بہت خوب۔ بس املا کی غلطیاں ہیں بہت سی۔ اودے پور، راجستھان، کیرالا (بلکہ اردو ہندی میں کیرل)، چتوڑ گڑھ، مدورئی۔ وشاکھا پٹنم، آندھر پردیش۔ صفحہ نمبر ایک ہی دیکھا ہے فی الحال
للہ ما فی السمٰوٰت والارض۔
پاکستان ہو خواہ ہندوستان کل سطح ارض اللہ کی ہے۔ اور ہم اللہ کے بندے۔
جمالیاتی حس رکھنے والے قدرتی حسن کو ملکوں کی سرحد کے تناظر میں نہیں دیکھتے،
وہ تو اسے قدرت کی کاریگری اور محض حسن فطرت کے طور پر دیکھتے ہیں اور محظوظ ہوتے ہیں۔