انڈین فلم اسٹار عامر خان مولانا طارق جمیل صاحب کی دعوت کو قبول کرتے ہوئے تبلیغی اجتماع رائے ونڈ میں

ذوالقرنین

لائبریرین
ابھی تازہ تازہ نیٹ گردی کرتے ہوئے ایک خبر پر نظر پڑی تو پہلے دل باغ باغ ہو گیا۔ اور فوراً ہی محفل پر چڑھانے دوڑا۔
خبر یہ کہ اس بار مکہ مکرمہ میں عامر خان بھی حج کی سعادت حاصل کرنے پہنچ گئے تھے جہاں پر اس نے مولانا طارق جمیل صاحب، جنید جمشید اور کرکٹر شاہد آفریدی سے بھی ملاقات کی اور مولانا صاحب کی دعوت قبول کرتے ہوئے رائے ونڈ تبلیغی اجتماع میں شرکت کا بھی وعدہ کر لیا۔
three-hajj-4.jpg
تبلیغی اجتماع 11 نومبر سے شروع ہے۔ کیا کوئی اس خبر کی تصویری یا تحریری تصدیق مہیا کر سکتا ہے۔
مکمل خبر یہاں درج ہے۔
اور یہاں پر
 
ساجد

محفلین
ذوالقرنین بھائی اب تو یہ خبر پرانی ہو چکی اور اجتماع بھی ختم ہو گیا ۔ شاید اگلے برس یا پھر کبھی عامر خاں یہاں آئیں۔ بہر حال اس پرانی خبر سے بھی کام کی بات یہ ہے کہ حال ہی میں نرگس نے عالمہ بننے کا فیصلہ کیا ہے اور ماضی کے معروف بھارتی اداکار قادر خاں قرآن مجید کے احکامات پر ایک ریسرچ کررہے ہیں ۔ الغرض یہ مثالیں ہمیں یہ بتاتی ہیں کہ مذہب انسان کی روح میں بسا ہوتا ہے انسان کو کسی بھی دنیاوی رنگ میں دیکھ کر اس کے بارے میں سوءِ ظن سے بچنا چاہئیے۔ یہ فلمی اداکار کھلاڑی اور فنکار ہم سے مختلف نہیں ہوتے اور نہ یہ مذہب کو بھلا چکے ہوتے ہیں۔ ثانیہ مرزا جب عمرے پر گئیں تھیں تو میں سعودیہ میں تھا اور بھارتی سفارتخانے کے ایک دوست کے توسط سے ان سے چند منٹ کی ملاقات ہو گئی تھی۔پھر مرحومہ نور جہاں کو میں نے حج پر دیکھا بلکہ میری بیگم سے تو مسجد نبوی میں ان کی بیس پچیس منٹ تک بات رہی اور پوری ملاقات میں ان پر ہم نے شدید رقت طاری دیکھی۔ قیصرانی بھائی کا پسندیدہ فنکار افتخار ٹھاکر ہر سال حاجیوں کی خدمت پر مکہ مکرمہ میں مامور ہوتا ہے اور حج بھی کرتا ہے۔ ایک بار ان سے بھی ملاقات ہو چکی ہے۔
 
ذوالقرنین

لائبریرین
ساجد بھائی! مجھے یہ تصدیق کرانا ہے کہ واقعی عامر خان تبلیغی اجتماع میں شرکت کے لیے پاکستان آ ئے تھے یا نہیں۔ اور ویسے بھی اس بار اجتماع دو حصوں پر مشتمل ہے۔
11 سے 13 نومبر اور 15 سے 17 نومبر تک۔ ہو سکتا ہے کہ وہ واقعی آ چکا ہو۔
 
ساجد

محفلین
ساجد بھائی! مجھے یہ تصدیق کرانا ہے کہ واقعی عامر خان تبلیغی اجتماع میں شرکت کے لیے پاکستان آ ئے تھے یا نہیں۔ اور ویسے بھی اس بار اجتماع دو حصوں پر مشتمل ہے۔
11 سے 13 نومبر اور 15 سے 17 نومبر تک۔
جی نہیں ابھی تک ایسی کوئی اطلاع نہیں۔ جو اجتماع آج سے شروع ہوا ہے اس کی تفصیل کل دے سکوں گا انشاء اللہ۔
 
قیصرانی

لائبریرین
ساجد بھائی! مجھے یہ تصدیق کرانا ہے کہ واقعی عامر خان تبلیغی اجتماع میں شرکت کے لیے پاکستان آ ئے تھے یا نہیں۔ اور ویسے بھی اس بار اجتماع دو حصوں پر مشتمل ہے۔
11 سے 13 نومبر اور 15 سے 17 نومبر تک۔ ہو سکتا ہے کہ وہ واقعی آ چکا ہو۔
سمجھا کریں۔ ساجد بھائی کے پاس اور بہت سے جاسوسی سے متعلقہ کام ہوتے ہیں نا :)
 
قیصرانی

لائبریرین
قیصرانی بھائی ، ایک بار آؤ نا یہاں لاہور میں ۔ مل کر کچھ دن جاسوسیاں کریں گے۔:)
اتفاق کی بات دیکھیں کہ میرے گھر والے لاہور شفٹ ہو رہے ہیں۔ انشاء اللہ دسمبر یا جنوری کا پروگرام ہے اس لئے لاہور ہی آنا ہوگا۔ خوب گذرے گی پھر جب مل بیٹھیں ہم دو :)
 
ساجد

محفلین
اتفاق کی بات دیکھیں کہ میرے گھر والے لاہور شفٹ ہو رہے ہیں۔ انشاء اللہ دسمبر یا جنوری کا پروگرام ہے اس لئے لاہور ہی آنا ہوگا۔ خوب گذرے گی پھر جب مل بیٹھیں ہم دو :)
دو نہیں جناب آٹھ نو کہئیے۔ سبھی لاہوری محفلین آپ کا سواگت کریں گے۔
 
ذوالقرنین

لائبریرین
میں بھی اس بار سوچ رہا ہوں کہ سردیوں کی چھٹیاں لاہور میں گزاروں۔:):):)
پر دیکھتے ہیں کہ قسمت کہاں پر کھینچ کے لے جاتی ہے۔ لاہور یا کراچی۔:idontknow:
 
Top