مورگن
 

فہد اشرف

محفلین
25 اوور میں 132-3
وراٹ کوہلی 63 گیندوں میں 55 رن بنا کے اسٹوکس کی گیند پہ بٹلر کے ہاتھوں کیچ ہوئے،
فی الحال پچھلے میچ کے ہیرو دھونی 6 اور یوراج 45 کھیل رہے ہیں
 

فہد اشرف

محفلین
آخری اوور تک چلنے والے آج کے اس زبردست مقابلے کو انگلینڈ 5 رن سے جیت لیا ہے۔
اس طرح یہ سیریز اپنے اختتام کو پہنچی
 
فہد اشرف بھائی یہ تو ہو گا پھر. :)
DhoniVirat2.gif
 

یاز

محفلین
زبردست میچ ہوا جی۔ گھمسان کا رن پڑا۔ سسپنس تھا کہ آخری بال تک جانے کا نام نہیں لے رہا تھا۔
بھارتی ٹیم کے ون ڈے میچز دیکھنے کا اسی لئے مزہ آتا ہے۔
 
Top