انڈیا میں موبائل انٹرنیٹ؟

السلام علیکم،
انڈیا میں کون سی سروس موبائل انٹرنیٹ کی سہولت فراہم کرتی ہے۔ اور کس ریٹ پر؟
والسلام علیکم
 
الف عین

لائبریرین
تقریباً ساری ہی کرتی ہیں، پری پیڈ سے زیادہ پوسٹ پیڈ میں آپشن بہتر ہیں کہ ماہانہ کچھ رقم (199 تا 499 روپئے) پر لا محدود انتر نیٹ ہوتا ہے، سب سے سستا ائر سیل کا ہے جو پری پیڈ میں بھی ۹۷ روپئے میں ایک ماہ تک لا محدود انٹر نیٹ مہیا کرتی ہیں۔پوسٹ پیڈ میں بھی یہی سب سے سستی ہے، ۹۸ روپئے ماہانہ میں فراہم کرتی ہے۔ پری پیڈ میں تین دن کے لئے صرف ۱۴ روپئے کا کارڈ بھی دستیاب ہے اس کا۔
http://www.aircel.com/Circles/Andhra-Pradesh/vas/aircel_pocket_internet.asp
یہ آندھر پردیش کا ہے لیکن دوسری ریاستوں میں بھی یہی چارجیز ہیں۔ لکیکن ایر سیل سب جگہ نہیں ہے۔ دوسری سروسیز میں بی ایس این ایل ہی ہے جو سب جگہ دستیاب ہے۔
آپ کہاں ہیں، یا انڈیا میں کہاں آ رہے ہیں؟
 
فہیم

لائبریرین
199 تا 499
یہ تو کافی سستا ہے۔
کیا یہ براڈبینڈ کی اسپیڈ فراہم کرتی ہیں۔
 
الف عین

لائبریرین
براڈ بینڈ کے لئے تو ڈوائس لینی ہو گی، جو دو سے تین ہزار کے درمیان ہوتی ہے، یو ایس بی پورٹ میں لگائیں اور براڈ بینڈ کا مزا لیں، ہر سروس کئی مختلف پلان فراہم کرتی ہے۔ میں نے جو پہلے لکھا تھا وہ ’موبائل فون‘ یعنی جی پی آر ایس کے چارجس لکھے تھے۔ ان کی سپیڈ 115 کلو بٹس فی سیکنڈ ہے۔
 
فہیم

لائبریرین
آج کل یہاں بھی یو ایس بی کافی مقبو ہوتی جارہی ہے۔
لیکن سب سے بہتر یہاں پی ٹی سی ایل کا براڈبینڈ ہے۔
جو کہ 1200 روپے ماہانہ پر 1 ایم بی کی اسپیڈ انلیمیٹڈ فراہم کرتا ہے۔

ساتھ میں براڈبینڈ موڈیم فری اور کسی قسم کے بھی ایکسڑا چارچز نہیں۔
 
شہزاد وحید

محفلین
یہ پی ٹی سی ایل براڈ بینڈ اگر کوئی سٹودنٹ لگوائے تو اسے 840 ماہانہ میں پڑتا ہے۔ اور پی‌ ٹی سی ایل والے کنکشن دیتے وقت اتنا کوئی خاص پتہ نہیں کرتے کہ کہ واقعی یہ سٹوڈنٹ ہے کہ نہیں۔ اس لئیے زیادہ تر نے 840 روپے میں ہی حاصل کیا ہوا ہے۔ :)
 
arifkarim

معطل
پاکستان والے یورپ کے نقشہ قدم پر چلتے ہوئے خاصے قریب آرہےہیں! مبارک ہو کم از کم ٹیلی کمیونیکیشن میں باقی دنیا کیساتھ ٹکر پر ہو۔
 
دوست

محفلین
وائرلیس براڈ بینڈ اور وائرڈ ڈی ایس ایل کے ایک ہی ریٹس؟ میں نے ڈی ایس ایل پر ایک ہزار کا سنا تھا۔ وائرلیس کے لیے تو دو ہزار روپے کا سنا تھا کم از کم وہ بھی محدود بینڈوڈتھ کے ساتھ۔
 
فہیم

لائبریرین
وائرلیس کنیکشن کے لیے۔
پہلے 6000 روپے کی یو ایس بی خریدنی ہوگی۔
باقی اس کے ماہانہ چارچز 2000 ہیں انلیمیٹڈ والیم کے ساتھ۔
 
