انڈیزائن سی ایس 5 میں قرآن پاک کمپوز کرنا ممکن ہے!

arifkarim

معطل
میں نے کچھ عرصہ قبل انڈیزائن سی ایس 4 میں قرآن پاک با ترجمہ پیش کرنے کے بارہ میں لکھا تھا۔ اسکے لئے جس پلگ ان کا استعمال کیا گیا تھا وہ ابھی انڈیزائن کے نئے ورژن کیلئے ریلیز نہیں ہوا تھا۔ الحمدللہ چند دل قبل اسکا سی ایس 5 کمپیٹیبل ورژن ریلیز ہوا، جسکی بدولت اب 100 فیصد برصغیری رسم الخط اور نوری نستعلیق یونیکوڈ میں قرآن پاک کی کمپوزنگ ممکن ہو گئی ہے:
b221.gif
ہائی کوالٹی سیمپل:
http://arifkarim.no/Public/Indesign Quran2.pdf
برصغیری کمپلیکس خطوط کی یونیکوڈ اسٹینڈرڈز کے ساتھ ہم آہنگی ایک پرانا خواب تھا، جو بفضل تعالیٰ آج پورا ہوتا دکھائی دیتا ہے۔ اس کارنامہ کیلئے اڈوبی اور یونیکوڈ والے مبارک باد کے مستحق ہیں۔ :grin:
 
مدیر کی آخری تدوین:

یہاں پی ڈی ایف فائل کا جو لنک دیا گیا ہے، اس پر کلک کرنے سے پی ڈی ایف فائل تو اوپن ہو جاتی ہے لیکن ٹیکسٹ وغیرہ کچھ بھی نہیں آرہا۔صرف نقطے نقطے نظر آتے ہیں۔۔
 
رائٹ کلک کرکے سیو کر لیں اور پھر کھول کر دیکھیں۔
 
arifkarim

معطل
اوکے میں ابھی کہیں جا رہا ہوں۔ واپس آکر بھیج دیتا ہوں۔ اگر کسی اور کو بھی چاہئے ہو تو بتا دے۔
 
azharlatif

محفلین
قرآن کریم برصغیری درکا ہے۔۔۔۔۔

انڈیزائن سی ایس 5 میں قرآن پاک کمپوز نگ کے سیمپل فائل میں جو فانٹ استعمال کیا گیا ہے ”قرآن کریم برصغیری“فانٹ،مجھے اُس کا لنک بھیج دیجئے۔۔۔۔آپ کی بڑی نوازش ہو گی۔۔۔۔
 
مفت خور

محفلین
محترم عارف کریم السلام علیکم
انڈیزائین مڈل ایسٹ ورژن میں اوپن کرنے سے پتہ چلا کہ وہ فونٹ میرے پاس نہیں ہیں جنہیں آپ نے استعمال کیا ہے۔
دوسری بات یہ ہے کہ آپ نے جمیل نوری نستعلیق کا فونٹ (ٹی ٹی ایف) کی بجائے (او ٹی ایف) استعمال کیا ہے۔ یہ بھی بتا دیں کہ دونوں میں فرق کیا ہے؟
گزارش ہے کہ دونوں فونٹس کا لنک دے کر شکریہ کا موقعہ دیں
جزاکم اللہ
 
Top