انڈیزائن میں قرآن پاک کمپوز کرنے کی ایک کوشش۔

arifkarim

معطل
انڈیزائن سی ایس ۴ میں قرآن پاک کا ایک ٹیسٹ پیج کمپوز کرنے کا خیال آیا۔ جیسا کہ عموماً کاتب حضرات متن و ترجمہ کو اوپر نیچے سطور میں لکھتے ہیں۔ شروع میں تو یہ کام بہت آسان لگا کہ بس اوپر نیچے ٹیکس باکس بنا کر، انہیں لنک کردینا ہے۔ اور باقی کام انڈیزائن میاں کر لیں گے۔ مگر حقیقت ہمیشہ ہی کچھ اور ہوتی ہے۔
دو صفحات ٹھیک کمپوز کرنے کے بعد پروگرام صاحب اڑ گئے۔ اور متن و ترجمہ کی سطور کو ایک ہی صفحہ پر دکھانے سے صاف انکار کر دیا۔
الحمدللہ ایک سائٹ پر سے اسکا حل ایک پلگ ان کی صورت میں نکل آیا، اور یوں اب انڈیزائن میں بھی کمپلکس متن و ترجمہ ایک ساتھ پیش کیا جا سکتا ہے:
b198.gif
خراب کوالٹی فانٹس کی وجہ سے۔ خوبصورت فانٹس میں مزید بہتر لگے گا!
http://arifkarim.no/Public/Untitled-4.pdf
 
مدیر کی آخری تدوین:

خوشی

محفلین
بہت خوب
برا نہ مانیں تو یہ بتا دیں آداب کے ساتھ نماز پڑھنا کس کا ترجمہ کیا ھے ، ہم تو نماز قائم کرتے ھیں ہی اس کا ترجمہ پڑھتے آئے ھیں
 

arifkarim

معطل
بہت خوب
برا نہ مانیں تو یہ بتا دیں آداب کے ساتھ نماز پڑھنا کس کا ترجمہ کیا ھے ، ہم تو نماز قائم کرتے ھیں ہی اس کا ترجمہ پڑھتے آئے ھیں
ٹیسٹنگ کیلئے ترجمہ یہاں سے اٹھایا تھا:
http://www.quranexplorer.com/
اور ہمارے مابین اختلاف تو ہمیشہ ہی رہنا ہے۔ اسلئے اس پر مزید کوئی بحث نہیں :)
 

خوشی

محفلین
بہت شکریہ اس لنک کے لئے ، میں نے اپنے علم میں اضافے کے لئے پوچھا تھا نہ کہ بحث کرنے کے لئے ،کبھی مذھبی بحث میں حصہ لیتے دیکھا مجھے جناب نے :noxxx:
 

سویدا

محفلین
سی ایس 4 کا لنک تو ذپ کردیں تاکہ میں بھی ڈاون لوڈ کرسکوں
اور ہاں یہ پلگ ان کونسا استعمال کیا ہے آپ نے اس کے بارے میں بھی بتادیں
شکریہ
 

نعیم سعید

محفلین
بہت اعلٰی عارف بھائی! بہت کامیاب تجربہ کیا ہے۔ اور یہ پلگ بھی کہیں جا کر اَڑنے والا تو نہیں ہے۔ صفحات کی تعداد بڑھا کر چیک کر لیں۔
اس سہولیت کی ایم ایس ورڈ میں کمی تھی۔
 

arifkarim

معطل
بہت اعلٰی عارف بھائی! بہت کامیاب تجربہ کیا ہے۔ اور یہ پلگ بھی کہیں جا کر اَڑنے والا تو نہیں ہے۔ صفحات کی تعداد بڑھا کر چیک کر لیں۔
اس سہولیت کی ایم ایس ورڈ میں کمی تھی۔

جی ہاں یہ سہولت آفس ۲۰۱۰ میں بھی نہیں ہے۔ اور نہ ہی انڈیزائن سی ایس ۴ میں۔ یہاں پر تو محض ۲ صفحات کے بعد انڈیزائن کی ’’عقل‘‘ قیں ہو جاتی ہے۔
اصل میں وہ پلگ ان AutoFlow Proہے جو کہ 30 دن کے ٹرائل پر چلتا ہے:
http://www.in-tools.com/plugin.php?p=2
باقی آپ سمجھدار ہیں :)
 

sharfi

محفلین
عارف بھائی تجربہ تو بہت شاندار ہے مگر فونٹ کا مسئلہ اس میں بھی ہے
 
بہت خوب

وورڈ میں اگر قرآن وترجمہ لکھنا ہو تو ٹیبل کے سہارے سے لکھیں۔ مگر ان ڈیزائن کو کوئی بیٹ نہیں کرسکتا۔ اسکے تو مزے ہی اور ہیں۔
 
Top