شہزاد وحید

محفلین
پاکستان والے یورپ کے نقشہ قدم پر چلتے ہوئے خاصے قریب آرہےہیں! مبارک ہو کم از کم ٹیلی کمیونیکیشن میں باقی دنیا کیساتھ ٹکر پر ہو۔
اور بھی بڑا کچھ ہے پاکستان میں۔ ہم پاکستانیوں کو ویسے ہی عادت ہو گئ ہے اپنے ملک کی برائی کرنے کی۔
 
mmubin

محفلین
زیادہ فرق نہٰن ہے۔

براڈ بینڈ اور موبائل انٹرنیٹ میں صرف رفتار کا فرق ہے۔ اور زیادہ فرق نہیں ہے۔براڈ بینڈ میں بار بار لائن ٹوٹنے کا خطرہ ہے۔ ایک بار خرابی پیدا ہو گئ تو دو چار دن درست نہٰیں ہوتی ہے۔ سب سے سستی سروس بی ایس این ایل کی ہے لیکن سب سے زیاودہ نوکر شاہی وہیں پر ہے۔ اعلانات تو اس طرح کے دیے جاتے ہیں کہ دو دن میں سروس دی جاے گی لیکن دو ماہ میں بھی کنکشن شروع ہو جاے تو غنیمت ہے۔موبائل میں سبہی کے ریٹ ایک سے ہیں۔ فی دن 25 سے 30 روپیہ مگر ڈاونلوڈ کی در سے اگر انٹرنیٹ کا استعمال کیا جاے تو کافی مہنگا ہے 6 روپیہ ایم بی سے 10 روپیہ ایم بی تک۔ یعنی اگر اردو ویب کی محفل کا موبائل پر دیدار ہی کرنا ہو تو 10 روپیہ غارت کرنے ہوگے۔ ایر سیل نے آغاز کیا ہے جو کافی سستاہے۔لیکن کچھ دنوں کے بعد وہ بھی دوسری کمپینوں کی صف میں شامل ہو جاے گا۔ پرانے گاہکوں کے لیے ایر ٹیل اچھا ہے۔ موبائل پر بھی رفتاراچھی ملتی ہے۔
 
تقریباً ساری ہی کرتی ہیں، پری پیڈ سے زیادہ پوسٹ پیڈ میں آپشن بہتر ہیں کہ ماہانہ کچھ رقم (199 تا 499 روپئے) پر لا محدود انتر نیٹ ہوتا ہے، سب سے سستا ائر سیل کا ہے جو پری پیڈ میں بھی ۹۷ روپئے میں ایک ماہ تک لا محدود انٹر نیٹ مہیا کرتی ہیں۔پوسٹ پیڈ میں بھی یہی سب سے سستی ہے، ۹۸ روپئے ماہانہ میں فراہم کرتی ہے۔ پری پیڈ میں تین دن کے لئے صرف ۱۴ روپئے کا کارڈ بھی دستیاب ہے اس کا۔
http://www.aircel.com/circles/andhra-pradesh/vas/aircel_pocket_internet.asp
یہ آندھر پردیش کا ہے لیکن دوسری ریاستوں میں بھی یہی چارجیز ہیں۔ لکیکن ایر سیل سب جگہ نہیں ہے۔ دوسری سروسیز میں بی ایس این ایل ہی ہے جو سب جگہ دستیاب ہے۔
آپ کہاں ہیں، یا انڈیا میں کہاں آ رہے ہیں؟
اعجاز صاحب اور باقی سب کا بہت شکریہ۔
میں انڈیا نہیں جا رہا، ایک نوشہ میاں انڈیا سے سعودیہ تشریف لائے ہیں اور بے حساب روپیہ ٹیلی فون کالز پر غارت کر رہے ہیں۔ ان کے لیے وائس چیٹ کا بندوبست کرنا ہے۔ :)
 
انھیں کہیئے کہ انڈیا کے لئے انٹرنیت کالنگ کارڈ خرید لیں۔ اس طرح کافی کفایتی شرح پر (چند پیسے فی منٹ) ہندوستان کے کسی بھی فون پر کال کر سکیں گے۔

ورنہ دہلی وغیرہ میں تو بہت ہی مناسب خرچ پر 3g کی خدمات بھی مہیا کرا دی گئی ہیں۔
 
Top