انڈیا پاکستان وارم اپ میچ

خرم شہزاد خرم

لائبریرین
اس وقت میچ بہت دلچسپ ہو گیا ہے کوئی بھی ٹیم جیت سکتی ہے لیکن پاکستان کا چانس زیادہ ہے پاکستان کے پاس 5 کھلاڑی ہے اور 6 گیندوں پر 6 اسکور کرنے ہیں
 

خرم شہزاد خرم

لائبریرین
اور کامران اکمل کا پہلی ہی گیند پر چھکا شاندار بیٹنگ بائے کامران اکمل شعیب اور کامران کی پاٹنرشپ نے پاکستان کو میچ جتوا دیا ہے اور یہ پہلا موقع ہے کہ کسی بھی وارم اپ میچ میں پاکستان نے پہلی دفعہ انڈیا کو شکست دی ہے
 

اشتیاق علی

لائبریرین
بہت شاندار میچ تھا ۔ اور اللہ کے فضل سے فتح پاکستان کے حصے میں آئی۔ دعا ہے کہ پاکستان ٹیم اس ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں بہترین ٹیم بنے اور کامیاب ہو۔ آمین۔
 

خرم شہزاد خرم

لائبریرین
مین آف دی میچ کے لیے دو امید وار ہیں ایک ایشون اور ایک کامران اکمل۔ ایشون نے 4 اوور میں 23 اسکور دے کر 4 کھلاڑی آؤٹ کیے ہیں۔ جن کے کامران اکمل نے 50 گیندوں پر چھ چھکوں اور پانچ چوکوں کی مدد سے 92 اسکور بنائے ہیں۔ کامران کا کردار میچ جتوانے میں زیادہ ہے اس لیے مین آف دی میچ کامران اکمل بنتا ہے میرے خیال میں باقی نتیجے کا انتظار کرنا پڑے گا
 

خرم شہزاد خرم

لائبریرین
ٹی 20 ولڈ کپ کے سلسلے میں یہ پاکستان اور انڈیا کا وارم اپ میچ تھا۔ جس میں انڈیا کے کپتان دھونی نے ٹاس جیت کر پہلے کھیلنے کا فیصلہ کیا۔ ان کا فیصلہ کسی حد تک درست ثابت ہوا۔4 اوور میں انڈیا نے سہواگ اور گوتم گمبیر کی مدد سے 41 اسکور بنا لیے تھے۔ لیکن عمر گل نے اپنے اگلے ہی اوور میں گوتم گمبیر کو آؤٹ کر کے اسکور بنانے کی رفتار کو کم کرنے کی کوشش کی لیکن وی کولی نے آتے ہی چوکا لگا کر اپنے اکاونٹ کا آغاز کیا۔ اس کے بعد اگلے ہی اوور میں سپن کے جادوگر سعید اجمل نے سہواگ کو بھی شاہد آفریدی کے ہاتھوں کیچ آؤٹ کروا دیا۔اس طرح گوتم گمبیر 10 اسکور اور سہواگ 26 اسکور کر کے واپس جا چکے تھے اور ان کے بعد کولی اور شرما نے اچھے کھیل کا مظاہر کیا اور اسکور کی رفتار کو آہستہ آہستہ تیز کرتے گے۔ انڈیا کی تیسری وکٹ 172 اسکور پر گری اور یہ وکٹ بھی سپن کے جادو گرسعید اجمل نے ہی حاصل کی۔ شرما کی وکٹ انڈیا کی اننگز کی آخری وکٹ تھی اس کے بعد کوئی وکٹ نہیں گری۔ شرما اور کولی کے درمیان 127 کی پاٹنرشپ ہوئی جو میچ کی سب سے لمبی پاٹنر شپ تھی۔ اس کے ساتھ ہی انڈیا نے 20 اوور میں 186 کا ٹارگٹ دیا
باقی تفصیل مہمانوں کے جانے کے بعد :D
 

شمشاد

لائبریرین
آفریدی اس میچ میں بھی ناکام رہا۔

ثانیہ مرزا نے آج پھر ملک کو بہت ڈانٹنا ہے کہ آسٹریلیا کے خلاف تم زیرو رہے اور انڈیا کے خلاف ہیرو بننا چاہ رہے تھے۔
 

فہیم

لائبریرین
شاید پہلی بار ایسا ہوا کہ پاکستان اور انڈیا کا میچ اور ہم ایک میچ کی ایک بال تک نہیں دیکھ پائے۔
خیر یہی اچھی خبر ہے پاکستان جیت گیا :)

اس بار کی پاکستان کی ٹیم واقعی ٹھیک والی ٹی ٹوئنٹی ٹیم ہے۔
اگر تو اس کو بالنگ میں محمد عامر کی خدمات بھی حاصل ہوتیں پھر تو کیا ہی کہنے تھے :)
 

عمر سیف

محفلین
آج تو واقعی کمال ہوگیا۔ دفتر سے آخری 10 اوورز دیکھنے کے لیے جلدی نکلا تب دو کھلاڑی آؤٹ تھے۔ گھر پہنچتے پہنچتے 5 ہو چکے تھے۔ میں نے کہا لو آج بھی "کھچ" مار دی ہے۔ پر کامران اور شعیب نے تو بھارتی باؤلرز کے چھکے چھڑا دئیے ، مزا آ گیا میچ کا ۔۔ :)
 

عمر سیف

محفلین
اور جناب خرم صاحب کی کمینٹری ، لاجواب، اوور بائی اوور کا رواں تبصرہ دفتر میں پڑھتا رہا، شکریہ خرم ۔۔
 
Top