مائکرو سافٹ کا فائل انکرپشن کا طریقہ اتنا ہی گھٹیا ہے جتنا مائکرو سافٹ سے توقع کی جا سکتی ہے
"ٹرو کرپٹ (TrueCrypt)" استعمال کیا کریں۔
ان فائلوں تک رسائی کے لیے پہلے تو آپ ان کی پرمیشن نئے یوزر کے لیے سیٹ کیجیے۔ اگر ونڈوز ایکس پی استعمال کر رہے ہیں تو "وندوز ایکسپلورر" کے مینو میں "ٹولز" دبائیں اور "فولڈر آپشنز" پر کلک کیجیے۔ ایک نئی ونڈو کھل جائے گی جہاں "ویو" کے ٹیب میں جا کر "ایڈوانسڈ سیٹنگز" کے شاید آخری آپشن "Use Simple File Sharing" پر سے چیک ہٹا دیجیے۔
اب مطلوبہ فولڈر پر رائٹ کلک کر کے "پراپرٹیز" پر کلک کیجیے۔ ایک نئی ونڈو کھل جائے گی۔ اس میں سیکیورٹی کے ٹیب میں جا کر نئی وندوز کے یوزر کو شامل کروا کر مکمل اختیارات دیجیے یا ایڈوانسڈ پر کلک کر کے نئی ونڈو کھولیں اور "اونر" کے ٹیب میں جا کر نئے یوزر کو اس فولڈر کی اونر شپ دے دیجیے۔ لیجیے رسائی کا مسئلہ تو حل ہوا لیکن اب کیا کریں کہ انکرپشن ای ایف ایس سے کی تھی۔
اس کو ڈی کرپٹ کرنے کے لیے پبلک اور پرائیویٹ کیز کی فائلیں (اگر وہ آپ نے سنبھال کر رکھی تھیں) کو سرٹیفیکیٹ مینیجر میں پرسنل کے آپشن میں مطلوبہ فائلوں کے ساتھ الاٹ کروا دیجیے۔ لیکن اگر وہ بھی نہ ملیں تو ڈی کرپشن ٹولز زندہ باد مثلاً ایلکم سافٹ کا "ایڈوانسڈ ای ایف ایس ڈیٹا ریکوری" جو خود بخود کمپیوٹر میں انکرپٹد فائلیں بھی ڈھونڈے گا اور ان کی ایسوسی ایٹڈ کیز بھی حتیٰ کہ اگر کیز ڈیلیٹ ہو گئی ہوںتو ہارڈ ڈسک کی رگوں میں گھس کر بھی انہیں نکالنے کی کوشش کرے گا۔
Advanced EFS Data Recovery
http://www.elcomsoft.com/aefsdr.html